Tag: steel mill

  • پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    کراچی: پاکستان اسٹیل کے لئے ماریطانیہ سے خام لوہا لے کردوبحری جہاز پورٹ قاسم پرپہنچ گئےہیں۔

    اسٹیل مل کے ترجمان کے مطابق ستر ہزارمیٹرک ٹن خام لوہا درآمد کیا گیا ہے، رواں ماہ آسٹریلیا سے دو بحری جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزارمیٹرک ٹن میٹالرجیکل کول لایا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن سے زائد میٹالرجیکل کول اورباون ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام لوہا موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت رواں ماہ25 فیصد پیداوار حاصل کرچکی ہے، پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان کے مطابق پاکستان اسٹیل حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصول کے باعث مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کر لے گی۔

  • اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    کراچی: ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کیلئے اسٹیل ملز کو مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط رواں ہفتے مل جائے گی ، قسط کا حجم ایک ارب پچھتر کروڑ روپے ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کا مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط ایک ارب پچھتر کروڑ روپے رواں ہفتے مل جائے گی۔

    اس رقم سے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ، اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیراحمد خان کا کہنا تھا کہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کی مسلسل آمد سے رواں ماہ ستمبرمیں اسٹیل ملز کی پیداوار تیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ ماہ کیلئے پیداواری ہدف چالیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

  • سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال حکومتی تحویل میں موجود سولہ اداروں کی نجکاری کی جائے گی ,نجکاری کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سولہ اداروں کی نجکاری کی جائےگی جن میں سے بیشتر کیلئے مالیاتی مشیروں اور دیگر اہم اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

    ان اداروں میں پی آئی اے ،اوجی ڈی سی ایل اور اسٹیل ملز بھی شامل ہیں ۔ حکومت کے مطابق ان اداروں کی نجکاری سےحکومت کو ایک سو اٹھانوے ارب روپےکی آمدنی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس جون دوہزار پندرہ تک پی آئی اے کے بیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے ۔بجلی کی تین پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے لئے بھی مالی مشیروں کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا