Tag: Stock Market

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا شکار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی رہی، ہنڈریڈ انڈیکس مزید ایک سو سینتیس پوائنٹس نیچےآگیا۔

    منگل کےروزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا تاہم سرمایہ کارپاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں بڑھتی کشیدگی سےپریشان نظر آئے اور نئی خریداری کےبجائے شئیرز فروخت کرنےکو ترجیح دی جس سےمارکیٹ فروخت کےدبائو میں آگئی۔

    ایک موقع پر مارکیٹ میں تین سو نوے پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی تاہم ٹیکسٹائل پالیسی کے اعلان سےٹیکسٹائل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری سےمندی کی شدت میں کمی آئی۔

    کاروبارکےاختتام پر مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی سے چونتیس ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن اوراسٹاک مارکیٹ میں چالیس فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے تین اہم سرمایہ کار ڈھونڈ لئے گئے۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملائشیا ، قطر اور ٹوکیو اسٹاک ایکس چینج سے بات چیت جاری ہے۔ ان سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی مثبت جواب موصول ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تیزی اس وقت آئی جب اس معاہدے کو نان ڈیسکلوژر ایگریمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بہتری کے باعث سرمایہ کار دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔یہ ڈیل رواں سال کے اختتام تک طے پاجانے کا امکان ہے ۔

    اگست دوہزار بارہ میں منظور کیے گئے اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائیزیشن ایکٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے چالیس فیصد حصص غیرملکی سرمایاکاروں اور بقیہ ساٹھ فیصد سی ڈی سی اکاونٹ ہولڈرز کیلئے رکھے گئے ہیں۔

  • کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کراچی : کے الیکٹرک کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے سستتر کروڑ چھالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں آف لوڈ کئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کےدوران ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کی ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے ستتر کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    ۔اس وقت کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کی ہولڈنگ انہتر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حصص کی فروخت سے کمپنی کو ساڑھے چھ ارب روپے تک حاصل ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابراج گروپ کے الیکٹرک میں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم، تاریخ میں پہلی بار پینتیس ہزارپوائنٹس کی ریکارڈسطح کوچھولیا تاہم مارکیٹ اس سطح کو برقرار رکھنےمیں کامیاب نہ ہوسکی۔

    بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کی، کاوربارکا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ نےتاریخ میں پہلی بارپینتیس ہزارپوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبورکرلیا۔

    ایک موقع پر 230پوائنٹس کی تیزی اورڈیڑھ گھنٹے کےابتدائی سیشن میں مارکیٹ کو پینتیس ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سےاُوپر ہی دیکھاگیا تاہم اس کےبعدپرافٹ ٹیکنگ کےبڑھتے ہوئےرجحان اورفروخت کےدبائو نےمارکیٹ میں مندی کےرجحان کی بنیاد رکھ دی۔

    کاروبارکےاختتام کےقریب فروخت کادبائو مزید بڑھا اور یوں مارکیٹ کابینچ مارک 100 انڈیکس نہ صرف پینتیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح برقرار نہ رکھ سکا بلکہ کاروبارکےاختتام پر ایک سو چوون پوائنٹس گرکر 34672پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں پچیس ارب روپےکے شئیرزکی نمایاں ٹریڈنگ دیکھی گئی،مارکیٹ نے تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنےکا نیا ریکارڈ بنادیا۔

    بدھ کو بھی بازار حصص کراچی میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اورمارکیٹ نے بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    ایک موقع پر مارکیٹ میں دو سو ستتر پوائنٹس کی نمایاں تیزی بھی دیکھی گئی،شئیر بزنس کے ماہرین کےمطابق مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیزکےمالی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اس کےعلاوہ چند دن بعد شرح سود میں متوقع کمی سمیت انرجی بحران کےخاتمےکیلئےحکومتی اقدامات پر بھی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔

    بدھ کوکاروبارکے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس دوسوآٹھ پوائنٹس بڑھکر34330 پوائنٹس پربندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تینتیس ہزارپانچ سوپوائنٹس کاسنگ میل عبورکرگئی۔

    بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ ایک اور ریکارڈ بنانےمیں کامیاب رہی۔۔ کاروبارکےمثبت آغاز کےبعد مارکیٹ میں تمام دن تیزی کارجحان رہا،ایک موقع پرمارکیٹ کو 33600 پوائنٹس کی بلندترین سطح عبورکرتےہوئےبھی دیکھاگیا، کیمیکل، سیمنٹ، فرٹیلائیزر اوربینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کارخاصےسرگرم نظر آئے۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق رزلٹ سیزن کے آغاز،،کمپنیوں کےبہتر مالی نتائج اور شرح سود میں متوقع کمی وہ عوامل ہیں جوبازار حصص کو مسلسل اُوپر لےجارہے ہیں۔

    بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کاحتمی اضافہ ہواجوکاروبار کےاختتام پر 33586 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 33 ہزار 3 سو 71 پوائنٹس پر بند

    کراچی اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 33 ہزار 3 سو 71 پوائنٹس پر بند

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ انڈیکس تینتیس ہزار تین سو اکہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی پوزیشنز لینے سے گریز کیا گیا۔

     ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر آئل سیکٹر میں حصص کی خریداری کے باعث تینتیس ہزار چار سو تئیس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم اختتامی مراحل میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سینتالیس پوائنٹس کم ہو کر تینتیس ہزار تین سو اکہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ میں تیرہ کروڑ اسی لاکھ حصص کا کام ہوا جبکہ دو سو آٹھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو چھپن کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی سےایک اور ریکارڈ قائم

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی سےایک اور ریکارڈ قائم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی سےایک اور ریکارڈ قائم ،دو سو سات پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوگیا، مارکیٹ تینتیس ہزار تین سو پوائنٹس کی حدعبورکرگئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعےکو تیزی کی ایک اور بڑی لہر سےنیا ریکارڈ قائم ہوا۔۔مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 33300 پوائنٹس کی حد بھی عبورکرگئی، تجزیہ کاروں کےمطابق آئندہ ہفتےاسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں کمی کی توقعات اور رزلٹ سیزن میں کمپنیوں کےمتوقع اچھےمالی نتائج کولیکرسرمایہ کار بازار حصص میں پوری طرح سرگرم ہیں۔

    کاروباری ہفتےکے آخری روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں 207 پوائنٹس کامزید اضافہ ہوا۔جس سےہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار تین سو پچیس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربند ہوا،ایک دن میں سترہ ارب روپےمالیت کےساڑھے پنتیس کروڑشئیرزکانمایاں لین دین ریکارڈ کیاگیا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہوگئی، مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار تینتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو رواں سال کی پہلی بڑی تیزی کی لہر سےنئی تاریخ رقم ہوئی، مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 33 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی۔

    تجزیہ کاروں کےمطابق آئندہ ہفتےاسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں کمی کی توقعات اور رزلٹ سیزن میں کمپنیوں کےمتوقع اچھےمالی نتائج کولیکرسرمایہ کار بازار حصص میں پوری طرح سرگرم ہیں۔

    جمعرات کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں 282 کا حتمی اضافہ ہوا جبکہ ایک دن میں پندرہ ارب روپےمالیت کے27 کروڑ شئیرزکا نمایاں لین دین بھی ہوا،کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی حدعبورکرکے 33117پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر پہنچنےکا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر پہنچنےکا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں بلندترین سطح پر پہنچنےکا نیا ریکارڈ قائم، مارکیٹ بتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبورکرگئی۔

    پیرکومارکیٹ میں نئےہفتےکا آغازبھی تیزی کےرجحان کےساتھ ہوا اور ایک موقع پرمارکیٹ 32850 پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبورکرگئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کارجحان بڑھنےکےباعث مارکیٹ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی جبکہ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ کو چھیاسٹھ پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوتےہوئےبھی دیکھاگیا۔

    پیرکو سترہ ارب روپےمالیت کےتینتیس کروڑ شئیرز کا نمایاں لین دین ہوا جو بحرحال مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہرکرتا ہے، کاروبارکےاختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافےسے 32758 پواٗنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔