Tag: STAR WARS THE FORCE AWAKEN

  • ہیریسن فورڈ کے زخمی ہونے کا مقدمہ، پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد

    ہیریسن فورڈ کے زخمی ہونے کا مقدمہ، پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد

    لندن : دو ہزار چودہ میں فلم اسٹار وار کے ساتویں سیکوئل میں ہیریسن فورڈ شوٹنگ کے دوران فریکچر کا شکار ہوگئے تھے، اب دو سال بعد برطانوی عدالت میں اس واقعے کے حوالے سے پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

    جون دو ہزار چودہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیریسن فورڈ پر ایک ہائیڈرالک دروازہ آ گرا تھا، جس سے ان کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوگئی تھی، اس حادثے کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

    برطانوی قوانین کے تحت کام انجام دینے کی کسی بھی جگہ پر ملازمین کو تحافظ فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے، اسی شق کے تحت اب دو سال بعد پروسیکوٹر انڈریو مارشل نے پروڈکشن کمپنی کے خلاف مقدمے کی درخواست کی، جسے سنے کے بعد فرد جرم عائد کی گئی۔

    اکہتر سالہ اداکار کے مطابق ان پر گرنے والے دروازے کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو گیا تھا اور حادثے سے بچنے کی کوشش کے باوجود وہ محض ایک لمحے میں ہی ان کی ٹانگ پر آگرا، فریکچر ٹھیک ہونے کے بعد ہریسن فورڈ نے اپنا کردار مکمل کیا‌‌۔

    فلم اسٹار وار کے ساتویں سیکوئل نے دنیا بھر سے دو بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

  • ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    لاس انجلاس: ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    مشہور ہالی وڈ فلم سیریز اسٹاروارزنے امریکا اور کنیڈا میں ریلیز کے ساتھ ہی دو سو آرتیس ملین کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں پانچ سو سترہ ملین کا بزنس کرچکی ہے۔

    دی فورس اویکنزمیں فلم کے مرکزی کردار ایک نئے خلائی مشن پر چل نکلتے ہیں۔ فلم میں بڑی بڑی اڑن طشتریاں، عجیب و غریب جہاز اور روبوٹس ایک بار پھر بڑی سکرین پر نمودار ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو، ہیریسن فورڈ، سائمن پیگ، اینڈی سرکیز، ایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں۔

  • اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    ہالی وڈ : اسٹار وارز نامی فلم سیریز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

    دیوہیکل اُڑن طشتریاں، دیوقامت روبوٹس کا مقابلہ اسٹار وارز سے ہوگا پھر ہوگا،  اسٹار وارز کے نئے حصے "دی فورس اویکنز” کے نئے ٹریلر نے فلم بینوں کو خوش کردیا۔

    فلم میں "اسٹار وارز: چھٹی سیریز، ریٹرن آف دی جیڈآئی” کے واقعات کے بعد سے کہانی کا آغاز کیا جائے گا۔

    سال دو ہزار پانچ کے بعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے، فلم میں نئے کرداروں کیساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بھی جلوہ گر ہونگے ۔

    اس فلم میں نئے اداکار ڈیزی رڈلی اور جان بوئیگا پرانے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کے ساتھ کام کریں گے، اس فلم کی عکس بندی لندن سے کچھ فاصلے پر پائن وڈ اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے، دی فورس اویکنز” کے ہدایت کار جے جے ایبریمز ہیں۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم رواں سال اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

  • رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    ہالی ووڈ: گزشتہ سال ہالی ووڈ کی فلمی صنعت کے لئے بہت حوصلہ افزا نہیں رہا اور بڑی بڑی فلمیں امید کے مطابق کمائی نہیں کر سکیں۔

    فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی ، اپریل میں اوینجرز، ایج آف الٹرون آ رہی ہے، اکتوبر میں ڈینیئل کریگ جمیز بانڈ کی چوبیس ویں فلم اسپیکٹر کے ساتھ آنے والے ہیں۔

    جارج لوکس کی خلائی مہمات پر مبنی فلم اسٹار وارز کا ایک نیا سیکوئل آ رہا ہے اور اس فلم کا نام اسٹار وارز، دا فورس اویکنز ہے، یہ فلم اس سال کرسمس سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہوگی۔

    امید کی جاتی ہے کہ یہ سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گي۔

  • اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز کے سلسلے کی فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر آن لائن اور امریکی سینما گھروں کے لیے جاری کر دیا گیا۔

    سائنس فکشن فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،سال دو ہزار پانچ کےبعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    Star-Wars-Sith

    اس میں معروف جنگی جہاز ’ملینیئم فالکن‘ کے علاوہ صلیبی شکل کی ایک روشن تلوار کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے،فلم میں ایک بار پھر سے سابق اسٹار وار فلموں کے کردار مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔