Tag: start flights

  • پی آئی اے سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    پی آئی اے سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے لاہور سے پشاو ر کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرےگی، پروازیں پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کولاہور سے پرواز صبح11بجکر40منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ، لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

    خیال رہے کہ 22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا پشاور سے ملائیشیا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا پشاور سے ملائیشیا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاپشاورسےملائیشیاکیلئےپروازیں شروع کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا فلائٹ سےبیرون ملک کام کرنےوالےلوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پشاور سے ملائیشیا کے لئے پروازیں جلد شروع کی جائیں گی، پروازوں سے بیرون ملک کام کرنے والے لوگوں کوسہولت میسر آئےگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کے فروغ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    عمران خان نے کہا مالاکنڈ میں توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہائیڈل پروجیکٹس اور ماحول دوست سستے منصوبوں پر توجہ دی جائےگی، حلقوں سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔

    وزیراعظم کا سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو موقع دینے کا فیصلہ


    وزیراعظم نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو موقع دینے اور معدنی دولت کو بروئےکار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا درجہ چہارم تک خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے، سوات، مالاکنڈ و دیگر علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے مختلف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پُر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 13 جنوری 2019 کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔