Tag: stands

  • امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    واشنگٹن : امریکی شہری نے بیوی کے ظلم سے بچنے کے لیے جیل جانا بہتر سمجھا اور پولیس کو مجبور کیا کہ وہ اسے گرفتار کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ بوڑھے شخص لیونارڈ اولسن نے بیوی کی قید سے پولیس کی قید میں جانے کو ترجیح دی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا تھا جو شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی کی کھلی چھت سے باہر نکل کر کرتب دکھا رہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کی مذکورہ حرکت کو شاہراہ پر چلنے والے متعدد افراد اپنے کیمروں میں قید کیا، واقعے کے عینی شاہدوں میں ایک پولیس افسر بھی موجود ہے جو اپنے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن سے واقعے کے متعلق سوال کیا تو بزرگ شہری سے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم بعدازاں ویڈیو شواہد کی موجودگی کا سن کر کہا کہ وہ ایسی حرکت اس لیے کررہا تھا کہ تاکہ اسے گھر نہ جانا پڑے۔

    اولسن نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کرتی ہے کیوں کہ وہ گھر کی مالکن ہے، اسی لیے وہ بیوی کے گھر جانے سے جیل جانا زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن کے بیانات قلم بند کرنے بعد 70 سالہ شہری کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

  • پاکستان امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے،  اعزاز چوہدری

    پاکستان امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہیں، پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف موثرکارروئیاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے وطن کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اعزازچوہدری نے کہا یوم دفاع ملکی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، اس روز مسلح افواج نے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری کےساتھ ملکرکرجنگ لڑرہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے موثرکارروائی کرکے بڑے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا، دہشتگردی کیخلاف امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اعزازچوہدری نے کہا پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہونے دیں گے افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، افغانستان کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ‘اعزازچوہدری


    دفاعی اتاشی میجر جنرل سرفرازعلی نے کہا پاکستانی فوج نے مختلف محاذپر بہت سی قربانیاں دیں، خطے کو پرامن بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

    تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ، وزارت دفاع کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے اس قبل بھی  امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کے لیے کوششیں کیں، 38 برس سے غیرمستحکم افغانستان سے پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا، پاکستان دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانےنہ ہونےکا کئی باربتا چکا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےعزم کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کوکامیاب بنا سکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔