Tag: Start investigation

  • لیڈزمیں پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرنے والے شائقین پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    لیڈزمیں پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرنے والے شائقین پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    برمنگھم : لیڈز میں پاکستانی تماشائیوں پر حملے کر نے والے شائقین پر پابندی عائد کی جائے گی، گراؤنڈ کے اوپر سے گزرنے والے ایک جہاز سے پاکستان مخالف ایک بینر بھی فضا میں لہرایا گیا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    میڈیا رپور ٹ کے مطابق لیڈز میں ہفتے کو میچ سے قبل اور آخر میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کے حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات میں کررہی ہے اس میں جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسے رواں میگا ایونٹ کے باقی کسی بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

    اس حوالے سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اس میچ کے موقع پر چند واقعات رونما ہوئے تھے، ہم تناؤ کے امکانات سے پہلے ہی آگاہ اور اسی وجہ سے60 اضافی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے تھے۔

    اس کے باوجود ایک چھوٹے سے گروپ نے گڑبڑ کرنا چاہی اوروہ اسی مقصد کیلیے ہی وہاں پر آیا تھا، اس حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ میچ کے موقع پر گراؤنڈ کے اوپر سے گزرنے والے ایک جہاز سے پاکستان مخالف ایک بینر بھی فضا میں لہرایا گیا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس بارے میں اسٹیو ایلورتھی نے مزید کہا کہ یہ مقامی پولیس کیلئے ایک بہت بڑا ایشو ہے، یہ لیڈز اور بریڈ فورڈ کے درمیان ایئر ٹریفک کا راستہ ہے، ہم پولیس اور ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

    ورلڈ کپ کے آغاز میں بارش سے شدید متاثر ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیلئے یہ ایک منفرد چیز تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ افغانستان، لندن پولیس کی چار افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق

    یہاں کرکٹ اسٹیڈیمز میں جدید ترین ڈرینج سسٹم پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کیے گئے ہیں مگر جون جولائی میں غیرمتوقع طور پر اتنی شدید بارشیں ہوئیں جن کی پہلے مثال نہیں ملتی مگر اب ٹورنامنٹ کافی بہتر انداز میں جاری ہے، پہلے4 ٹیمیں ہی آگے بڑھنے کیلئے یقینی دکھائی دے رہی تھیں مگر اب یہ ایونٹ اوپن ہوچکا ہے۔

  • نیب نے شہباز شریف سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی، اہم سوالات پوچھے گئے

    نیب نے شہباز شریف سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی، اہم سوالات پوچھے گئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے نیب لاہور کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ پنجاب میں پبلک سیکٹر کمپنیز بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    پہلے سے محکمے موجود ہونے کے باوجود پھر کمپنیوں کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ اور پنجاب ایل ڈی سی بنانے کا بنیادی مقصد اور ضرورت کیا تھی؟

    نیب ٹیم کے سوالات پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ کمپنیوں کا ماڈل گڈ گورننس کے فروغ کیلئے لایاگیا، پی ایل ڈی اے کا مقصد عوام کو سستی چھت فراہم کرناتھا، شہباز شریف سے اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں مداخلت پر بھی مختلف سوالات کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انہوں نے غیرقانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے۔

  • پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلے، ایف آئی اے نے دو افسران کو طلب کرلیا

    پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلے، ایف آئی اے نے دو افسران کو طلب کرلیا

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے میں ہونیوا لی مبینہ گھپلوں کی تحقیقات شروع کردیں، جعلی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنے والے اسٹاف آفیسر اور منیجر کوآرڈی نیشن کو طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار قومی ایئرلائن میں مالی بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا معاملہ اہم موڑ اختیار کرگیا۔

    اے آروائی نیوز پرنشر کی جانے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ادارے میں جعلی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے مشیر ہوابازی کے اسٹاف آفیسر ،سی ای او کے منیجر کوآرڈی نیشن کو جواب دہی کیلئے طلب کرلیا۔

    خبر کے مطابق پی آئی اے میں جعلی بلوں کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں، ایف آئی اے کے خط کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سال 2017 میں پی آئی اے کی جانب سے ادارے کی امیج بلڈنگ کے نام پرجو کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تھے ان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ  انتظامیہ سے ایک ہفتہ کے اندر اندرتمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

     یاد رہے کہ اے آروائی نیوز نے پی آئی اے میں مختلف مد میں جعلی بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے خبر نشر کی تھی، جس کے مطابق مشیر ہوا بازی کے منیجر کو آرڈنیشن نے جعلی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کے بلوں کی منظوری دباؤ ڈال کرکرائی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مختلف مد میں جعلی بل تیار کئے گئے جس سے لاکھوں روپے خزانے سے وصول کئے گئے۔ پی آئی اے کے دو افسران کی جانب سے خلاف ضابطہ اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔

      جعلی بلوں میں مہنگی اشیاء کی خریداری مختلف نجی فرم اور ہوٹلز کے بل شامل ہیں، جعلی بلوں کے ذریعے سے ادارے کو نقصان پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن کیخلاف مبینہ جعلسازی کے حوالے سے پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے جعل سازی کے ذریعے پی آئی اے میں بھرتی اور ترقی حاصل کی تھی۔

     ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے محکمہ فنانس نے بلوں کو ادا کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس کی منظوری چیئرمین سے مشروط کردی تھی۔