Tag: Steve Smith

  • پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، ویڈیو وائرل

    پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، ویڈیو وائرل

    پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، دوسری سلپ میں شاندار کیچ پکڑ کرکیوی کپتان ولیم سن کو پویلین واپس بھیج دیا۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ولیم سن بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن 23ویں اوور میں اسمتھ نے شاندار کیچ تھام کر ولیم سن کو پویلین کی راہ دکھادی۔

    مچل اسٹارک کی گیند پر ولیم سن کے 34 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کیوی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 417 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • آسٹریلوی بیٹسمین اسمتھ ایک اور تنازع کی زد میں آگئے

    آسٹریلوی بیٹسمین اسمتھ ایک اور تنازع کی زد میں آگئے

    سڈنی: آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ پر ایک سال کی سزا بھگتنے کے بعد ایک اور تنازع کی زد میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹیو اسمتھ کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

    سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں این ایس ڈبلیو اور ویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان میچ جاری تھا کہ امپائر نے اسمتھ کو آؤٹ قرار دیا جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق تیس سالہ بلے باز نے مارکس اسٹونس کی گیند پر تھرڈ مین پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن وکٹ کیپر نے کیچ کرلیا جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا تو اسمتھ آپے سے باہر ہوگئے اور امپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا۔

    اسٹیو اسمتھ نے اپنے کیریئر میں 103 مرتبہ امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’مجھے آؤٹ قرار دیا گیا، آپ کو بعض اوقات مایوس ہونے کی اجازت ہونی چاہئے۔‘

    میچ ریفری پیٹرل مارشل نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اسمتھ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسمتھ ساتویں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اس سے قبل مارکس ہیرس، گلین میکسویل ودیگر بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرچکے ہیں۔

  • سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم کا ایکشن کاپی کر لیا

    سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم کا ایکشن کاپی کر لیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم شاید آفریدی کا بولنگ ایکشن کاپی کرلیا اور دو وکٹیں لے اڑے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے اسمتھ بولنگ کے میدان میں‌ پاکستانی اسٹار کے انداز کی تقلید کرنے لگے.

    اسٹیون اسمتھ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر بولنگ شروع کردی، بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے جہاں انھوں نے 63 رنز بنائے، وہیں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کی.

    واضح رہے کہ ایک کامیاب بلے باز بننے سے قبل اسمتھ نے ایک لیگ اسپنر کے طور پر اپنا کیریر شروع کیا تھا.

    نئے ایکشن سے بولنگ کراکے اسٹیو اسمتھ کو دو وکٹیں ملی۔

    اسمتھ کو اس کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا. اپنے ایک بیان میں سابق آسٹریلیوی کپتان نے کہا کہ آفریدی بہترین بولر ہیں ان بولنگ ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ بوم بوم کا شمار دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، جو اپنی تیز رفتار بلے بازی کے لیے مقبول تھے. انھوں نے اپنے ون ڈے کیریر میں 395 وکٹیں‌حاصل کیں.

  • بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، اسمتھ آبدیدہ ہوگئے

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، اسمتھ آبدیدہ ہوگئے

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپرنگ میں ملوث تینوں آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمیتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ نے معافی مانگ لی، پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میری قیادت میں بال ٹیمپرنگ ہونا ثابت کرتا ہے کہ مجھ میں قیادت کا فقدان ہے، میں بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر معافی مانگتا ہوں، مجھے کرکٹ سے بہت محبت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر مجھے بہت دکھ ہے، میں نے مداحوں کو ہی نہیں اپنے ماں اور باپ کو بھی دکھ پہنچایا ہے، امید ہے کہ مداح مجھے معاف کردیں گے۔

    ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کرکٹ پر ایک دھبہ ہے، اس کھیل کو میں بچپن سے بہت پسند کرتا ہوں سمجھ سکتا ہوں کہ شائقین اس حرکت پر غم و غصہ ہیں۔

    معطل آسٹریلوی اوپنر بلے باز نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے بعد وہ اس حوالے سے مزید کچھ کہیں گے تب تک اپنے اہلخانہ اور دوستوں و احباب کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

    A post shared by David Warner (@davidwarner31) on

    بین کرافٹ نے پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے پر بہت شرمندگی محسوس کررہا ہوں، جس پر معافی کا طلب گار ہوں اور اپنے کیے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

    25 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ میری وجہ سے بہت سے لوگ مایوس ہیں اور ایسے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں اس صورتحال کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کوچ ڈیرن لیمن کو تمام تر الزامات میں کلین چٹ دے دی گئی ہے تاہم ڈیرن لیمن نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے بعد مزید ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وانر پر ایک، ایک سال اور کیمرون بین کرافٹ 9 ماہ کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ سیریز نے تینوں کرکترز کو واپس آسٹریلیا بلا لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلوی کھلاڑی نے کس طرح بال ٹیمپرنگ کی اور کس طرح گھبراہٹ میں پکڑے گئے؟

    آسٹریلوی کھلاڑی نے کس طرح بال ٹیمپرنگ کی اور کس طرح گھبراہٹ میں پکڑے گئے؟

    جوہانسبرگ: آسٹریلیا کے کرکٹر کیمرون بین کرافٹ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے کیمروں کی نظروں سے بچ سکتے تھے اگر وہ ٹیمپرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیپ کو ٹراؤزر کے اندر نہ ڈالتے۔

    میچ کو براڈ کاسٹ کرنے والے چینل سپر اسپورٹس پروڈکشن کے سربراہ ایلن نائیکر وہ شخص ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا یہ بڑا اسکینڈل سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں دیکھا تھا کہ کیمرون بین کرافٹ کے ہاتھ میں کچھ ہے اور اسے انہوں نے بعد میں جیب میں رکھا لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا چیز ہے لیکن جب بین کرافٹ نے گھبرا کر اسے اپنے تراؤزر میں چھپانے کی کوشش کی تو اس وقت ہمیں پیلے رنگ کی ٹیپ دکھائی دی۔

    جب اسٹیڈیم میں نصب ٹی وی اسکرین پر کیمرون بین کرافٹ کی جیب میں کسی چیز کی موجودگی کی فوٹیج نشر کی گئی تو امپائروں نے انہیں بلایا اور اس بارے میں پوچھ گچھ کی تو بین کرافٹ نے جیب سے ایک کپڑا نکال کر دکھادیا جو دھوپ کی عینک صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    اس پر امپائر مطمئن بھی ہوگئے تو لیکن بعد میں جب آسٹریلوی کرکٹر نے وہ پیلی ٹیپ جیب سے نکال کر ٹراؤزر میں چھپانے کی کوشش کی تو پروڈکشن ٹیم کو ان پر شک ہوا اور انہوں نے زوم کرکے یہ منظر اسکرین پر دکھادیا۔

    بین کرافٹ کو جب امپائر نے بلایا تو ان کی جیب میں وہ پیلی چیز موجود تھی تاہم انہوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری جیب سے کپڑا نکال کر دکھا کر امپائروں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ بعد میں پیلی چیز کو چھپا دیا جائے۔

    نائیکر نے کہا کہ ہمارے کیمرا مین نے بڑی ہوشیاری سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے کوچنگ اسٹاف کو فوکس کیا اور وہاں کوچ ڈیرن لیمن واکی ٹاکی پر گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی ہیڈزکوم سے بات کرتے نظر آئے اور وہ بھاگتے ہوئے بین کرافٹ کے پاس گئے اور اس سے بات کی، اس کے بعد وہ گھبرا گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم صرف کیمروں کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹرز کا پیچھا کررہے تھے اگر کوئی جنوبی افریقی کرکٹرز بھی اس طرح کی بال ٹیمپرنگ کرتے نظر آتا تو ہم اس کی فوٹیج بھی اسی طرح نشر کرتے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    کرکٹر آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو معطل کردیا گیا ہے اور تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ان کی سزا کا اعلان متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ 2010 میں اسٹیون اسمتھ اور ٹیم پین نے ایک ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو پاکستان کے خلاف میچ سے کیا تھا، اب اسٹیون اسمتھ کی بال ٹیمپرنگ کیس میں معطلی کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وانر نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

    ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت پوری ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا ماننا تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

    اعتراف جرم کے باوجود آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم جب آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے خود ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، اب کینگروز ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کریں گے۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پیش آیا تھا، ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑا تھا، انہوں نے امپائر سے چھپانے کے لیے وہ چیز ٹراؤزر میں ڈال لی تھی۔

  • جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرربادا پر2 ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرربادا پر2 ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    پورٹ الزبتھ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ربادا پرکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرکگیسوربادا نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ ہونے کے بعد ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور ان پر چلائے۔

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ ریفری جیف کرو نے آئی سی سی قوانین کے تحت ربادا پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا اور انہیں 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 2 سال کے دوران اگر کوئی کھلاڑی 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کرتا ہے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے پاس ربادا کے معاملے پر آئی سی سی میں اپیل کرنے کے لیے دو دن کا وقت ہے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی اسپنرناتھن لیون کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر اسی میچ میں جھگڑا کرنے پر میچ فیصد کا 75 فیصد جرمانہ اور 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک پر بھی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے منگنی کرلی

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے منگنی کرلی

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی دیرینہ دوست دانی ویلیز سے منگنی کرلی‘ منگنی کی افواہیں پہلے سے گردش میں تھیں تاہم دانی کی جانب سے ان کی تردید کی جارہی تھی۔

    اسمتھ اور دانی ویلیز گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے کے بہترین دوست رہے ہیں اور اب انہوں نے اس دوستی کو دائمی رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسمتھ نے ویلیز کو نیویارک کی کثیر المنزلہ عمارت پر دانی کو پروپوز کیا جسے دانی نے بخوشی قبول کرلیا۔

    اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر دانی ویلیز سے ان کا ہاتھ مانگا اور جب دانی نے ان کے پیغام کو قبول کیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

    اسمتھ اور دانی ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اور چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔ اسمتھ اور ویلیز کی ملاقات ایک بار میں ان دنوں ہوئی جب اسٹیو اسمتھ لاء کے اسٹوڈنٹ تھے اور بگ بیش ٹی ٹوئئنٹی لیگ کا پہلا ایڈیشن ہورہا تھا۔

    اس سے قبل بھی منگنی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم دانی ویلیز نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔

    اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی نمائندگی بھی کررہے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو حالیہ سیزن کے فائنل میچ میں ممبئی انڈین سے شکست ہوئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر

    اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر

    انگلینڈ: مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیون اسمتھ کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔

    انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ناکامی کے بعد مائیکل کلارک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سلیکشن پینل کی سفارش پر اسٹیون اسمتھ کو ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی توثیق کردی۔

    ڈیوڈ وارنر ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، مائیکل کلارک ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔