Tag: stayorder

  • ہائی کورٹ نے ’مون گارڈن‘ خالی کرانے کے فیصلے پراسٹے جاری کردیا

    ہائی کورٹ نے ’مون گارڈن‘ خالی کرانے کے فیصلے پراسٹے جاری کردیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کیس سے متعلق پولیس کو 18 نومبر تک کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے مکینوں کی فریق بننے کی درخواست بھی منظورکرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کے مکینوں کو عارضی ریلیف دیتے ہوئے مون گارڈن کے تمام فریقین کو 18 نومبر کو طلب کرلیا ہے

    عدالت نے بلڈرکو گرفتار کرنے اور آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس میں ملوث تمام اداروں کو نوٹسس جاری کردیے ہیں جب کہ پولیس کو مون گارڈن کیس سے متعلق 18 نومبر تک کارروائی سے روک دیا ہے۔

    عدالت نے مون گارڈن کے مکینوں کی فریق بننے سے متعلق درخواست بھی منظور کرلی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عارضی ریلیف کی خبر ملتے ہی احاطہ عدالت میں موجود متاثرین میں خوشی کی لہردوڑ گئی جب کہ متاثرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے اپنے گھروں کا رخ کرنا شروع کردیا اور احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھل گیا اور پولیس بھی واپس چلی گئی ہے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پچھلے 4 دن سے یہاں بیٹھے ہیں لیکن آج عدالت کے حکم کے خوشی کی خبر ملی لیکن ہمیں اور بھی خوشی بھی ہوگی کہ عدالت 18 کے بعد بھی ہمارے حق میں فیصلہ دے۔

    دوسری جانب پولیس نے عدالت میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلڈرز کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روزقبل عدالتی حکم پر پولیس کی بھاری نفری گلستان جوہر میں واقع مون گارڈن کے فلیٹس خالی کرانے پہنچی تھی جس کے ردعمل میں مکینوں نے دھرنا دے دیا تھا۔

  • سندھ ہائی کورٹ: بحریہ ٹاون فلائی اووراور انڈر پاس پر حکم امتناعی ختم

    سندھ ہائی کورٹ: بحریہ ٹاون فلائی اووراور انڈر پاس پر حکم امتناعی ختم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاون فلائی اوور اور انڈر پاس پر حکم امتناعی ختم کردیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو کراچی میں کلفٹن انڈر پاس اور فلائی اوور پر کام شروع کرنے کی اجازت دےدی، سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن انڈر پاس اور فلائی اوور سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جسٹس منیب اختر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے منصوبوں کی تعمیر پر حکم امتناع ختم کردیا اور بحریہ ٹاؤن کو کلفٹن انڈر پاس اور فلائی اوور پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دےدی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں بحریہ ٹاون کی جانب سے فلائی اوور اور انڈ پاس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی تعمیرروکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انڈ پاس اور فلائی اوورز کی تعمیر کے باعث ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کے خدشے کومسترد کردیا گیا، کلفٹن کے مرکزی علاقے میں واقع اِن منصوبوں پرطویل عرصے سےکام رکا رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر آنے والے زائرین کو دشواریوں کا سامنا رہا۔

    شہری اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے مظاہرے کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کراتے رہے ہیں، اب عدالتی فیصلے کے بعد امید ہےمنصوبے جلد تکمیل کو پہنچیں گے۔