Tag: step down

  • انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹرعہدے کی مدت ختم، توسیع نہ لینے کا اعلان

    انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹرعہدے کی مدت ختم، توسیع نہ لینے کا اعلان

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی، چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ مدت میں توسیع کے بجائے نئےشخص کو عہدے پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کی مدت ذمہ داری ختم ہوگئی، انضمام نے 30جولائی کےبعدمزیدذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انضمام الحق نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سےبات کی تھی عہدے کی مدت میں توسیع نہیں چاہتا، فیصلہ کیاہے کہ نئےلوگوں کونئی سوچ کےساتھ آگےآناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سےسوا3سال پہلےعہدہ قبول کیاتھا، آگےمختلف سیریز ہیں،چیمپئنزٹرافی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہےلہذا آنےوالےلوگوں کوپوراوقت ملناچاہیے۔

    انضمام کا کہنا تھا کہ نئےلوگوں کوموقع ملناچاہیے،ٹیم کی بہتری کے لیے جوکچھ کرسکتاتھاوہ3ساڑھے3سال میں کیا،پی سی بی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھےفری ہینڈدیا اوراپنی مدت پوری کی۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ پلیئنگ الیون میں کپتان اورکوچ کافیصلہ ہوتاہے میرامشورہ ہوتاہے،جبکہ 15لڑکوں کےفیصلوں میں میرافیصلہ اوران کامشورہ ہوتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں،بورڈسلیکشن کی ہدایت کرتاہےتومیں معذرت کروں گا،سلیکٹرنہیں بنوں گا،کوئی اورعہدہ لینےکیلئےتیارہوں۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کامشکورہوں،سب نےبھرپورسپورٹ کیا،بورڈسےکسی آفرپرکوئی بات نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے،ورلڈکپ فائنل میں پہنچنےوالی دونوں ٹیموں کوپاکستان نےہرایاتھا اگر قسمت ساتھ دیتی تو ہم یہ ورلڈ جیت سکتے تھے۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ شعیب ملک کوپرفارمنس کی بنیادپرمنتخب کیاگیاتھا، امام سےمتعلق مجھ سےسوال کامطلب پوری مینجمنٹ پرسوالیہ نشان ہے بس اتنی کی درخواست ہےکہ کھلاڑی کی کارکردگی پربات کریں ذاتیات پرنہیں۔

  • جاپان کے بادشاہ 30 برس حکمرانی کے بعد آج تخت سے دست بردار ہو رہے ہیں

    جاپان کے بادشاہ 30 برس حکمرانی کے بعد آج تخت سے دست بردار ہو رہے ہیں

    ٹوکیو : جاپان پر تیس برس تک حکمرانی کرنے کے بعد بادشاہ اکی ہیتو آج تخت سے دست بردار ہو رہے ہیں، اب ان کے بیٹے تخت و تاج سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے بادشاہ اکی ہیتو آج تیس برس بعد تخت سے دست بردار ہو رہے ہیں، ان کی دست برادری کی تقریب کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد ٹوکیو پہنچے ہیں۔

    پچاسی برس کے بادشاہ بڑھتی عمر اور گرتی صحت کے باعث اپنا منصب چھوڑ رہے ہیں ۔ دو سو سال کے دوران اکی ہیتو پہلے بادشاہ ہیں جو اپنا تخت خود سے چھوڑ رہے ہیں، انھوں نے تخت دستبرداری کے لیے  قانونی طورپرباقاعدہ اجازت لی ہے۔

    جاپانی بادشاہ اکی ہیتو کی دست بردار کے بعد ان کے بیٹے ناروہیتو کل سے تخت و تاج سنبھالیں گے۔

    یاد رہے 2016 میں بادشاہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ انھیں یہ خوف ہے کہ ان کی عمر انھیں ان کے فرض منصبی کو نبھانے میں مشکلات پیدا کرے گی اور انھوں نے قوی عندیہ دیا کہ وہ دست بردار ہونا چاہتے ہیں۔

    ناروہیتو جاپان کے 126 ویں بادشاہ ہوں گے اور وہ باضابطہ طور پر نئے ‘ریوا’ عہد میں ملک کی سربراہی کریں گے،  جس کے بعد  رواں ‘ہیسیئي’ عہد کا خاتمہ ہو جائے گا جو   1989 میں  اکیہیتو کے تخت نشین ہونے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

    ناروہیتو نے  آکسفورڈ  سے  تعلیم حاصل کی اور  28 سال کی عمر میں ولی عہد بنائے گئے، انھوں نے1993 مینر شہزادی ولی عہد مساکو اووادا  سے شادی کی ، جن سے ان کی ایک بیٹی   شہزادی آئیکو  ہے۔

  • بے روزگاری میں اضافے کے خلاف مظاہرہ، اردن کے وزیر اعظم مستعفی

    بے روزگاری میں اضافے کے خلاف مظاہرہ، اردن کے وزیر اعظم مستعفی

    عمان: ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اضافی انکم ٹیکس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے مظاہرے پر اردن کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اردن میں گذشتہ کئی برسوں سے حکومتی پالیسی کے خلاف مظاہرے ہوتے آئے ہیں تاہم حکومت کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور انکم ٹیکس میں اضافے کا اقدام مہنگا پڑ گیا جس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے جس پر اردن کے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو سال تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے اردن کے سابق وزیر اعظم ’حانی ملکی‘ نے آج اردن کے بااختیار بادشاہ ’عبد اللہ‘ کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرایا جسے منظور کرتے ہوئے بادشاہ نے دیگر حکومتی وزرا کو معاملات سنبھالنے کے احکامات دیے ہیں۔


    کریم چوری کا الزام، میڈرڈ کی وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفی


    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی تھی بعد ازاں مظاہرین مشتعل بھی ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوں۔

    خیال رہے کہ اردن کی معیشت اس وقت حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے، علاوہ ازیں مملکت میں بے روزگاری کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


    ڈونلڈٹرمپ کے مشیربرائےقومی سلامتی بھی عہدے سے مستعفی


    واضح رہے کہ عالمی معاشی ماہرین یہ خیال ظاہر کررہے ہیں کہ نئے آنے والے وزیر اعظم کو بھی ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی اور اہم فیصلے لینے ہوں گے تاکہ تباہ ہوتی معیشت بچائی جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باوجود قربانیوں کے واشنگٹن کی پاکستان پر الزامات کی بارش

    باوجود قربانیوں کے واشنگٹن کی پاکستان پر الزامات کی بارش

    واشنگٹن:امریکی محکمۂ دفاع نے ایک نئی رپورٹ میں الزام لگایا کہ پاکستان اب بھی بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیمیں استعمال کر رہا ہے ۔

    رپورٹ میں دعوٰی کیاگیا کہ پاکستان بہتربھارتی عسکری طاقت کے مقابلےحکمت عملی کے طورپرایسا کررہا ہے۔ امریکی کانگریس کوپیش کی گئی رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ پاکستانی سرحد میں چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں، رپورٹ میں نریندر مودی کی حلف برداری کے وقت افغان شہر ہرات میں بھارتی كونسلیٹ پر حملے کا حوالہ دیا گیا ہے،بھارت اس حملےکاالزام لشکر طیبہ پر لگا تھا۔ امریکا کہ یہ الزامات نئےنہیں،  چھ ماہ پہلےاوراس سے قبل بھی پاکستان کواسی طرح دباؤ کا شکار کرنے کے لیے الزامات لگائےگئےتھے۔ پاکستان قربانیوں پرقربانیاں دے رہا ہے،دوسری طرف امریکاکےالزام اورڈومورکے مطالبےختم ہونےکانام نہیں لیتےہیں۔