Tag: State Minister

  • گوادر میں‌ ملک کی سب سے بڑی رن وے بنانے کا اعلان

    گوادر میں‌ ملک کی سب سے بڑی رن وے بنانے کا اعلان

    کراچی: وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ کمیونی کیشن کنسٹرکشن کمپنی(سی سی سی سی) کی جانب سے گوادرتا کوسٹل ہائی وے چھ رویہ سڑک اور دو ٹرینیں چلانے کے لیے 15 ارب روپے کا بلا سودی قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، 18 اکتوبر کو گوادر پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوگا، اگلے سال تک پاکستان کی سب سے بڑی رن وے گوادر پورٹ پر بنائے جائے گی جس کے لیے چین 18 تا20 ارب روپے گرانٹ دے گا۔

    یہ بات انہوں نے پی این ایس سی بلڈنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اسد چاندنہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر مملکت نے چیئرمین پی این ایس سے ملاقات کی جس میں چیئرمین نے انہیں ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    دو ٹرینوں اور 6رویہ طویل سڑک کے لیے چین 15 ارب بلا سود دے گا

    بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان آئے ہوئے ہیں جن کے ذریعے چینی کنسٹرکشن کمپنی سے 15 ارب روپے کا بلاسود قرضہ لینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اس رقم کے ذریعے سی پی کے تحت گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائی وے سے ملایا جائے گا جس کے لیے چھ رویہ سٹرک تعمیر کی جائے گی اور دو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ گوادر پر عنقریب دو بڑے جہاز لنگر انداز ہونے والے ہیں، 18اکتوبر کو آنے والا جہاز اس پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز ہوگا جو کہ پہلی بار یہاں پہنچے گا۔

    گوادر میں بزنس سینٹر بنانے کا اعلان

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کی جانب سے فری زون میں بزنس سینٹر بنایا جارہا ہے جو کہ دوبرس میں مکمل ہوجائے گا جس میں کمیونٹی سینٹر بھی ہوگا، اس میں کسٹم، پی این ایس سی، ایف بی آر، امیگریشن اور جی ڈے اے کے دفاتر بھی ہوں گے۔

    ڈیفنس تا پورٹ قاسم فیری سروس چند ماہ میں شروع ہوجائے گی

    فیری سروس کے معاملے پر انہوں نے بتایا کہ کراچی تا گوادر فیری سروس کا کام بتدریج آگے بڑھ رہا ہے، کراچی کی سڑکوں کا رش کم کرنے کے لیے ڈیفنس تا پورٹ قاسم براستہ سمندر فیری سروس چلانے چلانے کا منصوبہ چند ماہ میں شروع کریں گے۔

    کنٹینر لانے کے لیے پپری سے ٹرین چلائیں گے

    وزیر مملکت نے بتایا کہ کراچی کے نزدیک پپری میں ریلوے کی بڑی زمین خالی ہے، منصوبہ ہے کہ اسے کراچی پورٹ کے زیر استعمال لاکر یہاں سے ٹرین چلائی جائے تاکہ کنٹینر اترنے کے بعد ٹرک کے بجائے ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے جس سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت انتہائی کم ہوجائے گی۔

    کراچی پورٹ پر 4 ہزار خالی کنٹینر پڑیں گے، جلد نیلام ہوں گے

    چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 4 ہزار کے قریب کنٹینر خالی پڑے ہیں جنہیں شپنگ کمپنیاں چھوڑ گئیں، کسٹم کے ذریعے انہیں نیلام کرایا جائے گا تاکہ پورٹ پر جگہ خالی ہو، ان میں سے 3ہزار کے قریب کے پی ٹی اور بقیہ پورٹ ہینڈلنگ کرنے والی دیگر کمپنیوں کے پاس پڑے ہیں ۔

    گوادر میں سب سے بڑی رن وے تعمیر ہوگی، چین 20 ارب دے گا

    انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں چین کے تعاون سے ملک کی سب سے بڑی رن وے تعمیر کی جائے گی جو کہ اگلے سال تک مکمل ہوجائے گی اس کے لیے چینی حکومت 18 تا20 ارب روپے گرانٹ فراہم کرے گی۔

    آئل اسٹوریج میں 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کریں گے، چیئرمین پی این ایس سی

    چیئرمین پی این ایس سی نے بتایا کہ آئل اسٹور کرنے کی گنجائش بڑھانے کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گنجائش کے حامل ٹینک بنانے کے لیے 3.75اب روپے کی لاگت آئے گی، 50فیصد سرمایہ وفاقی حکومت فراہم کرے گی بقیہ رقم پی این ایس سی خرچ کرے گی، ہماری طرف سے پوری تیاری ہے تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے پرمیشنز پر کام جاری ہے۔

  • وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

    پورٹ اینڈ شپنگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت نے تکمیل شدہ منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جن میں ازسر نو تعمیراتی گودیوں کے منصوبے، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، ساؤتھ ایشیاء پاکستان کنٹینرز ٹرمینل، ٹگز، ڈریجرز، کے پی ٹی ورکشاپ اور ڈرائی ڈاک منوڑا شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت نے اعلیٰ کارکردگی اور امور میں تیزی لانے پر زور دیا، مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کو سراہا اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کراچی بندرگاہ کے آئل پیئرز کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں بابا اور بھٹ جزیروں کا بھی دورہ کیا۔

    کے پی ٹی نے وزیر مملکت کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے صدر دفتر آمد پر کے پی ٹی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات مہیا کیں اور انہیں ورلڈ بینک کے توسط سے جاری ای ایچ ایس منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

  • عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے کی عوام نیب کو خط لکھ رہے ہیں، عمران خان رونے کی بجائے نیب کو اپنی کرپشن کا جواب دیں۔ رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے وزراء پرجب کرپشن کا الزام لگتا ہے تورونا شروع کر دیتے ہیں مگر ساڑھے تین سال دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 25 سے26ارب جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے جبکہ ان کی ناکامی کے پیچھے منفی سیاست اور جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اور تو کچھ ہوا نہیں مگر اچھی بات ہے کہ انہوں نے درخت لگانے شروع کر دیئے ۔عمران خان اگر درخت بھی نہ لگاتے تو2018 میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے۔