Tag: STEEL

  • امریکا، کینیڈا اور یورپ میں تجارتی جنگ کا باضابطہ آغاز

    امریکا، کینیڈا اور یورپ میں تجارتی جنگ کا باضابطہ آغاز

    امریکا، کینیڈا اور یورپ میں تجارتی جنگ باضابطہ طور پر شروع ہو گئی، امریکا نے اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر پچیس فیصد ٹیرف نافذ کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کا نافذ کردہ ٹیکس تقریبا اٹھائیس ارب ڈالر بنے گا، امریکی ٹریف کے نفاذ پر کینیڈا اور یورپ نے بھی جوابی وار کیا ہے۔

    کینیڈا نے امریکا پر پچیس فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کینیڈین ڈالر میں انتیس ارب اسی کروڑ ڈالر بنے گا۔

    کینیڈین وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کا معاملہ جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔

    یورپی یونین نے بھی یکم اپریل سے چھبیس ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ادھر چین نے امریکا کی جانب سے تجارتی جنگ چھیڑنے کو عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب مارک کارنی کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، کینیڈین لبرل پارٹی نیبینک آف کینیڈا کے سابق گورنر کو منتخب کیا تھا۔

    کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    کینیڈین لبرل پارٹی نے بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنی کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔

    موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔

    تم چاہتے ہو کہ میں کوئی بے وقوفانہ جواب دوں؟ ڈونلڈ ٹرمپ صحافی پر برہم

    تریپن سالہ جسٹن ٹروڈو نے دوہزار پندرہ میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل دو انتخابات جیتے۔

    یاد رہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوگئے تھے اور پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

  • لکڑی کی تیز دھار چھریاں اور کیلیں، حیرت انگیز ایجاد کی ویڈیو دیکھیں

    لکڑی کی تیز دھار چھریاں اور کیلیں، حیرت انگیز ایجاد کی ویڈیو دیکھیں

    میسا چیوسٹس : لوہے کی کیلیں چھریاں اور دیگر اوزار تو آپ نے یقیناً دیکھے ہی ہوں گے لیکن یہ اشیاء لکڑی کی بھی ہوسکتی ہیں یہ شاید کبھی نہ سنا ہو۔

    اس حوالے سے یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے ایسی مضبوط لکڑی ایجاد کرلی ہے جو عام لکڑی کے مقابلے میں 23 گنا زیادہ سخت ہے جبکہ اس سے بنائی گئی کیلیں اور چھریاں فولاد سے بھی تین گنا تیز دھاری ہیں۔

    واضح رہے کہ لکڑی میں تقریباً 50 فیصد مقدار”سیلولوز” کہلانے والے مادّے کی شامل ہوتی ہے جو اپنی خالص حالت میں کئی دھاتوں کے علاوہ سرامک سے بھی زیادہ مضبوط ہوتا ہے البتہ لکڑی میں دوسرے مادّے مثلاً ہیمی سیلولوز اور لگنین وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں جو لکڑی کو نرم بنانے کے علاوہ کمزور بھی کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لکڑی کو مضبوط بنانے کی غرض سے میری لینڈ یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ٹینگ لی اور ان کے ساتھیوں نے دو مرحلوں پر مشتمل ایک طریقہ ایجاد کیا ہے جس کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ” میٹر” کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

    پہلے مرحلے میں انہوں نے کیمیائی عمل کے ذریعے لکڑی میں سے ’لگنین‘ کی مقدار کم کردی، جس کے بعد وہ لکڑی خاصی نرم اور لجلجی سی ہوگئی۔

    پھر اس لکڑی کو گرم ماحول میں شدید دباؤ والے دوسرے مرحلے سے گزارتے ہوئے اس میں سے پانی نکال باہر کیا گیا۔ اس سے لکڑی کی کثافت بڑھ گئی اور اس کی مضبوطی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا۔

    سخت بنائی گئی اس لکڑی سے دھار دار چھریاں اور کیلیں تیار کی گئیں جنہیں حتمی شکل دینے کےلیے ان پرخاص طرح کی بے ضرر اور پائیدار روغنی پرت بھی چڑھا دی گئی تاکہ پانی ان کے اندر جذب نہ ہوسکے اوران کی مضبوطی برقرار رہے۔

    تجربات کے دوران خالص سیلولوز پر مشتمل یہ لکڑی عام اور قدرتی لکڑی سے 23 گنا زیادہ سخت ثابت ہوئی جبکہ اس سے تیار کردہ چھریوں اور کیلوں کی دھار، فولاد سے بھی تین گنا تیز تھی۔

    اگر خالص سیلولوز والی لکڑی کا استعمال عام ہوگیا تو یہ کئی جگہوں پر فولاد کا متبادل بن جائے گی اور فولادکی مانگ میں بھی کمی واقع ہوگی۔ اس سے ماحول کو بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ فولاد سازی کا شمار دنیا کی آلودہ ترین صنعتوں میں ہوتا ہے۔

  • نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی

    نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کا ٹرائل آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

    سماعت کے دوران العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کے تفتیشی افسر اپنا بیان جاری رکھیں گے، جبکہ نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف عدالت میں موجود تھے۔

    العزیزیہ ریفرنس : جے آئی ٹی کا مواد تفتیشی افسر بطورشواہد پیش نہیں کرسکتے‘ عائشہ حامد

    مذکورہ سماعت میں خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد تفتیشی افسرمحبوب عالم کے قلمبند بیان پراعتراض لکھوایا۔

    اس موقع پر عائشہ حامد نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ جے آئی ٹی کے مواد کو قانون شہادت کےمطابق دیکھے گی، جے آئی ٹی کا مواد تفتیشی افسربطورشواہد پیش نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے گزشتہ روز جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح مکمل کرلی تھی۔

    احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت

    یاد رہے کہ 24 ستمبرکواحتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی 5 دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی 3 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی۔

  • کینیڈا نے امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے

    کینیڈا نے امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے

    اوٹاوا: امریکا کی جانب سے اضافی محصولات کے ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال یکم جون کو امریکا نے اپنے ملک میں درآمد کی جانے والی دیگر ملکوں کی مصنوعات پر اضافی ٹیکس کا اعلان کیا تھا جبکہ ردعمل کے طور پر کینیڈا نے بھی اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی درآمدی منصوعات پر اضافی محصولات کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا، کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر دس سے پچیس فیصد تک کے اضافی ٹیکس نافذ کیا ہے۔


    کاروں پر اضافی محصولات عائد کردی جائیں گی‘ امریکی صدر کی دھمکی


    قبل ازیں ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے پہلے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی، ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے رواں ماہ یکم جون سے اپنے ہاں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر دس سے پچیس فیصد تک اضافی محصولات عائد کر دیے تھے۔


    بھارت: امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد


    خیال رہے کہ یورپی یونین کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کے عہدے داروں نے بھی امریکی فیصلے کے جواب میں محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن ابھی تک کینیڈا نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن امریکی مصنوعات کو ہدف بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بھی گذشتہ ماہ اسٹیل اور ایلومینیم پر اضافی ٹیکس کے درعمل میں امریکا کی متعدد منصوعات پر اضافی محصولات کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کی اضافی محصولات، یورپی یونین نے بھی کمر کس لی

    امریکا کی اضافی محصولات، یورپی یونین نے بھی کمر کس لی

    پیرس: امریکا کی جانب یورپی دھاتوں کی درآمد پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں یورپی یونین نے بھی جوابی محصولات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر اضافی محصولات عائد کیے ہیں، جس کے ردعمل میں یورپی یونین نے بھی امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین نے جمعہ بائیس جون سے اپنے ہاں امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یورپی یونین کی تجارتی امور کی خاتون کمشنر سیسیلیا مالسٹروم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت امریکی مصنوعات کے درآمد پر دو عشاریہ آٹھ ارب یورو مالیت کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔


    امریکا کا دھاتوں پر اضافی محصولات کا فیصلہ، یورپی یونین نے بھی حکمت عملی تیار کرلی


    سیسیلیا مالسٹروم کا کہنا ہے کہ امریکی درآمدی کی جن مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کی جائیں گی ان میں بلو جینس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلو مینیم پر اضافی محصولات عائد کرنا ایک منفی عمل ہے، یورپی یونین کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ بھی امریکی درآمدی پر اضافی ٹیکس عائد کرے۔


    امریکا کا چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان


    قبل ازیں امریکا نے بھی رواں ماہ یکم جون سے اپنے ہاں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر دس سے پچیس فیصد تک اضافی محصولات عائد کر دیے تھے۔

    خیال رہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے عہدے داروں نے بھی امریکی فیصلے کے جواب میں محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن امریکی مصنوعات کو ہدف بنایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔