Tag: Statement

  • عزیز آباد سے برآمد اسلحہ جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا،آئی جی سندھ

    عزیز آباد سے برآمد اسلحہ جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا،آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عزیز آباد میں برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق واٹر ٹینک کی تھیوری رد کردی اور کہا کہ عزیز آباد میں اسلحہ جہاں رکھا گیا وہ اسلحہ ڈپو تھا، برآمد ہونے والا اسلحہ سال 2015ء کے اخبارات میں لپٹا ہوا ہے۔

    یہ پڑھیں:عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ کب چھپایا؟ جگہ کیا تھی؟ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اہم رازوں سے پردہ ہٹادیا اورکہا ہے کہ اسلحہ جہاں چھپایا گیا وہ ٹینک نہیں اسلحہ ڈپو تھا جس میں ہوا کی آمدورفت کا نظام وضع کیا گیا تھا۔

    وزیراعلی کا اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا اسلحہ ٹارگٹ کلنگ نہیں جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا، اسلحہ 2015ء کے اخباروں میں لپیٹا گیا تھا، نائن زیرو کے قریب سے ملنے والا یہ اسلحہ دو ٹرکوں اور پانچ موبائلوں میں لاد کر فوج کےاسلحہ خانے منتقل کیا گیا جہاں اس کافرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:عزیز آباد سے برآمد اسلحہ بڑی لڑائی میں استعمال ہونا تھا، ڈی جی رینجرز

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    اسلحہ برآمدگی کیس، جے آئی ٹی تشکیل، متحدہ قیادت سے تفتیش کا امکان

  • راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں‌ چاہتے، پیر پگاڑا

    راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں‌ چاہتے، پیر پگاڑا

    خیرپور: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ الطا ف حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کا ایک دوسرے سے الگ ہونا مشکل بات ہے، خدافاروق ستار پر رحم کرے، دھرنے،جلسے، جلوس ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کے گھر پر جانا نامناسب ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے عوام کو خود نکلنا ہوگا۔

    خیرپور کے قریب اپنی رہائش گاہ پیر جوگوٹھ میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرپگاڑا نے کہا کہ خدا منظور وسان کی زبان قبول کرے جنہوں نے کہا تھا کہ چند دنوں میں عوام سکھ کا سانس لیں گے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ راحیل شریف کی مدت میں اضافہ کرنا نواز شریف کا کام ہے مگر راحیل شریف خود نہیں چاہتے کہ ان کی ملازمت میں توسیع ہو۔

    پیرپگاڑا کا کہنا تھا کہ راحیل شریف بہت اچھا کام کررہا ہے لیکن یہ کام چار پانچ سال پہلے ہوتے تو اور بھی اچھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی خدشات لاحق ہیں جس کے ثبوت بھارتی جاسوس کا پکڑا جانا ہے،پاکستان نہ چھوٹا ملک ہے اور نہ ہی پاکستانی فوج کمزور ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 1990ء سے لے کر پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی تھیں اور اب وہ باتیں کھل رہی ہیں،جس طرح جمہوریت کی گاڑی چل رہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے،پاناما لیکس پر نواز شریف کی اولاد اور نواز شریف کے بیانات میں تضاد ہے۔

    پیرپگاڑا نے کہا کہ خدا فاروق ستار پر رحم کرے کیونکہ فاروق ستار شریف اور بہت غریب آدمی ہے جس کے لیے پارٹی چلانا بس کی بات نہیں،شکلیں بدلنے سے تبدیلی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلیٰ سندھ آٹھ سال اسی کابینہ کے رکن تھے اس لیے اب کیا تبدیلیاں آنی ہیں۔

  • ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گا، ملیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈگری کالج ملیر کے دورے میں اےآر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پرامن انداز میں انتخابات میں حصہ لیا،ہمیں امید ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔

    دریں اثنا پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ عملے کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، چھ بجے کے بعد انتخابی نتائج نشر ہوں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حلقہ انتخاب میں رائے شماری کا تناسب انتہائی کم رہا، صرف 15فیصد ٹرن اوور سامنے آیا۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور سینیٹر نسرین جلیل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 127 ملیر کے الیکشن میں دھاندلی کےالزامات عائد کر دیئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے دھاندلی کی تردید کر دی۔

    پی ایس127 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام

    مزید پڑھیں : پی ایس 127کراچی پرضمنی الیکشن، متحدہ اور حقیقی میں تصادم، صورتحال کشیدہ

    ضمنی انتخابات پی ایس 127، عوامی پذیرائی کا فیصلہ آج ہوگا