Tag: state bank

  • اکاؤنٹ میں موجود کتنی رقم محفوظ ہے؟ اسٹیٹ بینک عہدیدار نے خبردار کردیا

    اکاؤنٹ میں موجود کتنی رقم محفوظ ہے؟ اسٹیٹ بینک عہدیدار نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : کمرشل بینکوں میں صارفین کا بینک بیلنس مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے اس بات کا انکشاف سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں میں صرف پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے جو کوئی حادثے یا کسی اور وجہ سے ڈوب جائے تو صارف کو ملے گی بصورت دیگر نہیں۔

    سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کوئی بینک دیوالیہ ہو، ڈوب جائے یا ناکام ہوجائے تو 5 لاکھ سے اضافی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔

    اکاؤنٹ ہولڈر کی بینک میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم محفوظ نہیں ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 لاکھ روپے تک کے ڈپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے، صرف 6 فیصد اکانٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

    پانچ لاکھ روپے تک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے، یہ ادارہ بینکوں سے ہر سال سبسکرپشن فیس لیتا ہے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شرح سود کے بڑھنے سے ملکی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے، اسٹیٹ بینک 50 بیسز پوائنٹ شرح سود بڑھاتا ہے تو 300 ارب روپے قرض میں اضافہ ہوتا ہے۔

    دوران اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ ہوتا ہے تو 600 ارب قرض بڑھ جائے گا، پاکستان جیسی معیشت میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے کیا شرح سود بڑھانا درست ہے؟

  • ڈالر آج بھی سستا، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    ڈالر آج بھی سستا، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    کراچی : ملک بھر میں ڈالر کا بھاؤ گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سناجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72پیسے پر بند ہوا۔

    انٹربینک میں آج ڈالرکی قدر ایک روپیہ 4 پیسے کم ہوئی ہے۔ رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 2 پیسے کم ہوا ہے اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھاؤ 21روپے 38 پیسےکم ہوچکا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 50 پیسےکم ہو کر 286 روپے ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 190 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار 800 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

  • ڈالر کی گرواٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کی گرواٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

    کراچی : امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.05 روپے سستا ہوکر 288.75 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ روز 289 روپے 80پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 289.15 روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے سستا ہوکر 290 روپے میں فروخت ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 292 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 43 روپے سستا ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے اب تک ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 18 روپے 30 پیسے کم ہو چکی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 29 ستمبر کو ملک بھر کے تمام بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 29 مئی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ”عید میلاد النبیؐ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

  • امریکی ڈالر آج بھی مزید سستا، روپیہ مستحکم

    امریکی ڈالر آج بھی مزید سستا، روپیہ مستحکم

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

    اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی سامنے آئی ہے، جس سے ڈالر 289 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے کم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپےکم ہوکر 291 روپے ہے۔

    علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 77.54 ،اماراتی درہم 79 رہی۔

    واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • مزید دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

    مزید دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے مزید دو ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مذکورہ دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے، اجازت نامہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق مقامی ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں اور فرنچائزز کو سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اور مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ قواعد کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے، ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور برانچوں کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

  • اسٹیٹ بینک نے بے روزگار خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسٹیٹ بینک نے بے روزگار خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو برسرروزگار کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر بےروزگار خواتین کو پیداواری شہری بنانے کے لیے مختلف پالیسیوں پر کام کررہی ہے۔

    ان پالیسیوں کے ایک حصے کے طور پر بے روزگار خواتین اب مردوں کی طرح بینک اکاؤنٹس حاصل کر رہی ہیں جس سے انہیں 0.5 ملین روپے تک کے بلاسود قرضوں تک رسائی مل رہی ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف مینیجر فضل مقیم نے اس منصوبے کی نقاب کشائی خواتین کے لیے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ (جی پی آئی) میں منعقدہ ایک خصوصی سیمینار بعنوان ”ویمن بینکیبلٹی اینڈ بینکنگ آن ایکویلیٹی ”کے دوران کی۔

    اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف مینیجر فضل مقیم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنے سے نہ صرف وہ مضبوط ہوں گی بلکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت اور اپنے بچوں کی بہتر تعلیم فراہم کرنے کے قابل بھی ہوں گی۔

    کاروباری خواتین کے لیے اسٹیٹ بینک کی اسکیم :

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق کاروباری خواتین کے لیے قرضوں تک رسائی بہتر بنانے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں خواتین قرض گیروں کے لیے ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم شروع کی ہے۔

    اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک کی جانب سے زیرو فیصد منافع نیز شریک مالی اداروں کو 60فیصد رسک کوریج کی فراہمی کے ساتھ ملک بھر میں کاروباری خواتین کو 5فیصد سالانہ کی مارک اپ شرح پر ری فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

    اسکیم کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں :

    پاکستان بھر میں کاروباری خواتین کو 5 فیصد تک مارک اپ شرح پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، مذکورہ قرضے کی زیادہ سے زیادہ رقم 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اس سہولت کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال ہے جس میں 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی شامل ہے، اسکیم میں شریک مالی اداروں کے لیے 60 فیصد تک رسک کوریج بھی دستیاب ہے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.7 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر تک 13 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 7.69 ارب ڈالر رہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5.49ارب ڈالر رہے۔

  • ڈالر مزید سستا : روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری

    ڈالر مزید سستا : روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری

    کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کی قدر میں اضافہ برقرار ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج  بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مؤثرت اقدامات کے نتیجے میں آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296پر روپے پر مستحکم رہا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انٹر بینک میں ایک ڈالر 308 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اب ریکوری ہو رہی ہے اور ڈالر کا ریٹ نیچے آرہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر اب تک 13روپے سے زائد تک سستا ہو چکا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

    اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے اجازت نامے کو معطل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو اسٹیٹ بینک کے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کردیا۔

    مذکورہ ایکس چینج کمپنی کے صدر دفتر اور اس کی تمام برانچوں کو تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔