Tag: statistics

  • ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صرف ایک ہفتے کے دوران بھی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، مہنگائی کی شرح 32.01 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 28 اشیا مہنگی، 6 سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی 27.89 فیصد اور ایل پی جی 1.15 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ٹماٹر 31.53 فیصد، پیاز 7.89 فیصد، چائے 4.60 فیصد، انڈے 2.56 فیصد، دال ماش 2.30 فیصد، دال چنا 2.17 فیصد، دال مونگ 1.83 فیصد، دودھ 1.81 فیصد، آلو 1.67 فیصد، اور بریڈ 1.59 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چکن 6.81 فیصد، کیلے، 0.78 فیصد اور گھی 0.44 فیصد سستے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈیزل 129 فیصد اور پیٹرول 106 فیصد مہنگا ہوا، پیاز 113 فیصد، گھی 85 فیصد اور خوردنی تیل 73 فیصد مہنگے ہوئے۔

    اسی طرح دال مسور 85 فیصد، دال چنا 50 فیصد، دال ماش 30 فیصد، سرخ مرچ 43 فیصد، چینی 10.45 فیصد، اور دال مونگ 5 فیصد سستی ہوئی۔

  • کورونا وائرس دنیا بھر سے اموات 7لاکھ 77ہزار438 جانیں لے گیا

    کورونا وائرس دنیا بھر سے اموات 7لاکھ 77ہزار438 جانیں لے گیا

    اسلام آباد : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 7لاکھ 77ہزار438 تک پہنچ گئیں، مجموعی طور پر اب تک کورونا کے 2 کروڑ20لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار18اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح10 بجے تک ہیں۔

    پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ18لاکھ 81ہزار858تک پہنچ گئی ہے، امریکہ54 لاکھ38 ہزار325 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل33لاکھ59ہزار570مصدقہ کیسز کے ساتھدوسرے،بھارت27لاکھ2ہزار681 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

    روس میں9لاکھ25ہزار558 مصدقہ کیسز ہیں جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 89ہزار886اورپیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد5لاکھ 35ہزار946جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 25ہزار733تک پہنچ گئی ہے ۔

    کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ 76ہزار660 جبکہ چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 87ہزار502تک پہنچ گئی ہے،چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد89ہزار926ہوگئی ہے۔

  • مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تفصیلا ت کے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر 2018ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کے دوران 9 ارب 12کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال 2017-18 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2017ء) کی 9 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر زیادہ رہیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کے دوران 23 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، جو گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2017ء) کی 23 ارب 81 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

    پی بی ایس کا کہنا ہے کہ اس طرح درآمدات میں 0.78 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2017ء) کے دوران تجارتی خسارہ 14 ارب 81کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، جو مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کے 14 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر سے کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 2.03 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں 13 سال میں 423 ڈرون حملے، 3 ہزار 775 افراد ہلاک

    پاکستان میں 13 سال میں 423 ڈرون حملے، 3 ہزار 775 افراد ہلاک

    اسلام آباد: پاکستان کی تیرہ سالہ ڈرون حملوں کی تاریخ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کی زد میں بڑی تعدادمیں عام شہری اور کم سن بچے بھی آئے لیکن جواب میں آج تک حکومت پاکستان روایتی احتجاج اور مذمت سے بڑھ کرکچھ نہ کیا۔

    پاکستان میں تیرہ سال میں چار سو تیئس امریکی ڈرون حملوں میں تین ہزار سات سو پچہترافرادہلاک، جس میں لگ بھگ چارسو کے قریب پندرہ سال سے کم عمر بچے شامل ہیں، پاکستانی سیاسی قیادت کاروایتی احتجاج اور بس۔

    اٹھارہ جون 2004 وانا کے قریب امریکی جاسوس طیارے پہلی بار پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، نیک محمد وزیر بچوں سمیت ہلاک ہو گیا، 2005 میں تین ڈرون حملے ہوئے،جس میں پندرہ افراد کے مارےجانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، 2006میں دو ڈرون حملوں میں ستانوے افراد ہلاک ہوئے۔

    امریکی دعوی کے مطابق ایمن الظواہری کے مدرسے میں ہلاک افراد کی تعداد اسّی تھی، 2007میں چار ڈرون حملے ہوئے، جن میں ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ رہی ، 2008میں تین درجن ڈرون اسٹرائیک ہوئیں، حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد تین سو اٹھاون تک جا پہنچی، 2009میں چون حملے ہوئے، جن میں پانچ سو پچانوے افراد ہلاک ہوئے۔

    دوہزار دس میں امریکی جاسوس طیاروں نے سب سے زیادہ ایک سو بائیس حملے کئے، جس میں ہلاک افراد کی تعداد نو سو چھیاسی رہی، 2011 میں 73 ڈرون اسٹرائیکس میں چھ سو پچانوے افراد نشانہ بنے، 2012 میں ڈرون سے داغے گئے میزائل چار سو نو افراد کوموت کی وادی میں لے گئے، 2013 میں چبھیس حملے ہوئے ،جن میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تیرانوے رہی۔

    دو ہزار چودہ میں جاسوس طیاروں نے بائیس حملے کرکے ایک سو اکہتر افراد کی جان لی، 2015 میں ڈرون دس بار پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور اٹہتر افراد کو ہلاک کرگئے،2016 میں اب تک دو بار امریکی جاسوس طیارے حملہ کرچکےہیں جن میں آٹھ ہلاکتیں ہوئیں۔