Tag: stock exchange

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    4 سے 8 اپریل 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 152 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 749 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7474 ارب روپے ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کی مندی وزیر اعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی جبکہ ہفتے کے آخری روز سپریم کورٹ کے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آئی۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

    کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 52 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 698 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 484 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 657 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند دن سے مندی اور معمولی اضافے کی صورتحال تھی تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی دیکھی گئی، منگل کے روز انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس سے قبل 21 سے 25 مارچ کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوسرے کاروباری روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 384 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 317 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 452 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

    21 سے 25 مارچ کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 مارچ 2022 کے دوران مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے بڑھ کر 7358 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 304 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 42 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 430 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 150 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 237 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 957 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، 7 مارچ کو 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

  • سیاسی افراتفری، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    سیاسی افراتفری، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    ملک میں سیاسی ماحول میں گرما گرمی اور افراتفری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ہے۔

    پاکستان میں سیاسی افراتفری عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے تقریباْ ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ہے۔

    پیر کے روز کاروبار کے اختتامی مراحل میں 100 انڈیکس 286 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43 ھزار 366 پر بند ہوا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کے دن انڈیکس 43 ہزار 653 پر بند ہوا تھا۔

  • ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 12 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 12 سو 32 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 318 پر پہنچ گیا، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 12 سو 84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 14 سو 80 پوائنٹس اور 3.36 فیصد تک گرا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 16 سو 91 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 984 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 743 پوائنٹس اور کم ترین سطح 42 ہزار 792 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 33 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 258 ارب کم ہو کر 7537 ارب روپے ہوگئی۔

  • ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

    پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈٓالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 175.86 روپے سے کم ہوکر175.75 روپے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہی مندی سے ہوا ہے۔

    کاروبار کے پہلے روز 313 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45 ہزار 362 کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو انڈیکس 45 ھزار 675 کی سطح پر بند ہوا تھا۔