Tag: state bank

  • امریکی ڈالر بے قابو، روپیہ پھراپنی قدر کھونے لگا

    امریکی ڈالر بے قابو، روپیہ پھراپنی قدر کھونے لگا

    نگراں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود امریکی ڈالر قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، آج بھی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔

    اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے بڑھ گیا۔جس کے بعد ڈالر 285.29 پر بند ہوا۔ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر 284 روپے31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    16اکتوبر سے ڈالر کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سے بڑھ کر 286 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    انٹربینک میں 16 اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر اکتوبر کی کم ترین سطح سے 8 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 287 روپے ہے۔

  • ڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    ڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپیہ مزید نیچے آگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 88 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 284.31کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی 283.43 روپے پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان پایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 48پیسے مہنگا ہوا جس کے آج ڈالر 280روپے57 پیسے پر بند ہوا۔ دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان پایا گیا، مارکیٹ میں 241پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبار 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 45 پیسے اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے کا ہوگیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 281 روپے سے زائد کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا جبکہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی روپیہ کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز یعنی پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک بات پھر بڑھ گئی، کچھ روز کی مسلسل کمی کے بعد ڈالر نے دوبارہ آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر281 روپے پر فروخت ہوا، بینکس نے درآمد کنندگان کو ڈالر 279.50 روپے میں فروخت کیا۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی معمولی کمی ہوئی تھی تاہم بعدازاں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.32 روپے، اماراتی درہم 75.90 روپے، قطری ریال 76.41 روپے، کویتی دینار 901.40 روپے اور بحرینی دینار 739.27روپے کا رہا۔

    انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 175 روپے 93 پیسے، کینیڈین ڈالر 203 روپے 64 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 337 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

  • امریکی ڈالر مزید سستا، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

    امریکی ڈالر مزید سستا، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 277 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

    انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے، رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر 276.83 روپے پر بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری روز 277.62 روپے تھی۔

    واضح رہے کہ 5 ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے سستا ہوچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ تگڑا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ تگڑا ہوگیا

    امریکی ڈالر کی قدر میں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جو چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،آج بھی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام جاری ہے اور اب تک امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 0.96پیسے کمی سے 277.62روپے پر آگئی۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 278 روپے تک میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 277 روپے میں فروخت ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24روپے سستا ہوچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

    رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ، روپے کی پوزیشن مضبوط

    امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ، روپے کی پوزیشن مضبوط

    کراچی : ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے معاشی اقدامات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جاری رہا۔ آج بھی ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی کرنسی نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ 228پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار 721پربند ہوئی۔

    دن بھرمجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔166کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 150 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,775 جبکہ کم ترین سطح 47,217 رہی۔

  • پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال(24-2023) کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست (2022-23) کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    سالانہ بنیاد پر چین کو کی گئی برآمدات اگست 2022 میں 159.021 ملین ڈالر تھی ، جبکہ اگست 2023 میں 198.932 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی جانب سے کی گئی برآمدات میں پہلے دو ماہ میں 8.26 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ 4.951ارب ڈالر سے 4.541 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔