Tag: Star Wars

  • اسٹار وارز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    اسٹار وارز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم سیریز اسٹار وارز کے مختلف کرداروں پر الگ الگ سیریز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، اب فلم کے ایک اور کردار بوبا فیٹ پر بھی سیریز بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ہالی وڈ کے زیادہ تر سائنس فکشن و فینٹسی فلموں کے کرداروں پر متعدد فلمیں، ویب سیریز، ڈرامے اور ویڈیو گیمز بنائی جاتی ہیں، ساتھ ہی ان پر الگ کتابیں بھی لکھی جاتی ہیں۔ معروف سیریز ہیری پوٹر اور گیم آف تھرونز سمیت اسٹار وارز فلم سیریز کے کرداروں پر بھی فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسٹار وارز فرنچائز نے سنہ 2019 میں معروف کردار یوڈا پر خصوصی سیریز دی مینڈالورین بنائی تھی، جس میں 1973 میں ریلیز کی گئی پہلی فلم کے کردار کے چھوٹے بچے یعنی بے بی یوڈا کو دکھایا گیا تھا۔

    اب اسٹار وارز فرنچائز نے اعلان کیا کہ فلم کے ایک اور کردار بوبا فیٹ پر بھی سیریز بنائی جائے گی۔ اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلموں میں دکھائے جانے والے روبوٹک ولن کردار بوبا فیٹ کے تخلیق کار نے تصدیق کی ہے کہ اسی کردار پر اب سیریز بنائی جائیں گی۔

    جون فیوریو کے مطابق اس کردار پر بنائی گئی سیریز کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

    فی الحال بوبا فیٹ کے کردار پر بنائی جانے والی سیریز کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کو کون سا اداکار ادا کرے گا۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بوبا فیٹ کے کردار کرنے والے اداکار کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر کاسٹ اور سیریز کا نام بھی بتا دیا جائے گا۔

  • نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    امریکی ماہرین نے نازک چیزوں کو با آسانی گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار کرلیا، اس ہاتھ کی تیاری میں 15 برس کا عرصہ لگا۔

    اب تک تیار کیے جانے والے مصنوعی ہاتھ نازک اشیا کو گرفت میں نہیں لے سکتے تھے۔ اب یہ نئے تیار کردہ ہاتھ اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ یہ نہ صرف نازک اشیا کو گرفت میں لے سکتے ہیں بلکہ محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف اوٹاہ میں تیار کیے گئے یہ ہاتھ اسٹار وارز کے کردار لیوک اسکائی واکر سے متاثر ہیں اور ان بازوؤں کو لیوک کا نام ہی دیا گیا ہے۔

    یہ بازو دھات اور موٹرز سے بنائے گئے ہیں جبکہ ان کی اوپری سطح جلد جیسی رنگت کی حامل ہے۔ یہ نیا ہاتھ 100 مائیکرو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے پہننے والے کے اعصاب سے جڑ جاتا ہے جس کے بعد یہ اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔

    اس کے برعکس پروستھیٹک بازو پہننے والے اس بازو کو اپنے دماغ کے ذریعے استعمال کرسکتے تھے۔ اس جدید اور منفرد بازو کی تیاری میں 15 سال کا عرصہ لگا ہے۔

  • کیا دنیا کی عظیم ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے؟

    کیا دنیا کی عظیم ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے؟

    لاس اینجلس: عشروں سے جاری جنگ اپنے اہم موڑ پر پہنچ گئی، بلاک بسٹرسائنس فکشن سیریز اسٹار وارز کی نویں فلم کا ٹیزر سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق اسٹار وارز کی سیکوئل ٹرائلوجی کی آخری فلم سامنے آگئی، مجموعی طور پر یہ فلم ’اسٹار وارز‘ کی نویں مرکزی فلم ہے۔

    اسٹار وارز کے بینر تلے مرکزی فلموں کے علاوہ بھی دیگر فلمیں بنائی گئی ہیں، البتہ مرکزی کہانی پر مشتمل 8 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں اور اب سیریز کی 9 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    اسٹار وارز‘ سیکوئل ٹرائلوجی کے سلسلے کی آخری اور تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس دسمبر تک ریلیز کیا جائے گا۔

    سیکوئل ٹرائلوجی کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اس کے تحت دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں سنیما کی زینت بنی.

    اب اسی سیکوئل ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کا ٹیزر آیا ہے، جس کو شان دار ردعمل ملا اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں.

    اس فلم میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن جیسے اداکار ایکشن میں‌ نظر آئیں گے.

  • اسٹاروارز 100کروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی

    اسٹاروارز 100کروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی

    نیویارک : اسٹار وارز دی فورس اویکنز کی حکمرانی برقرار ہے، دنیا بھر میں سوکروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی۔

    سائنس فکشن فلم سیریزاسٹار وارز کے نئے ایڈیشن نے مداحوں کو سحر زدہ کردیا ہے، امریکہ سمیت دنیا بھر میں اسٹار وارز دا فورس اویکنز کی حکمرانی برقرارہے۔

    اسٹار وارز نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے، ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر پانچ سو انتیس ملین ڈالرکا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے والی اسٹار وارز دا فورس اویکنز نے اب تاریخ میں کسی بھی فلم سے زیادہ تیزی سے سو کروڑ ڈالر کا نشان عبورکرنے کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    دنیا بھر میں اسٹاروارز دا فورس اویکنز لگاتار دوسرے ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر ہے۔

  • اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز کے سلسلے کی فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر آن لائن اور امریکی سینما گھروں کے لیے جاری کر دیا گیا۔

    سائنس فکشن فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،سال دو ہزار پانچ کےبعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    Star-Wars-Sith

    اس میں معروف جنگی جہاز ’ملینیئم فالکن‘ کے علاوہ صلیبی شکل کی ایک روشن تلوار کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے،فلم میں ایک بار پھر سے سابق اسٹار وار فلموں کے کردار مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔