Tag: station

  • ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری ہے جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے بعد ازاں پولیس نے بھرپور کارروائی کی تھی۔

    ایمسٹرڈیم پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کی واردات میں ملوث 19 سالہ حملہ آور کی شناخت جاوید ایس کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ حملہ آور قانوناً جرمنی کا شہری ہے۔

    ڈچ پولیس کی جانب سے چاقو زنی کے واقعے کی تحقیقات دہشت گردانہ حملے کے طور کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ افغان حملہ آور نے ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے دو امریکی سیاحوں کو شدید زخمی کردیا تھا، حملے میں امریکی باشندوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ایمسٹرڈیم میں موجود امریکی سفارت خانے نے بھی کردی ہے۔

    ڈچ میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افغان حملہ آور کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کارروائی کا مقصد دہشت گردی تھا، البتہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کے بیان کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور ڈیٹا ڈیوائسز  کو قبضے میں لے کر معائنے کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ ڈچ پولیس کو تحقیقات میں مدد فراہم کی جاسکے۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس کی جانب سے نیدر لینڈز کے سیکیورٹی اداروں کو کیس میں ہر ممکن تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

  • کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، نیب کا رکاوٹ ڈالنے والوں کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، نیب کا رکاوٹ ڈالنے والوں کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی

    اسلام آباد: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے دوران رکاوٹ ڈالنے والوں کی عدم گرفتار پر نیب نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی گرفتاری میں نیب کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے رکاوٹ ڈالنے والوں کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔


    نیب نے مجرم کیپٹن (ر) صفدر کو پناہ دینے والوں کا پتا لگالیا


    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے، نیب راولپنڈی مقدمے کے بعد کی صورت حال مانیٹر کررہی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق تمام صورت حال سے چیئرمین نیب کو آگاہ رکھا جارہا ہے، جبکہ گرفتاریاں نہ ہوئیں تو احتساب عدالت کے نوٹس میں لایا جائے گا۔


    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے لیے جیل میں بھی شاہانہ لوازمات


    چیئرمین نیب کی جانب سے مجرم کیپٹن صفدر کو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس کے بعد نیب نے مجرم کیپٹن (ر)صفدر کو پناہ دینے والوں کا پتہ بھی لگالیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل اعوان، چوہدری تنویر، ملک ابرار و دیگر نے کیپٹن(ر)صفدر کو پناہ دی جبکہ لیگی رہنماؤں نے مجرم کی گرفتاری میں بھی رکاوٹ ڈالی، گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے خطرے کے باعث بند

    لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے خطرے کے باعث بند

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر موجود دھماکا خیز مواد کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے وسط میں واقع زیر زمین چیئرنگ کراس ریلوے اسٹیشن کے ٹریک پر گھومتے ہوئے مبینہ شخص کی جانب سے دھماکا خیز مواد ہونے کا دعویٰ کرنے پر اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ لندن پولیس کے مسلح دستوں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی اسٹیشن کو مسافروں سے خالی کروا لیا تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مبینہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے مبینہ شخص کی گرفتاری سے قبل لندن ٹرانسپورٹ سروس نے ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک کر اعلان کیا تھا کہ مسافر لندن ٹرانسپورٹ سروس کے نمائندے سے معلومات حاصل کرنے کے بعد سفر کے لیے نکلیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد رکھنے کا دعویٰٗ کرنے والے شخص کو حراست میں لیے جانے کے بعد زیر زمین ریلوے اسٹیشن کو کھول کر ٹرین آپریشن کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرنگ کراس ریلوے اسٹیشن کا شمار لندن کا مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں ہوتا ہے۔

    برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن مکمل طور پر بحال نہیں ہوا ’ہم اسٹیشن کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے کام کررہے ہیں‘۔

    ٹرانسپورٹ پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسٹیشن پر موجود مسافروں اور اسٹیشن انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے واقعے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کیا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں