Tag: Status

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر تیاری پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے اسٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔ ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو اسٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب اس کے اسٹیٹس سے متعلق ایک اور فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق رابطوں کی مقبول ترین سروس واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    ان ڈو بٹن کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کروا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

  • حوثیوں نے ثابت کیا ہے وہ خطے میں ایران کے ایجنٹ ہیں، انورقرقاش

    حوثیوں نے ثابت کیا ہے وہ خطے میں ایران کے ایجنٹ ہیں، انورقرقاش

    ابوظبی : اماراتی وزیر مملکت انور قرقاش کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی تمام وفا داریاں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں ایران کے ایجنٹ ہیں اور ایران کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔

    اماراتی وزیر کا کہنا ہے کہ حوثی قیادت کا دورہ تہران اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات سے ثابت ہوتا ہے کہ احوثی ایران کے ایجنٹ ہیں۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ جب بھی حوثیوں اور ایرانی لیڈروں کے درمیان ملاقات کی بات ہو گی اس وقت یہ واضح کیا جائے گا کہ حوثیوں کی تمام وفا داریاں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک عرصے سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ حوثی باغی ایران کے ایجنٹ ہیں جو تہران کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔

    خیال رہے کہ منگل کے روز یمن کی حوثی ملیشیا کے ایک گروپ نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ وفد نے حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا ایک پیغام بھی ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچایا۔

    انور قرقاش کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے حوثی لیڈر کے بھائی ابراہیم الحوثی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی حوثی ملیشیا کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر حوثی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے آیت اللہ علی خامنہ کو نبوت کے سلسلے کی کڑی قرار دیا اور کہا کہ آپ کا ولایت فقیہ کے سربراہ کے عہدے پرفائز ہونا نبوت اور علی بن طالب کی ولایت کا تسلسل ہے۔

  • چیف جسٹس کو اسپتال پر چھاپے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    چیف جسٹس کو اسپتال پر چھاپے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    کراچی : پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہوئے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کرسکتے، مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو اسپتال میں چھاپے مارنے سے پہلے اپنے اسٹیٹس کو دیکھنا چاہیئے تھا۔

    سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہوئے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کرسکتے، بلدیاتی نظام کی تبدیلی پر اربوں خرچ ہوئے جو بچت اسکیم کی نفی ہے۔

    خورشید نے کا کہا ہے کہ مسائل کےحل کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کریں گے، صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کے لئے آخری کوشش کریں گے۔

    پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے سے غریب کے ساتھ زیادتی ہوگی، ضمنی الیکشن میں حلقوں پر مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سینیئر رہنما خورشید شاہ نے صدارتی انتخابات سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کا نام پاکستان تحریک انصاف دیا تھا۔

    خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد چوہدری اسمبلی میں ان سے راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں ملے اور کہا کہ مشترکہ امیدوار لاتے ہیں، اس کے بعد اعتزاز احسن کا نام خود فواد چوہدری نے دیا اور اس پر راجہ پرویز کو گواہ بنایا گیا، لیکن پھر انھوں نے اس سے یوٹرن لے لیا۔

  • بھارتی نوجوان ریاست کو حق دلوانے کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا

    بھارتی نوجوان ریاست کو حق دلوانے کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا

    نئی دہلی : ریاست آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دلوانے کے لیے بھارتی نوجوان ’آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کی ضرورت ہے‘ کا بینر لے کر بلند و بالا کھمبے پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں حقوق کی لڑائی لڑنے والے ایک نوجوان نے جمعے کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی کے ٹاؤن میٹرو بھوان میں لگے ایک کھمبے پر چڑھ کر ریاست آندرا پرردیش کو خصوصی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھوان میں لگے کئی فٹ بلند کھمبے پر چڑھنے والے بھارتی شہری نے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا تھا، جس پر ’آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کی ضرورت ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔

    دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مدھر ورما کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ڈیڑھ گھنٹے تک آندرا پردیش کی حمایت میں بینر تھامے بلند و بالا کھمبے پر بیھٹا رہا جسے بڑی مشکل سے نیچے اتارا گیا ہے۔

    دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ملک میں آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے جانے پر سیاسی جنگ جاری ہے جس کی سربراہی ’تیلگو دیسم پارٹی‘ کررہی ہے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق تیلگو دیسم پارٹی نے گزشتہ ہفتے لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ) میں موجودہ حکومت کے خلاف آندرا پردیش کے معاملے پر تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی، تاہم ٹی ڈی پی کی مذکورہ تحریک شکست سے دوچار ہوئی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ‘غلطی’ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا، فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر حملے اور آزادی اظہار کے حوالے سے پوسٹ کیے گئے پیارے افضل کے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا، پیارے افضل نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا، جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

     حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقیناً فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے،جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو اسے ڈیلیٹ کیا گیا۔