Tag: Stock Market

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کاسفر سال نوکے آغاز پر بھی جاری رہا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کاسفر سال نوکے آغاز پر بھی جاری رہا

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کاسفر سال نوکے آغاز پر بھی جاری رہا، سال دوہزارپندرہ کےپہلےروزساڑھےتین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال دوہزار پندرہ کےپہلے روز تمام دن نمایاں تیزی کارجحان دیکھاگیا۔ مقامی سرمایہ کاروں کےساتھ غیرملکی سرمایہ کاربھی پاکستان کی شئیرمارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔سیمنٹ،کیمیکل، فرٹیلائیزر،ٹیکسٹائل اور انرجی سیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔

    تجزیہ کاروں کےمطابق سرمایہ کاروں کو اُمید ہےکہ رواں ماہ مرکزی بینک شرح سود میں مزیدکمی کرےگا،کم ہوتی تیل کی قیمت اور مہنگائی سمیت بہترہوتی پاکستانی معیشت بازار حصص میں تیزی کی وجوہات ہیں،یکم جنوری کومارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 350 پوائنٹس بڑھکر 32480پوائنٹس پربندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار رہا، انڈیکس میں اکتیس ہزارسات سو پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کارجحان برقرار رہا۔۔اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق دہشت گردوں کیخلاف  فیصلہ کن اقدامات اور پاکستان کےمعاشی فرنٹ پر مثبت خبروں کو لیکرسرمایہ کاربازارحصص میں نئی سرمایہ کاری کررہےہیں۔پیرکو بھی توانائی ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی، کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس دوسو اُنسٹھ پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس پربندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    کراچی: دہشت گردی کیخلاف اعلی سطح کے اتحاد سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا جس سےمارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد ایک بار پھربحال ہوگئی، جمعےکو پہلےکاروباری سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ کے دبائو کےباعث مارکیٹ کو ستر پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوتےہوئےبھی دیکھاگیا تاہم آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرمیں آنےوالی خریداری کی لہر سےمندی تیزی میں بدل گئی۔کاروبارکے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 184 پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزارگیارہ پوائنٹس پر بندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے پانچ سو پوائنٹس کی مندی نظر آئی، اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے با عث انٹر نیشنل اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی جارہی ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر ملکی سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا، مارکیٹ ابتدائی لمحات میں گرنے کے بعد سنبھل گئی۔

    منگل کو بازار حصص کراچی میں کاروبارکا آغاز فروخت کےدبائو اور مندی سےہوا۔۔ابتدائی آدھےگھنٹےمیں مارکیٹ کو ایک سو چورانوےپوائنٹس کی بڑی گراوٹ کاشکار ہوتےبھی دیکھاگیا تاہم سرمایہ کاروں کےدرمیان موجود آئندہ دنوں میں مارکیٹ بہتر ہوجانےکےگہرے تاثر نےمندی کے اثرات کو زائل کردیا۔

    سیمنٹ سیکٹرکی کمپنیوں کےشیئرز میں آنے والی نئی خریداری نےمارکیٹ میں ماحول کو بدل کر رکھ دیا، کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس چوہتر پوائنٹس کےاضافےسے32 ہزار چوراسی پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی: فیصل آباد میں گھن گھرج، جلائوگھیرائو سے سرمایہ کار سہم گئے، بلندی کی جانب محو پروازکراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی۔

    پچھلےایک ہفتےکی مسلسل تیزی کےبعد پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی مثبت اور تیزی کےرجحان کےساتھ ہوا تاہم فیصل آباد میں جوں جوں صورتحال خراب ہوتی گئی اُس کےساتھ ساتھ مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائوکا شکار اور سرمایہ کاروں کےاعتمادکاگراف نیچےگرتاگیا۔

    یوں گذشتہ ہفتےہر روز نیا ریکارڈ بنانےوالی مارکیٹ پیرکو نیا ریکارڈ نہ بنا سکی اور تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر 32010 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں سولہ روز بعد ریکارڈ بریک ہوگیا بتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل ایک بار پھر عبور ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننےکا موسم پھر لوٹ آیا، سرمایہ کار پھر پور طریقے سے بازار حصص میں سرگرم نظر آئے، نمایاں تیزی کے رجحان میں سولہ روز بعد بتیس ہزار چھے پوائنٹس کی سابقہ ریکارڈ سطح کو بریک کرکے مارکیٹ جمعرات کے روز تاریخ کی نئی بلندترین سطح بتیس ہزار اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ انڈیکس میں تین سو پینسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کےبعد یہ اضافہ کاروبارکے اختتام پردو سو اٹھارہ پوائنٹس رہا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی: تیس نومبر کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

    تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعدکر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے، ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

    تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیاجبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

    کراچی: ہفتے کے دوسرے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئی ۔سیاسی کشمکش کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آئے،ہفتے کے دوسرے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

    ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں ساڑھے تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں انڈیکس اکتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھا سکا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجریہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے جو کہ مندی کا باعث بن رہی ہے،گذشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو ستتر پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی

    ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی

    کراچی: ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی کارجحان پایا گیا، کاروباری ہفتےکےآخری روزسرمایہ کارمارکیٹ میں دوبارہ سرگرم ہوگئے۔

    جمعے کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دو سو چھپن پوائنٹس کی حتمی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو مارکیٹ میں پانچ سو پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاردوبارہ مارکیٹ میں سرگرم ہوتےنظرآئے۔

    آئل اینڈگیس،سیمنٹ، انرجی اور بینکنگ سیکٹر کے شئیرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی،کاروبارکےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس اکتیس ہزار دو سو اُنتالیس پوائنٹس سےبڑھکر اکتیس ہزار چار سوپچیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔