Tag: State Bank of Pakistan

  • کرنسی سستی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

    کرنسی سستی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے، جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

    گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے سے گھٹ کر 280 روپے 36 پیسے کا ہو گیا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسی سستی ہو گئی ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 86 پیسے کمی سے 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 25 پیسے سستا ہو کر 308 روپے 40 پیسے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں اماراتی درہم 35 پیسے کمی سے 76 روپے 70 پیسے کا ہوا، سعودی ریال 14 پیسے کمی سے 75 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.60 کروڑ ڈالر کمی سے 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.2 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر ہوئے، ملکی مجموعی ذخائر 3.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک نے چار بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے

    اسٹیٹ بینک نے چار بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 4 کمرشل بینکوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے یہ کارروائی گزشتہ جولائی سے ستمبر کے دوران عمل میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31لاکھ 57 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مذکورہ جرمانے زرمبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

    بینکنگ سپرویژن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ بینک کسٹمرز کی شناخت کی جانچ پڑتال، زرمبادلہ کے لین دین اور جنرل بینکاری کے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے۔

    اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق یہ جرمانے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں تاہم اس سے مالیاتی نظام کی مضبوطی پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔

  • پاکستان میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری

    پاکستان میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے، اسپانسرز نے اس اقدام کو ملکی معیشت کیلئے خوش آئید قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک خصوصی تقریب میں 5ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری دی۔

    جس بینکوں کی منظوری دی گئی ان میں ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی بینک پاکستان لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

    ڈیجیٹل بینک

    اس حوالے س ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان اداروں کا انتخاب مختلف معیار کی بنیاد پر جامع اور سخت جائزے کے بعد کیا گیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے روشن مستقبل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سےتعاون کیلئے کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے اسپانسرز نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل بینکوں کی منظوری کے تاریخی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل بینکوں کو متعارف کرایا جارہا ہے،بینکنگ شعبے کی ضرورت کے مطابق بینکنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں،اس شعبے کو کچھ چیلنجز بھی درپیش ہیں،چیلنجز میں سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی شامل ہیں،ان بینکوں کو ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خطیر سرمایہ کاری کرنی ہوگی،اسٹیٹ بینک صارفین کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے جنوری 2023ء میں پانچ کامیاب درخواست گزاروں کو این او سی جاری کیے تھے۔ ضروری شرائط مکمل کرنے کے بعد ان اداروں کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے، اسٹیٹ بینک

    اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے، اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد : مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ترسیلات زر میں15.9فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے جون کے دوران 2.2 ارب ڈالر بھیجے۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ترسیلات زرکی میں مد27ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں مجموعی ترسیلات زر 31 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جون 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

    جون 2023 میں ترسیلات زر میں 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جون 2022 میں ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

    مالی سال 2023 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 27.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو مالی سال2022کے مقابلے میں 13.6 فیصد کمی ہے۔ جون 2023 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (515.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (343.0 ملین ڈالر) متحدہ عرب امارات (324.7 ملین ڈالر)، اور امریکا (272.3 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

  • مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

    مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں کیے گئے اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور پی ڈی ایل ریٹ میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں، 23جون کو اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندی واپس لے لی ہے جبکہ شرح سود میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کمیٹی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں اقدامات کو ضروری سمجھتی ہے، اقدامات سے مہنگائی کے منظرنامے میں اضافے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    اضافی ٹیکس اقدامات سے بلاواسطہ اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے مہنگائی ہوگی، درآمدات پر پابندیوں میں نرمی سے زرمبادلہ مارکیٹ پر دباؤ پڑسکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ توقع سے زیادہ ایکسچینج ریٹ کی ملکی نرخوں کو منتقلی ہوسکتی ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا اطلاق 27جون 2023سے مؤثر ہوگا، شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج قیمت میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے بڑھا ہے۔

    انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.74 روپے ہے۔

    گذشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا، رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 291 روپے ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا انحصار آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے گرد گھوم رہا ہے اور قرض پروگرام کی کسی بھی وقت بحال ہونے کی امید پر ڈالر کی طلب میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

  • زکوٰۃ کی کٹوتی کس دن ہوگی؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    زکوٰۃ کی کٹوتی کس دن ہوگی؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک بھر کے تمام بینکوں کو 24 مارچ بروز جمعہ کو عوامی لین دین کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تمام بینکس 24 مارچ 2023 بروز جمعہ کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے حوالے سے عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

    جبکہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی عام تعطیل کا دن ہے، اس لیے تمام بینکوں میں جمعرات اور جمعہ کو عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پرعوام الناس سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

    تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر دفتر میں حاضر ہوں گے اور یہ کام کرنے کا عام دن تصور کیا جائے گا۔

  • ڈالر ایک بار پھر مہنگا، روپے کی قدر میں بتدریج کمی

    ڈالر ایک بار پھر مہنگا، روپے کی قدر میں بتدریج کمی

    کراچی : کچھ روز کی کمی کے بعد ڈالر نے آج پھر کمر کس لی، قمیت میں ایک روپے 25پیسے کے اضافے کے بعد روپے کو پھر پیچھے دھکیل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 2 مارچ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 19 روپے کا اضافہ ہوا تھا، لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی تھی۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو 279روپے12پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر موجود تھا لیکن بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 280روپے12پیسے میں فروخت کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر283روپے میں فروخت ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد  پھر اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    انٹربینک میں ایک روز کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر267 روپے89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.89 سے بڑھ کر 268.83 روپے پر بند ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔