Tag: stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

    کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کے فیصلے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 38 ہزار 9 سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    دن کے آغاز پر پہلے کاروباری سیشن کا اختام 83 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا جبکہ شیئر مارکیٹ میں دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز بھی غیر معمولی تیزی کے رحجان کے ساتھ ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار، 844 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار، 844 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ 844 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں چھائے ہوئے مندی کے بادل چھٹ گئے۔

    رواں ہفتے مارکیٹ پانچ روز تک مائنس میں رہی تاہم گزشتہ روز 7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جمعے کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو حصص مارکیٹ میں تیزی نظر آئی اور مارکیٹ 41 ہزار 344 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر پہنچی۔

    نماز کے وقفے کے بعد مارکیٹ میں جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ 41312 پر بند ہوئی جس کے بعد مارکیٹ رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

    مجموعی طور پر 8 ارب 7 کروڑ روپے کے کاروبار کے دوران ایک کروڑ 48 لاکھ حصص کی فروخت ہوئی، 365 کمپنیوں میں سے 263 کی قیمتوں میں اضافہ اور 21 کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 81 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران سمینٹ کمپنیوں کے 3 کروڑ 12 لاکھ حصص فروخت ہوئے جبکہ ٹی آر جی کا شیئر 4 روپے اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نئی تاریخ رقم کردی، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 50900 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ رضوان عامر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، آج تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی سطح 50 ہزار 900 پوائٹس کی سطح پر آگئی۔


    اطلاعات ہیں کہ 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ ریکارڈ قائم ہوا۔

    صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ اول پاناما لیکس اور دوم ڈان لیکس کے معاملات کروٹ لینے کے باعث مارکیٹ میں پریشانی تھی تاہم یہ معاملات حل ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تو اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ لوئر انٹرسٹ ریٹ، افراط زر میں اضافے سے بینکوں کے شیئر کے حوالے سے لوگ مثبت ہیں اس کی وجہ سے بینک کے اسٹاک میں تیزی دیکھی گئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آئل کی قیمتوں میں پچھلے دنوں کمی آئی اور اب وہ ان میں بھی کچھ اضافہ ہوا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار، مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی۔ اقتصادی اور سیاسی محاذ سے اچھی خبروں کےباوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔

    کاروباری ہفتےکےآخری روزمسلسل پانچویں روز بھی مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام ایک سو اکتیس پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔

    جمعےکوکاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پرمارکیٹ میں ایک سو اکتیس پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی۔

    تاہم مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سےمنافع کماکر سائیڈلائن ہونےکےرجحان کےباعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 361 پوائنٹس گرکر 33632 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔کاروباری ہفتےکےآخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ر جحان نمایاں رہا۔

    ٹریڈنگ کےآغاز سے ہی انڈیکس مثبت زون میں نظر آیا۔ ایک موقع پرکےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائدپوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔