Tag: steel mill

  • اسٹیل مل میں بوائلر پھٹنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو، واقعہ چھپانے کی کوشش

    اسٹیل مل میں بوائلر پھٹنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو، واقعہ چھپانے کی کوشش

    کراچی: اسٹیل ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، فیکٹری کی جانب سے واقعہ چھپانے کی کوشش کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن قائد اعظم پارک کے قریب نجی اسٹیل مل میں بوائلر پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں فیکٹری سپروائزر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنھیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دن کے اوقات میں پیش آیا تھا، فیکٹری میں کام کے دوران بوائلر پھٹنے سے لاوا محنت کشوں پر گرا، زخمیوں میں 40 سالہ احمد کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ زخمی فیکٹری سپروائزر مختار 90 فی صد جھلس چکا ہے۔

    پولیس نے فیکٹری کے مالک عمران امین اور اسسٹنٹ منیجر کا بیان ریکارڈ کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ادھر بوائلر پھٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں بوائلر پھٹنے کا خوف ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی مل انتظامیہ نے دوپہر کو پیش آئے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی، حادثے کے فوراً بعد انتظامیہ نے مل کو فوری طور پر بند کر دیا، اور ورکرز کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق نجی مل میں لیبر قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، مل ورکرز کے لیے دوران ڈیوٹی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، ابتدائی طور پر علاقہ پولیس بھی نجی اسٹیل مل میں بوائلر پھٹنے کے واقعے سے لاعلم نکلی تھی۔

  • قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2 جماعتوں کی محبت دیکھ کر آج مجھے خوشی ہوئی، وزیر اعظم ہمیشہ کہتے تھے کہ یہ ان دو جماعتوں کی نورا کشتی ہے۔

    مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرلیا، واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شامل تھے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج کرنے والا ان کا سامنا نہیں کر سکتا، یہ عمران خان کو مناظرے کی دعوت دیتے ہیں اور میرا سامنا بھی نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مؤقف کو یورپ نے بھی تسلیم کیا، اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر کوئی حکمت عملی نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا، عمران خان جب آئے تو پختونوں اور پاکستان کا مقدمہ لڑا، آپ امریکا سے ڈو مور کے پرچہ لے کر آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کے خاتمے کا پیکج بجٹ میں رکھا ان کو نظر نہیں آیا، تھر میں ہر سال بچے مرتے ہیں وہ بھی ان کو نظر نہیں آتا۔ چیلنج کرتا ہوں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ لیں میں مقابلہ کروں گا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے، یہ امریکا سے کہتے تھے تم ڈرون گراتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔

  • پاکستان اسٹیل کو نقصانات سے بچانا اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

    پاکستان اسٹیل کو نقصانات سے بچانا اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو نقصانات سے بچانا اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاکستان اسٹیل سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس اجلاس میں عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، ڈویژن اور دیگر شریک ہوئے.

    اس موقع پر پاکستان اسٹیل کی بندش سے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پربریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل 2008 تک منافع بخش ادارہ تھا، 2009میں ادارہ نقصانات کا شکار ہوا اور جون 2015 میں اسے بند کر دیا گیا.

    بریفنگ میں وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ تنخواہوں کے ضمن میں حکومت 37 کروڑ ماہانہ اخراجات برداشت کر رہی ہے، اب تک اسٹیل مل کے ذمے واجبات217 ارب تک پہنچ چکے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 اگست کو ہوگا

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کو نقصانات سے بچانا اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، منافع بخش ادارے کی تباہی بد انتظامی اور غفلت کی واضح مثال ہے.

    وزیر اعظم نے وزارت تجارت و صنعت کو ادارےکی بحالی پر کوششیں تیز کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی.

  • اسٹیل مل سندھ کا اثاثہ ہے، اسے سندھ حکومت کو سونپا جائے: آصف علی زرداری

    اسٹیل مل سندھ کا اثاثہ ہے، اسے سندھ حکومت کو سونپا جائے: آصف علی زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل مل سندھ کا اثاثہ ہے، اسے سندھ حکومت کو دیا جائے.

    ان خیالات کا اظہار ا نھوں نے ساجد طوری کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی زمین کی ویلیو بڑھ چکی ہے، حوالے کریں، تاکہ اسے سندھ حکومت چلائے. ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس کی مالک ہے، وہ ہی کوئی فیصلہ کرے.

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر چل سکتی ہے، روس، چین اور مقامی کمپنیاں دل چسپی لے رہی ہیں، چینی کمپنیوں کےپاس سرمایہ ہے، وہ یہ کام کر سکتی ہیں.

    آصف زرداری نے کہا کہ چینی منافع کمانا چاہتے ہیں، ہمیں کم ازکم 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری درکارہوگی، اسٹیل کی فی ٹن قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا.

    سابق صدر نے کہا کہ اسٹیل ملز چل رہی ہوتی، تو کئی گنا منافع میں چلی جاتی، چین بہتر آپشن ہے، مقامی کمپنیوں کے پاس اتنی سرمایہ کاری کی صلاحیت نہیں.

    خیال رہے کہ اسٹیل میل ایک عرصے سے مالی خسارے کا شکار ہے، اس ضن میں ماضی میں‌ بھی حکومتوں کی جانب سے متعدد دعوے کیے گئے ہیں، مگر وہ بار آور ثابت نہیں ہوسکے.

  • اربوں کی اسٹیل مل ایک ڈالرمیں برائے فروخت: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا اعلان

    اربوں کی اسٹیل مل ایک ڈالرمیں برائے فروخت: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا اعلان

    اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی اسٹیل مل فقط ایک ڈالر میں‌ فروخت کرنے کا انوکھا اعلان کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل مل مفت میں دینے کو تیار ہے، اگر کوئی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کا قرض اور واجبات ادا کرے، تو وہ اسے لے سکتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کیا جا رہا ہے، پاکستان اسٹیل کواپنے پاس کیوں رکھیں، بہتر ہے کہ پاکستان اسٹیل کوفروخت کر دیں۔

    مشیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک ادارے کا قرض، واجبات ادا کرنے پر پاکستان اسٹیل 1 ڈالر میں دے دیں گے. یہ ادارے معشیت پر بوجھ بن گئے ہیں.پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ایسے ہی چل رہی ہیں. قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضایع کرنے سے بہتر ہے کہ یہ ادارے بیچ دیے جائیں.

    واضح رہے کہ ماضی میں‌ حکومت کے اعلیٰ‌ عہدے داران اسٹیبل مل اور پی آئی کی نجکاری کا اعلانات کرتے رہے ہیں.


    عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم


    یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل مل ایک عرصے سے مالی بحران کا شکار اور ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں‌ ناکام ہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں‌ خاصی بے دلی پائی جاتی ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا.


    اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : مالی بدحالی کا شکار پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہ جانے کاخدشہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کے اجراء میں تاخیر کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔اسٹیل ملز ملازمین جون، جولائی اور اگست کی تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

    تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے رواں ماہ قربانی کے فریضے کے ادائیگی سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے ۔

    اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیل مل ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے کیونکہ ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلئے گھر چلانے کے معاملات پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹیل صنعتوں کے فروغ میں اہم کردارادا کرسکتا ہے، شیخ آفتاب

    پاکستان اسٹیل صنعتوں کے فروغ میں اہم کردارادا کرسکتا ہے، شیخ آفتاب

    کراچی: وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے مسائل اورمعاملات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کروں گا تاکہ پاکستان اسٹیل کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے۔

    وزیرِمملکت برائے پارلیمانی اُمور شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان اسٹیل کی ترقی سے ملک کی انجینئرنگ کی صنعتوں کے فروغ اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسرظہیراحمد خان نے وزیرمملکت کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی مرمت کر کے 40-45 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    حکومت کے مالیاتی پیکیج کی بدولت اپریل میں پاکستان اسٹیل 77 فیصد پیداوارکا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل 100 کی فیصد پیداوار حاصل کرنے اور ملازمین کی 3 مہینے کی تنخواہیں ،یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لے حکومت سے مزید13 ارب روپے کی مدد مانگی ہے۔

  • وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے مسائل اور معاملات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کروں گا تاکہ پاکستان اسٹیل دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان اسٹیل کی ترقی سے ملک کی انجینئرنگ کی صنعتوں کے فروغ اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

     چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان نے وزیر مملکت کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ا نتظامیہ پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی مرمت کر کے 40-45 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    حکومت کے مالیاتی پیکیج کی بدولت اپریل میں پاکستان اسٹیل 77 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل 100 کی فیصد پیداوار حاصل کرنے اور ملازمین کی 3 مہینے کی تنخواہیں ،یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لے حکومت سے مزید13 ارب روپے کی مدد مانگی ہے ۔

  • گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    کراچی: ملک میں جاری گیس بحران کے باعث ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی۔ الطوارقی اسٹیل ملز نے پلانٹ بند کر نے دھمکی دے دی۔

    کمپنی ذرائع کےمطابق سالانہ جنرل میٹنگ میں طوارقی اسٹیل ملز کےمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اس پلانٹ پر سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے سر مایہ کاروں نے چونتیس کروڑ ڈالرکا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

    لیکن ایک سال سے پلانٹ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے سر مایہ نکالنے اور پلانٹ کو بند کرنے پر غورشروع کر دیاہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے گیس ملی تو پلانٹ میں نواسی کروڑ کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

  • پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی۔بلاسٹ فرنس کی مرمت کے بعد اسٹیل ملز کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل ظہیر احمد خان نے پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملزکے کارخانوں سے 36 فیصد پیداوار حاصل کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا ملازمین کی تنخواہیں بھی اگلے ہفتے جاری ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلاسٹ فرنس نمبر1-اور اسٹیل میکنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنورٹر کی ضروری مرمت کا کام مکمل کرلیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بلاسٹ فرنس نمبر2-اور ایس ایم ڈی کا دوسرا کنورٹر بھی رواں ماہ کے دوران کام شروع کر دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے اسٹاک میں خام لوہے اور کوئلے کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔اور آ ئندہ ہفتے 2 مزید بحری جہاز خام مال لیکر پاکستان اسٹیل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوں گے