Tag: stage dancer

  • بھارت میں مہندی کی تقریب : ڈانس روکنے پر خاتون کو گولی ماردی

    بھارت میں مہندی کی تقریب : ڈانس روکنے پر خاتون کو گولی ماردی

    نئی دہلی : شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج ڈانسر کو اس لیے گولی مار دی کیونکہ وہ اچانک رک گئی تھی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر ڈانسر کو گولی مار دی گئی۔

    اس کا قصور محض اتنا تھا کہ وہ ڈانس کرتے کرتے رک گئی تھی، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت ملزم نے سیدھی فائرنگ کی جس کی گولی ڈانسر کے چہرے پر لگی اور وہ موقع پر ہی گر گئی۔

    واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی ڈانسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈانسر کو اسٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے اس دوران گولی کی آواز سنائی دیتی ہے، پھر خاتون اپنے چہرے پر ہاتھ رکھتی ہے اور زمین پر گر جاتی ہے۔

    اس حوالے پولیس حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گولی مارنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • لاہور:معروف اسٹیج اداکارہ گھر میں پراسرار طور پر ہلاک

    لاہور:معروف اسٹیج اداکارہ گھر میں پراسرار طور پر ہلاک

    لاہور : اسٹیج کی معروف اداکارہ سنگم رانا گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی، متوفیہ کے لواحقین اس واقعے خودکشی اور پولیس قتل قرار دے رہی ہے۔

    اسٹیج اداکارہ سنگم رانا کی پنکھے سے لٹکی لاش اس کے کمرے سے ملی۔ پولیس کے مطابق شواہد ثابت کرتے ہیں کہ سنگم رانا کو قتل کر کے لاش پنکھے سے لٹکائی گئی۔

    اس کا رات پروڈیوسر سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ورثاء نے لاش بغیر پوسٹ مارٹم لینے کی درخواست کی، جسے پولیس نے رد کر دیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم سے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور انہیں کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ساہیوال میں ٹریفک حادثہ، اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی، بھائی جاں بحق

    ساہیوال میں ٹریفک حادثہ، اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی، بھائی جاں بحق

    لاہور: ساہیوال میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فلمسٹار خوشبو کا بھائی جاوید بھی شامل ہے جبکہ آٹھ زخمی افراد میں فلمسٹار ، اسٹیج اداکارہ خوشبو بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔

    حادثے کا شکار افراد سیہون سے لاھور جا رہے تھے کہ ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پران کی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ کا بھائی جاوید جاں بحق اورادکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو جناح اسپتال لاہورمنتقل کیا۔