Tag: staff-level agreement

  • اسٹاف لیول معاہدہ کیسے ممکن ہوگا؟ آئی ایم ایف نے بتادیا

    اسٹاف لیول معاہدہ کیسے ممکن ہوگا؟ آئی ایم ایف نے بتادیا

    آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ دوست ملکوں کی بروقت معاونت سے ہی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہے، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل کرکے اعتماد بحال کرے۔

    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدے پر بات ہوچکی ہے، دوست ملکوں کی بروقت معاونت سے ہی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سے معاشی اصلاحات پرعمل چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اپنا اعتماد بحال کرے اس کے علاوہ پاکستان دوست ممالک سے معاونت کو بروقت یقینی بنائے۔

    جولیا کوزک کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت تمام ادارے قرض پروگرام میں اصلاحات چاہتے ہیں، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل چاہتے ہیں، آئی ایم ایف بھی امدادی ملکوں اور اداروں سے فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں، سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر کیے۔ پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈزکی تقسیم کی اجازت دی گئی، ہے۔

  • قرض کی تیسری قسط ، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    قرض کی تیسری قسط ، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن نےپاکستان پروگرام کیلئےمعاہدے کی توثیق کردی، اپریل میں ہونےوالے بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانٹرنیشنل مانیٹری فنڈکےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پراسٹاف سطح پرمعاہدہ ہوا ، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات تین سےتیرہ فرروی تک ہوئے، جس کےبعدآئی ایم ایف کاوفدپاکستان سےروانہ ہوگیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا پاکستان اور فنڈ کے درمیان پالیسیز اور اصلاحات پر بات چیت مکمل ہوگئی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کی حکومت معاشی اصلاحات جاری رکھےگی ، آئی ایم ایف کاوفدتمام تفصیلات بورڈاجلاس میں پیش کرےگا ، جس کی منظوری کےبعد پاکستان کو45 کروڑڈالرکی اگلی قسط جاری کی جائےگی۔ .

    آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت معاشی اصلاحات میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں سوشل سیکٹرشعبےمیں تیزی لائی گئی ہے، پاکستان کے اقتصادی جائزےمیں اسٹاف لیول معاہدہ طےپایاگیا ہے، معاشی اصلاحات پرعمل درآمدسےایگزیکیٹوبورڈسےمنظوری کی راہ ہموارہوگی۔.

    خیال رہے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی تیسری قسط جاری کی جائے گی، قسط کا حجم 45 کروڑ ڈالر ہوگا۔

    واضح رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے تین سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ایک ارب 45 کروڑڈالر کاقرضہ مل چکا ہے۔