Tag: stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 سے 10 جولائی 2020 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    29 جون سے 3 جولائی کے دوران مارکیٹ میں 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

    29 جون کو دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھی ناکام ہوا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری ہے جبکہ انڈیکس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 1 روپے 45 پیسے کمی سے 166 روپے 21 پیسے پر آگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے پہلے دن سوموار کو دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    حملے کے دوران بھی مارکیٹ کے اندر کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی نقصان کے جاری رہیں یوں ملک دشمن عناصر کی معاشی بازو پر وار کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

    حملے کے اگلے روز سے 100 انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھا جاتا رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

  • مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ماہ کی بدترین مندی کے بعد بالآخر سنبھالا لینے لگی، گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 512 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 621 پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 31 ہزار 816 اور کم ترین سطح 27 ہزار 461 رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1.13 ارب شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے پائے، سرمایہ کاروں کو کاروباری ہفتے میں 542 ارب کا فائدہ ہوا ہے۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 6016 ارب روپے ہوگئی۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے اسٹاک ایکسچینج سمیت پوری معیشت پر بدترین اثرات دیکھے جارہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار تھی۔

    تاہم حکومتی کوششوں کے بعد بالآخر رواں ہفتے مارکیٹ نے سنبھالا لیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز قبل 100 انڈیکس میں 12 سو 8 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

    2 روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 12 سو 77 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    آخری کاروباری روز مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1 کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 60 کھرب 16 ارب 39 کروڑ 91 لاکھ روپے ہوگئی۔

  • سعودی شیئرز مارکیٹ میں ریکارڈ کمی، سرمایہ کار پریشان

    سعودی شیئرز مارکیٹ میں ریکارڈ کمی، سرمایہ کار پریشان

    ریاض: کرونا وائرس اور تیل کے نرخوں میں زبردست کمی کے بعد سعودی شیئرز مارکیٹ میں ریکارڈ کمی دیکھی جارہی ہے، خلیجی شیئرز مارکیٹ میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شیئرز مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر نومبر 2008 کے بعد ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے، سعودی شیئرز کی قدر میں 8.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 100 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر 10 فیصد تک کم ہوگئی ہے جبکہ دیگر شیئرز میں کمی کا تناسب 7 اور 5 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شیئرز کا لین دین 7.15 ارب ریال کا رہا، یہ ستمبر 2019 کے بعد سے کیش میں شیئرز کے لین دین کی سب سے بڑی شرح ہے۔

    خلیجی شیئرز مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، کویت اسٹاک ایکسچینج میں 10 فیصد، دبئی میں 7.9 فیصد اور ابو ظہبی مارکیٹ میں 5.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

    خلیجی شیئرز مارکیٹ میں یہ کمی گذشتہ ہفتے کے آخر میں تیل کے نرخوں میں رونما ہونے والی زبردست کمی کے بعد ہوئی ہے۔ تیل کے نرخ گزشتہ ہفتے 10 فیصد کم ہوئے تھے، جولائی 2017 کے بعد سے یہ تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی تھی۔

    تیل کے نرخوں میں یہ کمی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر گیا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بروز بدھ 100 انڈیکس میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 0.59 فیصد کمی سے 42 ہزار 993 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج کے روز 6.12 ارب روپے مالیت کے 17.12 کروڑ شئیرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال گزشتہ کے آخری ماہ میں زبرست تیزی دیکھی گئی تھی۔ چند ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    23 سے 27 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس کے بعد 30 دسمبر 2019 سے 3 جنوری 2020 کے دوران 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    6 سے 10 جنوری 2020 کے دوران 100 انڈیکس 883 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی سطح عبور کر کے 43 ہزار 207 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ انڈیکس کی  بلند ترین سطح 43 ہزار 237 جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 171 رہی۔

    گزشتہ ہفتہ ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی، اور اگلے ہی روز امریکی صدر ٹرمپ کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان کے بعد ریکارڈ تیزی کا حامل رہا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 638 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    638 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اور انڈیکس 43 ہزار 161 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے بدھ کے روز جب ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے تھے تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

    اس روز 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تاہم اگلے روز امریکی صدر ٹرمپ کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ایک بار پھر تیزی کا رحجان دیکھا جانے لگا۔

    جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 838 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ چند ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    23 سے 27 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس کے بعد 30 دسمبر 2019 سے 3 جنوری 2020 کے دوران 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 835 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (30 دسمبر 2019 سے 3 جنوری 2020) کے دوران 1 ارب 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار میں 53 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 194 ارب روپے بڑھ کر 8016 ہوگئی۔

    اس سے قبل 23 سے 27 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مذکورہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ چند ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    اب گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس 42 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا۔

    14 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 155.03 سے کم ہو کر 154.89 روپے پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 155.40 سے کم ہو کر 155.10 ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر جا کر واپس 40 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ 2 ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    مذکورہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 55 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 430 پوائنٹس رہی۔ اس ہفتے 1 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اس عرصے میں بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63 ارب رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 837 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 995 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ ایک ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    اس کے بعد گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 55 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 430 پوائنٹس رہی۔ اس ہفتے 1 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اس عرصے میں بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63 ارب رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوئی۔

  • ایک دن کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی

    ایک دن کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 955 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 126 پوائنٹس کے بعد 40 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ آنے اور بے یقینی کی صورتحال کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

    جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 249 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس میں 2.33 فیصد کی شدید مندی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔