Tag: State Department spokesperson

  • امید ہے پاکستان میں اقتدارکی منتقلی حسن طریقے سے مکمل ہو،امریکی محکمہ خارجہ

    امید ہے پاکستان میں اقتدارکی منتقلی حسن طریقے سے مکمل ہو،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتاہے، امید ہے پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور پاکستان کےتاریخی انتخابی اصلاحات بل کی حمایت کرتاہے۔

    ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے پاکستان میں ایسے قانون پر عملدرآمد ہورہا ہے، امید ہے پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی شہری کوگاڑی سے کچلنے والےکرنل جوزف سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

    خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے جبکہالیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصر کو دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

    امریکہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

    واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کےدوران کہا کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر چلیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں تاہم آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

    نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔


    تمام ادارے ایک کشتی کے سوار ہیں،کشتی ڈوب جائے توسب کا نقصان ہے،شاہد خاقان عباسی


    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔