Tag: step mother

  • لاہور : دو بچوں کی مبینہ قاتل سوتیلی ماں کی ضمانت میں توسیع

    لاہور : دو بچوں کی مبینہ قاتل سوتیلی ماں کی ضمانت میں توسیع

    لاہور : سوتیلی ماں کا دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت سے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزمہ انیلہ سوتیلی ماں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے29جولائی تک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    سماعت کے دوران جج نے تفتیشی افسر کو تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

    خاتون ملزمہ کے خلاف 2سوتیلے بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو بند کر کے بھاگ گئی تھی۔

    عدالت کو بیان دیتے ہوئے خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ میں بے قصور ہوں میں نے بچوں کو قتل نہیں کیا ملزمہ نے استدعا کی کہ عدالت میری درخواست ضمانت منظور کرے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دو معصوم بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے گاؤں بابلیانہ اوتارڈ میں رواں سال ماہ جنوری میں پیش آیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں رائیونڈ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر دو معصوم بچوں کو قتل کردیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انیلہ کی بھی خرم کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس کا پہلے شوہر سے ایک سال کا بیٹا تھا، سوتیلے بچوں کو قتل کرنےکے بعد انیلہ اپنے بچے کو لے کر فرار ہوگئی تھی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دو معصوم بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے گاؤں بابلیانہ اوتارڈ میں پیش آیا۔ 6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ عمان شہزادی کو ان کی سوتیلی ماں نے کرنٹ لگا کر قتل کیا اور اپنا ایک سال کا بیٹا لے کر فرار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ کو صرف اس بات کا غصہ تھا کہ بچوں کا باپ بچوں کو پڑھانا لکھانا چاہتا تھا۔

  • لاہور: سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے تین سالہ بچی جاں بحق، مردان میں پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے تین سالہ بچی جاں بحق، مردان میں پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے تین سالہ بچی کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردی گئی ۔ مردان میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے ایک گھر سے تین سالہ بچی کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی کا نام مریم ہے اور اس کے والد عرفان نے تین شادیاں کی تھیں، مریم دوسری بیوی سے تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق عرفان کی تیسری شادی فائقہ نامی خاتون سے ہوئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کی موت کی ذمہ دار سوتیلی ماں ہے، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد ساری صورتحال واضح ہوگی تاہم گھرمیں موجود دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب مردان میں مردہ حالت میں ملنے والی پانچ سال کی بچی حسینہ گُل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلہ دبانے کی وجہ سے ہوئی اور بچی سےزیادتی بھی کی گئی، اس حوالے سے ڈی پی او مردان واحد محمود کا کہنا ہے کہ20مشتبہ افراد سے تحقیقات کی جاری رہی ہیں، جلد ملزم قانون کے شکنجے میں ہوگا۔

  • لاہور: سوتیلی ماں نے چارسال کے بچے کو قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    لاہور: سوتیلی ماں نے چارسال کے بچے کو قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    لاہور: سوتیلی ماں نے چار سالہ معصوم کو قتل کرکے لاش پڑوسی کی چھت پر پھینک دی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصئیلات کے مطابق سوتیلی ماں نے سوتیلے پن کی انتہاکردی، باپ عمرے پرگیا تو بچہ سوتیلی ماں کے ہتھےچڑھ گیا، لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں سفاک سوتیلی ماں نے 4 سال کے بچے کو گلاگھونٹ کرمار ڈالا۔

    تعفن پھیلنے پر لاش پڑوسیوں کی چھت پرپھینک دی، شعیب کی لاش ایک چھت سے ملنے پر محلے میں کہرام مچ گیا، پولیس کے مطابق شبانہ نے شوہر کے عمرے پر جانے کے بعد چار سال کے شعیب کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور کمسن شعیب کی لاش کمرے میں چھپا دی۔

    بعد ازاں لاش سے تعفن اٹھنے پراسے پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا، شعیب کے والد شہباز چاندی اور ایم این اے شہباز چوہدری نے میڈیا کے سامنے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبانہ کے ہاں اولاد نہیں تھی جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا ۔پولیس نے ملزمہ شبانہ کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔