Tag: start

  • سعودی عرب میں بھی الیکٹرک کاریں دوڑتی نظر آئیں گی؟

    سعودی عرب میں بھی الیکٹرک کاریں دوڑتی نظر آئیں گی؟

    سعودی ایکسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ مملکت نے الیکٹرک کاروں کی تیاری شروع کردی ہے۔

    مقامی چینل کے مطابق کے سعودی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن محمد الخریف نے بتایا ہے کہ ہم نے باضابطہ آٹوموبائل کی صنعت میں شروعات کردی ہیں کیونکہ یہ دوسری صنعتوں خاص طور پر الیکٹرک کاروں کی صنعت کے لیے پرکشش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے سعودی صنعت کو دنیا میں ایک مقام حاصل ہوگا، سعودی عرب پہلے ہی دنیا کے 176 ممالک کو ایکسپورٹ کرتی ہے اور سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات پیٹروکیمیکل اور خوراک ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں موجودگی اس مصنوعات پر بھروسے کی علامت ہے جب کہ مملکت جن ممالک کو برآمدات کرتی ہے ان میں گروپ آف ٹوئنٹی بھی شامل ہیں جبکہ چین، بھارت اور یورپ جیسے مختلف ممالک کی پیٹروکیمیکل صنعتیں، خوراک، میکنیکل اور برقی صنعتیں اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔

    دوسری جانب پی آئی ایف کی حمایت یافتہ کمپنی Lucid Motorsکے چیئرمین نے کہا ہے کہ کمپنی 2025 یا 2026 تک سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ وہ الیکٹرک کاروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیداوار کو بڑھانا چاہتی ہے۔

    اینڈیور لیوریز نے بدھ کو ریاض میں کان کنی کانفرنس کے دوران بلومبرگ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اب جبکہ ہم امریکا میں کاروں کی کامیابی کے ساتھ پیداوار اور فروخت کررہے ہیں، ہماری توجہ یہاں کی اس فیکٹری کی طرف ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم کمپنی جسے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حمایت حاصل ہے گزشتہ ماہ مملکت میں وزارتوں کے ساتھ تفصیلات پر بات چیت کررہی تھی۔

  • ٹیرف تنازع پر ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو چین سے واپسی حکم

    ٹیرف تنازع پر ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو چین سے واپسی حکم

    واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے مصنوعات کی درآمد پر 75 ارب ڈالر کا نیا ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر بیجنگ سے واپسی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین کے ٹیرف کے حوالے سے تازہ فیصلے پر جواب دینے سے قبل اپنی تجارتی ٹیم سے ملاقات کی،ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک نے کئی برسوں سے چین کے ساتھ بے وقوفی میں کھربوں ڈالرز ضائع کردیے،۔

    انہوں نے ہماری جائیداد کو ایک سال میں سیکڑوں اربوں ڈالر کی قیمت میں چوری کیا اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چین کی ضرورت نہیں ہے اور ان کے بغیر ہمارے لیے اچھا ہوگا، چین نے دہائیوں سے ہر سال بعد امریکا سے بڑی تعداد میں پیسے بنائے اور چوری کیے، جس کو روک دیا جائے گا۔

    امریکی کمپنیوں کو چین سے واپسی کا حکم دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری عظیم امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر چین کا متبادل تلاش کریں، جبکہ اپنی کمپنیاں گھر واپس آکر امریکا میں مصنوعات تیار کریں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں چین کے ٹیرف پر جواب دوں گا، یہ امریکا کے لیے بھی عظیم موقع ہے، میں فیڈ ایکس، ایمازون، یو پی ایس اور پوسٹ آفس سمیت تمام ذیلی کمپنیوں کو بھی حکم دیتا ہوں کہ وہ تلاش شروع کریں اور چین سے فنٹنیل کی وصولی سے انکار کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ اس کو روکنا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا، ہماری معیشت گزشتہ ڈیڑھ سے دو برس کے دوران منافع کے باعث چین کے مقابلے میں وسیع ہے اور ہم اس رفتار کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔

  • امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

    امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

    سیول:امریکی اور جنوبی کوریائی افواج کی سالانہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں ، جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا فوکس ملکی فوج کی جنگی حالات میں عملی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان مشقوں کے شروع ہونے پر شمالی کوریا نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فوجی مشقوں کے انعقاد سے کمزور جوہری سفارت کاری کا عمل پٹری سے اتر سکتا ہے۔

    جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ان فوجی مشقوں کا فوکس ملکی فوج کی جنگی حالات میں عملی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے۔

    جنگی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ جنگی آلات اورہتھیاروں کا بھی استعمال شامل ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ ایام میں درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کے دو تجربات بھی کیے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے پر امریکا نے یہ شرط عائد کی ہے کہ شمالی کوریا دوبارہ جوہری پروگرام کا آغاز نہیں کرے گا اور 12 جون کو سنگا پور میں جو بات چیت ہوئی تھی اس پر کم جونگ ان کاربند رہیں گے۔

    واضح‌ رہے کہ ٹرمپ نے 12 جون کو سنگاپور کے جزیرے سینتوزا میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کی تھی اس موقع پر دونوں‌ ملکوں‌ کے درمیان اہم دستاویز پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

  • پاکستان اور افغانستان کا2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ

    پاکستان اور افغانستان کا2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم 5روزتک جاری رہے گی، رواں برس ملک میں پولیو کے8 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیومہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی انسدادپولیومہم کا آغاز 10دسمبر سے ہوگا،
    قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں بیک وقت چلائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم 5روزتک جاری رہےگی، پولیوسےمتعلق حساس علاقوں میں 7روزہ مہم چلائی جائےگی، مہم میں3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب 19.2 ، سندھ 8.9 ملین ، کے پی میں 6.8، بلوچستان 2.53ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ آزادکشمیر میں 7لاکھ بچوں ، گلگت بلتستان میں2 لاکھ 37 ہزاربچوں اور اسلام آباد میں 3لاکھ47 ہزار بچوں کی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    رواں برس ملک میں پولیوکے8 کیسزسامنےآچکے ہیں۔

    چند روز قبل جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 510 ملین ین امداد دینے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پا یا تھا۔

    مزید پڑھیں : جاپان کا پولیو کے خاتمے کے لیے 510 ملین ین امداد دینے کا اعلان

    یاد رہے 24 اکتوبر قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا  ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    خیال رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

  • پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاک بھارت آبی تنازعہ پر مذاکرات کا دوسرا شروع ہوگیا ، پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار ہے، دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہور میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ، پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

    پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر پکل دل اور لوئرکلنائی کے منصوبوں پراعتراض برقرارہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے موقف پرقائم رہے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار

    گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔

    دونوں ممالک کے دو روزہ مذاکرات کےاختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے پاکستان نےکل بھارت سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا تھا۔

    یاد رہے پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔

    اس سے قبل بھی پاکستان ان بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا چکا ہے۔

    واضح رہے 2013سےاب تک منصوبوں پرمذاکرات کے7دورہوچکےہیں۔

  • ایران اور روس کے درمیان جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز

    ایران اور روس کے درمیان جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز

    تہران/ماسکو : ایران میں جوہری منصوبوں کی تعمیر کے لیے روس اور تہران کے درمیان نئے مذکرات کا آغاز ہوچکا ہے،  جبکہ روس کا ایک جوہری ریکٹر پہلے سے ایران میں کام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے ایران اور روس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد 3 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران تاحال جوہری توانائی کے ذریعے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے پہلے ہی ایک جوہری پلانٹ کام کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایران اور روس کے درمیان 2014 میں جوہری پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت 8 سے زائد پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب امریکا نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے مزید اقتصادیاں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کا کہا تھا کہ امریکا تہران کے ساتھ محاز آرائی کرنے سے گریز کرے ورنہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ تمام جنگوں کی ماں ہوگی۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا تہران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے سے روکنے کی جرآت نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات 2015 میں ایران سے کیے گئے عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کے رواں سال مئی میں نکلنےکے بعد سے شدید بحران کا شکار ہیں۔

  • عید کی خریداری، مردوں کو نفیس کرتوں کی تلاش

    عید کی خریداری، مردوں کو نفیس کرتوں کی تلاش

    کراچی: ملک بھر کی مارکیٹو ں میں عید کی خریداری عروج پر ہے، خواتین کے شانہ بشانہ مرد بھی دیدہ زیب اور نفیس کرتا شلوار اور قمیص کی تلاش میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی اور لوگ عید کے لیے اپنے پسندیدہ لباس خرید رہے ہیں۔

    پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح معاشی حب کراچی میں جہاں خواتین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں مرد بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں وہ بھی مارکیٹو ں سے دیدہ زیب اور نفیس کرتوں اور قمیص شلوار کی خریداری کے لیے بازار پہنچے۔

    مرد زیادہ تر سادہ نفیس اور کاٹن کا سوٹ ہی پسند کرتے ہیں مگر اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈیزائن اور رنگ ایسا ہو جو دل کو بھا جائے۔ مارکیٹوں میں خواتین اور مردوں کے ساتھ بچے بھی آرہے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے مطابق خریداری کریں اور عید پر اچھے سے اچھا لباس زیب تن کر سکیں۔

    مزید پڑھیں: عید خریداری: جیب کترے سرگرم، احتیاطی تدابیر

    واضح رہے کہ مارکیٹوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کے مستعدد بھی بازاروں کے اطراف میں واقع ٹریفک جام کی صورتحال کو قابو میں رکھ سکیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈبلن : پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ شروع ہوچکا ہے، آئرش کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا، پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کی آئر لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی نے فہیم اشرف اور امام الدین سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئر لینڈ کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا قومی ٹیم کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، میچ کے دوسرے روز آئرش کپتان نے میچ جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ بارش نے رکاوٹ نہ ڈالی تو آج دونوں ٹیموں کے درمیان اٹھانوے اوورز کا میچ کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں دوران بارش کا سلسلہ نہیں رکا تو میچ متاثر ہونے اور کرکٹ آئر لینڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔

    آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، اظہر علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، امام الحق، محمد عامر، محمد عباس، سعد علی، راحت علی، شاداب خان، سمیع اسلم اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئرلینڈ نے ون ڈے میں انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کوشکست دے چکی ہے، جس نے آئر لینڈ کے لیے ٹیسٹ اسٹیٹس کے حصول کی منزل آسان بنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی حکومت نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا

    امریکی حکومت نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا

    واشنگٹن : امریکا نے ایران کی سپاہ پاسداران کے ساتھ تعاون کرنے شبے میں چھ ایرانی باشندوں اور تین کمپنیوں پر یواےای کی مدد سے پابندیاں عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں امریکا کے نکل جانے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کے کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی مزید بڑھنے لگی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ امریکا کی انتظامیہ نے 6 ایرانی باشندوں اور تین کمپنیوں پر ایران کی سپاہ پاسداران سے روابط کے الزام پر پابندیاں لگادی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ اسٹون مونچن کا کہنا تھا کہ امریکا نے حالیہ عائد کی پابندیوں میں ان افراد کو ہدف بنایا ہے جو ایران کو ڈالرز کی صورت میں رقم فراہم کرتے ہیں، جس کا استعمال سپاہ پاسداران امریکا اور اس کے حامیوں کے خلاف کرتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کا سرکاری بینک بھی سپاہ پاسداران کی ڈالرز تک رسائی حاصل کرنے میں تعاون فراہم کررہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ان افراد کے نام بتانے سے انکار کردیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گی ہے وہ سب ایرانی ہیں۔

    امریکا کی وزیر خزانہ اسٹون مونچن کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنیوں اور افراد پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد کسی بھی کمپنی یا ملک کو جرت نہیں ہوگی کہ وہ ایران کے ساتھ تعلق رکھے۔

    امریکی وزیر خزانہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اور ایران کے سرکاری بینک نے متحدہ عرب امارات کے اداروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ سپاہ پاسداران اور خطے میں منفی سرگرمیاں انجام دینے والے ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو ڈالرز اور اسلحے کی صورت میں مدد پہنچائی جاسکے۔

    اسٹون مونچن کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی سپاہ پاسداران کے تمام ذرائع آمدنی بند کردے گا جس کے ذریعے پاسداران کا مالی استحصال کیا جائے گا۔

    ایران کی سپاہ پاسداران

    یاد رہے کہ سنہ 1979 میں انقلاب اسلامی کے وقوع پذیر ہونے کے بعد سپاہ پاسداران کو وجود میں لایا گیا تھا تاکہ اسلامی نظام، مقدسات اور اقدار کا کسی بھی جگہ تحفظ کیا جاسکے، سپاہ پاسداران ایران کی بڑی سیاسی اور اقتصادی قوت بھی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران بہت مضبوط ہے اور ملک کی قومی سلامتی کو خطرہ درپیش ہوتو پولیس اور خفیہ ادارے اس کا مقابلہ کرتے ہیں لیکن اگر صورت حال بہت کشیدہ ہوجائے حکومت اور سیکیورٹی ادارے معاملات سپاہ پاسداران کے حوالے کردیتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کا مقصد بھی سپاہ پاسداران اور اس کے خصوصی دستے القدس بریگیڈ کو کمزور کرنا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپاہ پاسداران پر ’بدعنوان دہشت گرد فورس قرار دیا تھا‘ اور گذشتہ برس اکتوبر میں پابندیوں کے ذریعے مذکورہ مسلح گروہ کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کا دوبارہ اطلاق امریکی صدر نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان رواں ماہ مئی میں کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ’امریکا نے ایٹمی سے علیحدگی اختیار کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غلاف کعبہ ، باب کعبہ اور  روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح

    غلاف کعبہ ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح

    اسلام آباد: غلاف کعبہ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، نمائش میں خانہ کعبہ کے دروازہ کے غلاف کے اندر لگے قرآنی نمونہ و دیگر نوادرات بھی رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دی سینٹورس اور سعودی سفارتخانے کے تعاون سے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ڈیپٹی سفیر حبیب اللہ بخاری ، مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹ میں قائد ایوان سینٹر راجہ ظفر الحق اور دی سینٹورس اور سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر تنویر الیاس نے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر سعودی عرب کے قائمقام سفیر حبیب اللہ البخاری نے خانہ کعبہ کے اندر رکھے گئے نادر اسلامی نوادرات اور خانہ کعبہ کے دروازے کے غلاف و دیگر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ مولانا ابوبکر نے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

    اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی بھائیوں کیلئے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ کے لیئے دیدار کا اہتمام کیا گیا ہے، جس پر سعودی حکمرانوں کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے کا۔

    راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو نوادرات نمائش میں رکھی گئی ہیں ان کی زیارت حجاج کرام کو حج میں بھی نصیب نہیں ہوتی۔

    نمائش دس روز تک جاری رہے گا، نمائش میں جو غلاف کعبہ رکھا گیا ہے، وہ 20 میٹر طویل اور 6 میٹر چوڑا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم پر غلاف کعبہ پردہ باب الکعبہ خانہ کعبہ کے دروازے کی نئی اور پرانی کنجیاں، غلاف روضہ رسولؐ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد مقدس اسلامی تبرکات پاکستان پہنچائی گئیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔