Tag: Steel mills

  • اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو کتنے لاکھ روپے  دیئے جائیں گے؟

    اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو کتنے لاکھ روپے دیئے جائیں گے؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیر حماداظہر نے بتایا کہ حکومت ساڑھے 5سال سے اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہ دے رہی ہے، فارغ ہونے والے ملازمین کو اوسط 23 لاکھ دیے جائیں گے جبکہ بعض کو70لاکھ ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اسٹیل ملز کی نجکاری کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا ، نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان اسٹیل مل نے1985میں پروڈکشن شروع کی، 2008 سے 2009 میں اسٹیل خسارے میں چلا گیا اور 2015 میں پاکستان اسٹیل کو بند کردیا گیا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد حکومت ساڑھے 5سال سے ملازمین کو تنخواہ دے رہی ہے، پاکستان اسٹیل مل پر 230ارب کا قرضہ ہے اور 25 کروڑ روپے ماہانہ خرچہ ہے جبکہ ملزکاقرضہ211ارب اور176 ارب کا نقصان ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اسٹیل ملزملازمین کو اوسط23 لاکھ دیے جائیں گے جبکہ بعض کو70لاکھ ملیں گے، چاہتےہیں اسٹیل ملزکونجی پارٹنرشپ کے ساتھ چلائیں ، اسٹیل ملز کی قرض ری اسٹرکچرنگ کے بعد نجکاری کی جانب جائیں گے۔

    گذشتہ روز بھی وفاقی وزیرحماداظہر نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل پیپلزپارٹی کےدورمیں منافع سےخسارےمیں گئی اور گزشتہ 5سال سے پاکستان اسٹیل ملزکی پیداوارصفرہے، بنداسٹیل ملزکےملازمین کو35ارب روپےتنخواہوں کی مدمیں ادائیگی کی گئی۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان اسٹیل کو 90ارب کابیل آؤٹ پیکج دیامگرچل نہ سکی، پاکستان اسٹیل کے 9ہزارکے قریب ملازمین فارغ ہوں گے، جس سے حکومت کوتنخواہوں اورسودکی مدمیں70کروڑروپےماہانہ کی بچت ہوگی۔

  • اسٹیل ملز ملازمین کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں: سینیٹ قائمہ کمیٹی

    اسٹیل ملز ملازمین کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں: سینیٹ قائمہ کمیٹی

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ اسٹیل ملز سالانہ ساڑھے 18 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے، اسٹیل ملز ملازمین کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی بحالی کا معاملہ زیر غور آیا۔

    سیکریٹری برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے تجاویز دی ہے اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست میں ڈالا جائے، اسٹیل ملز کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی جائے، فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی سے ملز پر اخراجات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

    سیکریٹری صنعت نے کہا کہ اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانا ممکن ہے، تجویز سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر چکے ہیں۔ اسٹیل ملز کی وجہ سے سالانہ اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ساڑھے 5 ہزار لوگ ریٹائرڈ ہوئے مگر پنشنز نہیں دی گئی، اسٹیل ملز سالانہ ساڑھے 18 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے، جس پر سیکریٹری نے کہا کہ حکومت 15 ارب روپے جاری کرے تو پنشن دے سکتے ہیں۔

    سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں کرپشن ہے تو نیب کیا کر رہا ہے، چیئرمین نیب کو اسٹیل ملز کرپشن کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں غریب ملازم پس چکا ہے، اسٹیل ملز ملازمین کا یہ حال ہے کہ ان کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں، ایک ملازم نے بتایا کہ بھائی کے انتقال پر کفن کے لیے بھی پیسے نہیں۔

  • نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس پر سماعت آج پھر ہوگی

    نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس پر سماعت آج پھر ہوگی

    اسلام آباد: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس پر سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی، وکیل صفائی خواجہ حارث گواہ واجد ضیا پر جرح جاری رکھیں گے۔

    ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد پہلی بار نوازشریف عدالت میں پیش ہوں گے، گزشتہ سماعت میں ایم ایل اے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ 19 ستمبر کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی تھی، نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا تھا۔

    سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان گرما گرمی دیکھی گئی تھی۔

    العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کی سماعت میں جج ارشد ملک نے کہا کہ طے ہوا تھا خواجہ صاحب آج جرح ختم کریں گے، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے کہا تھا پورا دن مل جائے تو جرح ختم کرلوں گا، ہائیکورٹ جانا ہے جرح کے بجائے ایم ایل اے کی درخواست پر دلائل سن لیں۔

    خیال رہے کہ ایک سماعت میں خواجہ حارث نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا سے سوال کیا تھا کہ وہ آرڈر کہاں ہے جس میں والیم 10 سیل یا پیک نہ کرنے کا حکم ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا تھا کہ والیم 10 کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینی چاہیئے تھی۔

  • عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے سے وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور نجکاری کمیشن کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔

    وکیل حسیب جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے 8 سو سے زائد ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ اسٹیل ملز نے پورٹ قاسم کی زمین پنجاب حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے کی عوض لیز پر دے دی ہے۔

    ان کے مطابق عدالت نے مئی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، ستمبر میں دوبارہ عملدر آمد کا حکم دیا۔

    درخواست کے مطابق تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ وکیل نے کہا کہ گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے اسٹیل ملز کے 2 ملازمین نے خود کشی کرلی ہے۔

    وکیل اسٹیل ملز نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیل ملز میں فنڈز کی کمی ہے جس کی بنا پر تنخواہیں جاری نہیں کی جارہیں۔ دیگر تمام امور کے لیے رقم موجود ہے۔

    سماعت کے دوران عدالت کے حکم کے باوجود وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور اسٹیل ملز کا کوئی افسر حاضر نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ

    پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، نجکاری کے دوران پاکستان اسٹیل پر پہلاحق سندھ حکومت کا ہے،۔

    اسٹیل ملز کی نجکاری کی صورت میں زمین سندھ حکومت کو واپس مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وزارت پانی وبجلی لوگوں کو بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے،صارفین کو زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں کے الیکٹرک اور وزارت پانی وبجلی ہوش کے ناخن لیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کے آرٹیکل 158 پرعمل درآمد کی بات کی تھی جس میں لکھاہے کہ جس صوبے میں گیس پیداہوتی ہواسی صوبےکوترجیحی بنیادوں پر گیس بھی فراہم کی جائے گی،اگر اس پر غداری کامقدمہ بنتا ہے تو مجھ پر مقدمہ بنایا جائے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری دے دی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے امور بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ یوٹیلیی اسٹور پر رمضان پیکج بھی زیر بحث آیا۔

     کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی کو امریکہ کے فر ٹیلائزر پلانٹ میں ایکوٹی انویسمنٹ کی اجازت بھی دے دی ۔

    کمیٹی نے فیصلہ چین کی اورسیز پورٹ کمپنی کی درخواست پر کیا، کمیٹی نےگوادر بندرگاہ اور فری زون کیلئے ٹیکس ہالی ڈے سال دو ہزار تئیس تک بڑھا دیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسٹیل مل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق تنخواہیں مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایندھن سے بجلی بنانے کے منصوبے کیلئے چالیس ارب روپے کے قرضے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    حکومت قرضےکے لئےگارنٹی فراہم کرےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو اٹھائیس ہزارنو سو ٹن چینی کی فراہمی کی بھی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • رواں ماہ اسٹیل ملز کی پیداوار 50 فیصد ہوجائے گی، سی ای او اسٹیل ملز

    رواں ماہ اسٹیل ملز کی پیداوار 50 فیصد ہوجائے گی، سی ای او اسٹیل ملز

    کراچی :اسٹیل ملز کی بحالی اور ترقی کیلئے حکومت نے منظور شدہ مالیاتی پیکیج اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے میں سے اب تک پندرہ ارب پچاس کروڑ روپے دیئے ہیں۔

    پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے پیداواری کارخانوں سے سالانہ گیارہ لاکھ ٹن حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن خام مال کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ سال پیداواری ایک اعشاریہ چار فیصد تک گر گئی تھی ۔

    اب حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت ستمبر تک اوسطً پیداوار چالیس فیصد ہوچکی ہے ، جبکہ رواں مہینے میں پچاس فیصد پیداواری ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونے والے بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور وہ مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

  • اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی

    اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی

    کراچی : حکومت پاکستان کی کی جانب سے امدادی پیکج کی بر وقت وصولی اور انتظامیہ کی کاوشوں کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے ترجمان شازم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصولی کے ساتھ درآمدی خام مال کی مسلسل فراہمی اور پلانٹ کی اپنی مدد آپ کے تحت ضروری مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنارہی ہے تاکہ مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

    انہوں نے بتایا کہ روان ماہ اسٹیل مل کی پیداواری استعدادچوالیس فیصد رہی،اور آئندہ ماہ مہینے پچاس فیصد کا ہدف حاصل کریں گے،ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونے والا بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے