Tag: state bank

  • مہنگائی 4.2 فیصد بڑھ گئی، گوادر میں سب سے زیادہ اضافہ

    مہنگائی 4.2 فیصد بڑھ گئی، گوادر میں سب سے زیادہ اضافہ

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ سب زیادہ مہنگائی گوادر جب کہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصداضافہ ہوا۔

    فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا جب کہ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافہ سب سےکم دیکھنے میں آیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار روپے آمدنی والےطبقےکے لیے مہنگائی زیادہ پریشان کن رہی اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 35 ہزار آمدنی والے افراد کے لیےمہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک بڑھی۔

    جب کہ مہنگے ترین شہروں میں گوادر، میانوالی، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور، راوالپنڈی اور لاڑکانہ ثابت ہوئے جب کہ اس برعکس بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مہنگائی میں نسبتآ کم اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں ہاؤس رینٹ میں اضافےکی شرح 6.62 فیصد رہی جب کہ کپڑے، جوتے،گھریلواستعمال کےآلات کی قیمتوں میں کمی آئی اور ملک میں ٹرانسپورٹ کےاخراجات میں اضافہ دیکھاگیا۔

  • سال 2016 : بینکوں کی کارکردگی تاریخی قرار، سہ ماہی رپورٹ جاری

    سال 2016 : بینکوں کی کارکردگی تاریخی قرار، سہ ماہی رپورٹ جاری

    کراچی : بینکوں کے اثاثوں میں 6.4 فیصد اضافہ کے باعث اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی سال 2016 کی کارکردگی کو تاریخی قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نےسال 2016 کی آخری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال دو ہزار سولہ میں بینکوں کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بینکوں کےاثاثوں میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 10سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، چوتھی سہ ماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید پڑھیں : گورنراسٹیٹ بینک کی جعلی ای امیلزکا انکشاف

    سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کےشعبے میں دوبارہ سے قرضوں کا بہاؤ دیکھا گیا، شوگر، پاور، زراعت، سیمنٹ کمپنیوں نے بڑے قرضے لیے۔

  • نوازحکومت نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزارکا مقروض کردیا

    نوازحکومت نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزارکا مقروض کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کی موجودہ حکومت نے ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔ ساڑھے تین سالہ دور میں حکومت نے ہر پاکستانی کو فی کس تیس ہزار روپے کا مزید مقروض کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں آنے والی حکومتیں ملک میں نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے قرضے لیتی رہی ہیں جس وجہ سے اس وقت پاکستان پرغیرملکی قرضوں کا بوجھ 75 کھرب سے زیادہ ہو چکا ہے ۔

    موجودہ صورتحال میں ہرپاکستانی تقریباً 4لاکھ  روپے کا مقروض ہو چکا ہے اوراس وجہ سے پاکستان میں قائم ہونے والی بیشتر حکومتوں نے مزید قرضے لینے کیلئے انتہائی قیمتی قومی اثاثوں کو گروی بھی رکھنا شروع کردیا۔

    نوازحکومت نے ایک اور معاشی دھماکہ کرکے قوم پرقرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا۔ نوٹ چھاپنے کے فارمولے کے بعد نوازحکومت کا بے دریغ قرضے لینےکا ریکارڈ بن گیا۔

    نوازحکومت نے یومیہ ساڑھے 4 ارب روپے قرضہ لینے کاریکارڈ بنادیا۔ موجودہ حکومت کے گزشتہ ساڑھے 3 سالہ دور میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہر پاکستانی کو 30 ہزارکا مزید مقروض کردیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے یومیہ ایک ارب20 کروڑ کے نئے نوٹ چھاپے، مرکزی بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2016 تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19 ہزار717 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جو میاں نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے وقت جون 2013 میں 14ہزار 7 ارب روپےتھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق نواز دورحکومت میں 5 ہزار 709 ارب روپے کاریکارڈ قرضہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ہرشخص ایک لاکھ 4 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کرمعاشی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔

  • حکومت ٹیکسوں کا نظام درست کرے، اسٹیٹ بینک کا انتباہ

    حکومت ٹیکسوں کا نظام درست کرے، اسٹیٹ بینک کا انتباہ

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکسوں کا نظام درست کرے ، ٹیکس نظام میں عارضی طور پر کیے گئے اقدامات سے معیشت میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز رضوان عامر کے مطابق مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے لیے حکومت کی معاشی کارکردگی پر اسٹیٹ بینک نے جائزہ رپورٹ جاری کردی،اسٹیٹ بینک نے حکومت کے ٹیکس نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکس نظام میں بگاڑ کا سبب بننے والے عارضی اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے لیکن اگر پائیدار ترقی درکار ہے تو نجی سرمایہ کاری اور بچتوں کی شرح کو بھی بڑھانا ہوگا۔

    مرکزی بینک نے حکومت کو مشورہ دیا کہ سماجی شعبے کی ترقی پر زیادہ رقم خرچ کرےتاکہ سماجی مسائل حل ہوسکیں۔

    اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بلند شرح نمو کے راستے پر گامزن ہے، معاشی شرح نمو6 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت زیادہ ہے لیکن مطلوبہ ہدف سے کم ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ برآمدات میں کمی آرہی ہے اس ضمن میں برآمدات کرنے والی صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پائیدار پالیسی تشکیل دے۔

  • اسٹیٹ بینک کو لاہور منتقل کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نثار کھوڑو

    اسٹیٹ بینک کو لاہور منتقل کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نثار کھوڑو

    کراچی : پیپلزپارٹی سندھ کے نومنتخب صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو لاہور منتقل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعصب کی سیاست اور دہشت گردی نے بہت کچھ برباد کیا ہے، گھر کے بھیدی اور جرم کے ساتھی اب ایک دوسرے کے راز کھول رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جمعہ کو پیپلز سیکریٹریٹ اور اپنی رہائش گا ہ پر مبارکباد کے لیے آنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نثار کھوڑو نے کراچی میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا عزم کرتے ہوئے جیالوں کو کراچی میں پارٹی کی تنظیم سازی کاٹاسک بھی دیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کرلیں ، 2018ء کے انتخابات کا دن ملک بھر میں تیر کی فتح کا دن ثابت ہوگا اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے۔

    نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں بند گلی میں پھنس چکے ہیں ، نواز شریف کے بعد ایک آمر کے ریفرینڈم کے حمایتی عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے خود کو بھی مودی کا یار ثابت کیا ہے اور یہ دونوں ملک کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

    نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات تسلیم کرلے ورنہ 27 دسمبر کے بعد نواز شریف کو بند گلی سے بھی نکلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہورہا ہے تو دوسری طرف پانامہ لیکس معاملے کے بعد نوا ز شریف کے وزرات عظمیٰ کے عہدے پر بھی سوالیہ نشان آچکا ہے اس لئے وہ خود کو بھی احتساب کے لیئے پیش کریں اور پیپلز پارٹی انھیں بھاگنے نہیں دے گی۔

    نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اب اسٹیٹ بینک لاہور منتقل کرنے کی سازش کررہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

     

  • اسٹیٹ بینک کے شعبوں کی منتقلی کیخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی

    اسٹیٹ بینک کے شعبوں کی منتقلی کیخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی

    کراچی : جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کو کراچی سے منتقل کر نے کے خلاف بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا، حکمتِ عملی مرتب کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کو کراچی سے لاہور منتقل کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

    اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تاجروں اور صنعتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم اور آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس اہم معاملے پر مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے منصوبہ بندی کرے گی ۔

    کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے شادی کے موقع پر ون ڈش کی پابندی اور شادی ہال رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کیا گیا۔

    انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسٹیٹ بنک کے شعبہ جات کی لاہور منتقلی کے فیصلے سے باز رہے، اگر مذکورہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

     

  • اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی لاہور منتقلی منظور نہیں، منظور وسان

    اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی لاہور منتقلی منظور نہیں، منظور وسان

    کراچی: وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے چار اہم شعبوں کی لاہور منتقلی کراچی کی صنعتوں اور بینکاری نظام کو تباہ کردے گی یوں لگتا ہے کہ پنجاب کو ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

    اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی کراچی سے منتقلی سازش کا پہلا قدم ہے ،دارالخلافہ اسلام آباد لے جانے کا سلسلہ بھی ایسے ہی شروع کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کا موقف ہے کہ اسٹیٹ بینک لاہور منتقل ہوگا تو کام اچھا ہوگا میں وفاق سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں ہوتے ہوئے کیا خرابی ہے جو اسٹیٹ بینک لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی میں کسی اور ملک کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے پنجاب کو ملک بناکر چھوٹے صوبوں کو اس کی کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔

    منظور وسان نے کہا کہ وفاق کے رویوں سے سندھ میں پہلے ہی احساس محرومی ہے وفاقی حکومت ایسے اقدام کرکے کیا چاہتی ہے وزیر صنعت کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک کو لا ہو ر منتقل نہیں ہونے دوں گا، سندھ کی صنعتوں اور صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کروں گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے وفاقی حکومت ماحول کو زیادہ خراب نہ کرے اگر وفاق نے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو سندھ حکومت صنعت کاروں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی، سی این جی پنجاب میں کھلی ہوئی ہے جبکہ سندھ میں بند کر دیتے ہیں وفاق اپنا قبلہ درست کرے۔

    منظور وسان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2018 تک عمران خان خود مائنس ون کا شکار ہوجائیں گے کیوں کہ تحریک انصاف میں بھی مائنس ون کی تحریک زور پکڑ رہی ہے ،شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور متبادل قائد بننے کا کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں فلم کا ٹریلر چلے گا جبکہ اہم ترین دن 31 اکتوبر ہے اگر 31 اکتوبر کو بھی کچھ نہ ہوا تو پھر عام انتخابات 2018 میں ہوں گے۔

    منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننا عمران خان کے نصیب میں نہیں ہے۔

  • دہشتگرد تنظیموں اُنکے سہولت کاروں کے 2 ہزار سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد

    دہشتگرد تنظیموں اُنکے سہولت کاروں کے 2 ہزار سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل شروع کردیا۔ دہشت گرد تنظیموں کے دو ہزار اکیس اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ”نیکٹا“کی ہدایت پر عمل درآمد شروع ہو گیا ،اسٹیٹ بینک نے ملک دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

    ملک بھر سے دہشت گرد تنظیموں اُن کے سہولت کاروں کے 2ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔

    حیرت انگیزطورپردہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خیبر پختونخوا میں کسی کا اکاؤنٹ سیزنہیں کیا گیا۔ ملک بھرمیں بینکوں نے شیڈول فورمیں شامل افراد کے نام اور شناختی کارڈ کی تفصیل ملنے پر کل دو ہزاراکیس اکاؤنٹس فریز کردیئے۔

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ستائیس ، پنجاب میں ایک ہزار چار سو تینتالیس ، سندھ میں دو سو چھبیس اور بلوچستان میں ایک سو ترانوے اکاؤنٹس منجمند کئے گئے۔

    گلگت بلتستان کے ایک سو چھ اورآزاد کشمیرمیں چھبیس اکاؤنٹس فریز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں کو 15روز میں اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

     

  • بینکوں‌ کو کل اپنی برانچیں‌ کھولنے کا حکم

    بینکوں‌ کو کل اپنی برانچیں‌ کھولنے کا حکم

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے صارفین کی سہولت کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو ہفتے کو بھی برانچیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

    اطلاعات کے مطابق مرکزی بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر ملک بھر کے صارفین کو سہولت دینے کے لیے کمرشل بینکوں کو ہفتہ 10 ستمبر کو بھی اپنی تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

    یہ ہدایات انہوں نے 12 سے 13 ستمبر پیر تا بدھ عید کی تعطیلات کے پیش نظر کی ہیں کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی بینکوں کی تعطیلات ہوتی ہیں اور اب عید کی تین چھٹیوں کے سبب بینک مسلسل پانچ روز بند رہتے اور صارفین کو رقم کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔

    اس پریشانی سے بچنے کے لیے مرکزی بینک نے ہفتے کو بھی کمرشل بینکس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز میں نقدی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ بالخصوص مویشی منڈی کے اطراف قائم اے اٹی ایم ضرور فعال رکھے جائیں۔

  • عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کے سکہ کے ڈیزائن پر کام شروع

    عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کے سکہ کے ڈیزائن پر کام شروع

    کراچی : ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کے سکہ کے ڈیزائن پر کام شروع دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان کے گورنر جناب اشرف محمود وتھرا نے عبدالستار ایدھی کی دعائیہ تقریب میں اعلان کیا تھا کہ اسٹیٹبینک عبدالستار ایدھی کی یاد میں50روپے کا سکہ جاری کرے گا جو پاکستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہو گی۔

    مزید پڑھیں : عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش، 50روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سکہ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے اس کی منظوری جمعہ کے دن منعقدہ کیبنٹ میٹنگ میں دی ہے، جبکہ سکے کا حتمی ڈیزائن حکومت طے کرے گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک قومی ہیروز کی یاد میں چھبیس سکے جاری کرچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم نوازشریف کی عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ عبد الستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، عبد الستار ایدھی کی موت کی خبر پوری دنیا کیلئے ایک بڑا صدمہ تھا، ایدھی کےانتقال پر ملک بھر میں سوگ، ہرآنکھ اشک بار تھی۔

    واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    ایدھی کو انسانیت کی خدمت ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا ، وہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس چلا رہے تھے۔