Tag: Statement of Khawaja Asif

  • تحریک انصاف کا خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

    تحریک انصاف کا خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی خواتین اراکین سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک سینئر وزیر کی بدزبانی ن لیگ کی گھٹیا سوچ کی مظہر ہے، خواتین کی ایسی توہین اور نفرت و بیہودگی کا اظہار ن لیگ کا خاصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں کھڑے ہوکر ن لیگی وزیر کی خواتین کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں، 15ماہ کے دوران اس حکومت نے خواتین کی تذلیل و توہین کو سرکاری سرپرستی فراہم کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم خصوصاً مائیں بہنیں بیٹیاں اس بیہودہ سوچ کی مذمت کرتی ہیں، ایوان خواجہ آصف کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور اور ایوان میں داخلے پر پابندی لگائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سینیٹرز کو کوڑا کرکٹ اور باقیات قرار دیا تھا۔

    خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات پارلیمنٹ میں اب بھی موجود ہیں ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔