Tag: state bank

  • ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک کو ڈالر جمع کرانا شروع کر دیا

    ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک کو ڈالر جمع کرانا شروع کر دیا

    کراچی: ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کرانا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آنے کے بعد سے ڈالر مزید گرنے کے ڈر سے ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کے ذخائر کم کرنے لگی ہیں۔

    ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کرانا شروع کر دیے، ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب ایکسچینج کمپنیاں ڈالر ہولڈ کر رہی تھیں۔

    بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی، ایکسچینج کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کے حساب سے خرید رہی ہیں، ڈالر مزید مہنگا ہونے کے منتظر ایکسپورٹرز کو بھی دھچکا لگا ہے، ایکسپورٹرز مال بیرون ممالک فروخت کر کے مہنگا ہونے کے انتظار میں ڈالرز نہیں لا رہے تھے۔

    حکومت کا ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے، ملکی ذخائر بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے نیچے آنے کے امکانات ہیں، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے سستا ہو کر 304 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 308 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کم ہونے سے ایکسچنج کمپنیز نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو بیچنا شروع کر دیے ہیں، یہ عمل ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، اور ایکسچینج کمپنیز کے کاؤنٹر پر فروخت کی بجائے ڈالر بیچنے والوں کا رش زیادہ ہے۔

    انھوں نے کہا آج تقریبا 30 فی صد کے قریب زیادہ ڈالر بیچنے والوں کا رش نظر آ رہا ہے، ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے اور بیچنے والے زیادہ ہونے سے ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اور نیچے آئے گا۔

  • شرح سود پر افواہوں اور اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بعد اسٹیٹ بینک کی وضاحت

    شرح سود پر افواہوں اور اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بعد اسٹیٹ بینک کی وضاحت

    کراچی: شرح سود پر افواہوں اور گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے وضاحت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مانیٹری پالیسی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیے جانے کی رپورٹیں  بے بنیاد ہیں۔

    بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

     اسٹیٹ بینک کے مطابق ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023 ہے، جس کے دوران کمیٹی معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

    پی ڈی ایم کی حکومت کے خاتمے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    اس حوالے سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 315 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف ابتدائی دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے تک بڑھ چکی ہے۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری کے باوجود امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے مقابلے میں روپیہ دن بہ دن مزید غیر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

    امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

    انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 84پیسے بڑھ گئی۔

    انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287.54 روپے سے بڑھ کر 289.38 روپے ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے، یورو کی قیمت 317 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 292.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ پیر کے روز پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 287.54پر توازن برقرار رکھنے کے لیے مسسل گرواٹ کا سامنا کیا تھا، ماہرین نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کے دباؤ کو قرار دیا ہے۔

     

  • اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

    زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی شرح سود ڈیڑھ ماہ کیلئے 22فیصد پر برقرار رہے گی۔

    کراچی میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ اجلاسوں کا جائزہ لیا گیا اور آخری ریگولر اجلاس 12 جون کو ہوا تھا جس کے بعد ایک خاص اجلاس 26 جون کو ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ایکسٹرنل چیزوں ، افراط زر میں پیش رفت کا بھی معائنہ کیا اور سی بی آئی میں سالانہ مہنگائی کا بھی جائزہ لیا گیا کیونکہ مئی میں افراط زر 38 فیصد تھا جو کہ جون کے مہینے میں کم ہوکر 29.4 فیصد رہ گیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.2فیصد رہی ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 20سے22فیصد رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2سے3فیصد رہے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری دیکھی گئی ہے، معاشی اعداد و شمارکے جائزے کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمیٹی نے بیرونی قرض پروگرام کے بعد آنے والی مالی مدد سے ملک میں ہونے والے استحکام کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اگلے سال کے لیے معاشی آؤٹ لک اور ترقی کا بھی جائزہ لیا اور بات چیت کے بعد کمیٹی نے اس تشخیص کی حوصلہ افزائی کی کہ اگلے سال کی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی۔

    گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا ، مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر29فیصد تک گرگئی، 23جون 2023سے امپورٹ پر سے تمام پابندیاں ہٹادی گئی ہیں۔

    جمیل احمد نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 8.2ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور ماہ دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوجائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں جی ڈی پی گروتھ میں بھی استحکام ہو۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک شرح سود میں 12.25 اضافہ کردیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مہنگائی کا توڑ ہے، مرکزی بینک نے جون میں شرح سود میں تبدیلی نہیں کی تھی۔

  • ڈالر کی قیمت کو آخرکار بریک لگ گئی، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قیمت کو آخرکار بریک لگ گئی، روپیہ مستحکم

    امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل کئی روز تک اضافے کے بعد بالآخر آج ڈالر کو روک لگ گئی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر کو آخر کار بریک لگ ہی گئی اور روپیہ کو کسی حد تک استحکام ملا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کا بھاؤ 287 روپے 4 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے سستا ہوکر 292روپے کا ہے۔

  • سندھ حکومت نے محرم کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تمام بینک بھی بند

    سندھ حکومت نے محرم کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تمام بینک بھی بند

    وفاقی حکومت کے بعد حکومت سندھ نے بھی صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک بھی دو روز بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر صوبے میں جمعہ اور ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    محرم تعطیلات

    اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی نو اور دس محرم کی عام تعطیلات کے باعث ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 سے 29 جولائی 2023(جمعہ سے ہفتہ) تک بند رہے گا یہ عام تعطیلات عاشورہ کے موقع پر دی گئی ہیں۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 1روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالرغیر متوقع طور پرایک روپے پچاس پیسے سستا ہوا جس کے بعد قیمت فروخت 291روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا۔

    یاد رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر مجموعی طور پر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں گزشتہ ہفتے ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی ہے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق آئی ایم ایف کے مطابق ہوگیا، ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

  • فراڈ سے کیسے بچیں؟ اسٹیٹ بینک کا پبلک سروس میسج

    فراڈ سے کیسے بچیں؟ اسٹیٹ بینک کا پبلک سروس میسج

    پاکستان میں بینکنگ کے حوالے سے دھوکہ دہی کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں، دھوکہ باز افراد خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے صارف سے اس کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرلیتے ہیں جو صارف کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

    اس دھوکہ بازی سے بچنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کی آگاہی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی فون کالز سے کیسے بچ سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کےپبلک سروس میسج کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو بتاتی ہیں کہ آپ کے آنے سے پہلے اسٹیٹ بینک سے فون آیا تھا کہ سسٹم اپگریڈ کی جارہا ہے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ نمبر بتادیں تاکہ آپ کا نمبر بلاک ہونے سے بچ سکے۔

    جس پر خاتون کا شوہر اسے سمجھاتا ہے کہ اس طرح فون کرنے والے لوگ دھوکہ باز ہوتے ہیں، کبھی کسی کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ نمبر نہیں بتانا چاہیے

    اس کے علاوہ فراڈ کے سدباب کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے آگاہی کے پیغامات اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں کہ کوئی بھی آپ سے آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ نہ بتائی جائیں، اسی طرح بینک کا کوئی بھی نمائندہ فون پر بھی کسی بھی صارف سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل نہیں کرسکتا۔

    یاد رکھیں کہ اس قسم کے فراڈ سے خبردار رہیں اور بینک سے متعلق اپنی ذاتی معلومات فون پر کسی کو بھی نہ بتائیں اور کسی مشکوک کال کی اطلاع فوراً اپنے متعلقہ بینک کو دیں۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا

    امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا

    امریکی ڈالر کی اڑان آج بھی تھم نہ سکی، ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل 3 دن سے اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر283.80 روپے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 284.20روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 78 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی کی بڑی وجہ سے اس وقت ادائیگیاں ہیں، ایل سیز کے معاملے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس وجہ سے امریکی ڈالر قیمت میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے۔