Tag: start

  • نوازشریف کے خلاف ایل ڈی اے کے غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع

    نوازشریف کے خلاف ایل ڈی اے کے غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع

    اسلام آباد : نااہل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، بطور وزیراعلیٰ لاہورڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کئے تھے، اب نیب اس حوالے سے بھی حرکت میں آگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابھی پاناما کا ہنگامہ تھما بھی نہ تھا کہ نیب نے نوازشریف کیخلاف ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا، نیب نےایل ڈی اےکےغیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردیں ۔

    نیب نے سابق بیوروکریٹس سمیت دیگرتیرہ افراد کو طلب کرلیا، نوازشریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب ان تیرہ افراد کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کئے تھے۔

    نیب نے تحقیقات کیلئے لاہور پولیس سےمدد طلب کی ہے جبکہ لاہور پولیس کو سمن کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کی ہیں،  ہدایت میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس ایس ایچ اوز کی مدد سے سمن کی تکمیل کرائیں، پولیس کو انتیس ستمبرتک سمن کی تکمیل کرانےکی ہدایت کی ہے۔


    نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


    واضح رہے گزشتہ روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےاحتساب عدالت نے 2 اکتوبر کی تاریخ دی تھی جبکہ حسن، حسین اور مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 2 اکتوبرکو پیش کیا جائے۔

    جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 میں بڑا فیصلہ آئے جو مولوی تمیز الدین سمیت تمام فیصلوں کو بہا کرلےجائے گا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں انصاف اور قانون کے تقاضے پامال ہورہےہیں،آخرمیں فیصلہ یہ آیا ہے کہ ایک روپےکی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مجھےنااہل کرناہی تھااسی لیےاقامہ کی آڑلی گئی۔یہ اعتراف ہی کرلیاجاتاکہ پانامامیں سزانہیں دی جاسکتی اسی لیےاقامہ پرنااہل کیاگیا۔ پانامامیں سزانہیں دی جاسکتی تھی اسی لیےاقامہ پرنااہل کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا

    کراچی میں مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا

    اسلام آباد :ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جبکہ کراچی میں مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

    ملک میں مون سون بارشوں نے ایک بار پھر انٹری دیدی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں ہفتے کراچی سے کشمیر تک موسم خوشگوار اور آسمان بادلوں سے ڈھکا رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا جبکہ 2سے 3روز بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا.

    موسم کی خبر دینے والوں نے آج بارش کی نوید سنا دی ہے، جہلم اور سیالکوٹ میں برکھا رت نے موسم سہانا کردیا، لاہور میں بھی سرمئی بادلوں نے سورج کی کرنوں کو ماند کر دیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گھنگھور گھٹائیں آج جم کر برسیں گی، اسلام آباد،گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں آندھی کے ساتھ رم جھم ہوگی ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بادل برسیں گے ۔

    خیبر پختونخواہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر بھی شہری بارش کا مزہ اٹھائیں گے، بارشوں کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔