Tag: steel Town

  • اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

    اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : پولیس نے خفیہ اطلاعات پر اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہری قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تین آوان بم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا اعتراف کیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق مہاجر قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) سے ہے، ملزمان پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان درجنوں مقدمات میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں گلفام پپی، فیضان عرف جنگو اور ہدایت حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

    کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

  • اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے

    اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے

    کراچی : پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی مصیبتوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا، تنخواہیں، میڈیکل الاؤنس، ٹرانسپورٹ اور دیگر مراعات کی بندش کے بعد اب ان کے گھروں کی گیس بھی بند کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک اسٹیل کے ملازمیں کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید کی گیس بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی پیر کی شام چار بجے سے معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

    گیس بند ہونے سے پانچ ہزار سے زائد رہائشی خاندان مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث اسٹیل ملز ملازمین متبادل انتظامات کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر گیس منقطع کی تھی، واضح رہے کہ اسٹیل ٹاؤن پر ایس ایس جی سی کے گیس چارجز کی مد میں91لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

  • کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کو گولی مار دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    ملزمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر شیرعلی اپنی دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا، جس کے باعث جھگڑا ہوا۔

    مزید پڑھیں : مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    اطلاعات کے مطابق زخمی شیرعلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

  • کراچی :اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلہ نودہشتگرد ہلاک

    کراچی :اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلہ نودہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں میاں خان گوٹھ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا۔ پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں نو دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا،جبکہ پولیس سےچھینی گئی ایس ایم جی رائفلیں بھی ملی ہیں۔ ایس ایس پی راؤانور کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

  • کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

    کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

     کراچی :پاکستان اسٹیل ملز کےسی ای او میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیراحمد خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کسی کی بات نہیں سنتی۔گھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بندش سے پاکستان اسٹیل کو خطرہ ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر فروری سے اب تک 44 مرتبہ ٹرپنگ ہوئی ہے ، جس سے پانی کا ذخیرہ 110 ملین گیلن سے کم ہوکر 25 ملین گیلن رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے رواں ماہ 20 فیصد پیداواری ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ،

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے ریزروائیر کا لیول پندرہ گیلن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،جس کی وجہ سے اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے ، ظہیر احمد خان نے کہا کہ بجلی کی بندش اور پانی کی قلت سے اسٹیل ملز کے کچھ پلانٹس کو بند کیا گیا ہے اور اس وقت صرف دو پلانٹس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پیدوار حکومت سندھ اور گورنر سندھ پانی اور بجلی کے مسلے کو حل کریں