Tag: Stoke

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر مندی کے ثرات ہی غالب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک میں مندی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے 31908.92 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 46.83 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 5ارب79کروڑ8 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    البتہ کاروباری حجم پیر کی نسبت16.64فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاروں کے تواقعات کے برعکس شرح سود برقرار رہنے کے باعث منفی رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر آئل اینڈ گیس شعبوں میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

    ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس32105 پوائنٹس کی بلند اور 31771پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے31908.92پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 33.09پوائنٹس کی کمی سے15033.20 پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس 2.05پوائنٹس کے اضافے سے50722.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 19.17پوائنٹس کی کمی سے 23314.98پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز مجموعی طورپر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

  • اسٹاک ایکس چینج اور سرمائے سے متعلق حکومت کا اہم کردار ہے: ایس ای سی پی

    اسٹاک ایکس چینج اور سرمائے سے متعلق حکومت کا اہم کردار ہے: ایس ای سی پی

    کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے چیئرمین فرخ سبز واری کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج اور سرمائے سے متعلق حکومت کا اہم کردار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ایس ای سی پی کے چیئرمین فرخ سبز واری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں اور حکومت کی سرمائے کی فراہمی کی دیگر ضروریات کو احسن انداز سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ایس ای سی پی، معاشی ترقی کے حکومتی ایجنڈا کے مطابق، سٹاک مارکیٹ کی ڈویلپمنٹ اور فروغ کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع کر رہا ہے تا کہ اس مارکیٹ کو دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں کے ہم پلہ بنایا جا ئے۔

    اجلاس کے آغاز میں گزشتہ چند سالوں میں سٹاک مارکیٹ میں کی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا جبکہ مارکیٹ میں گہرائی اور وسعت پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات جیسے کہ نئی مصنوعات کو بروقت متعارف کروانا، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا، مارکیٹ کی ترقی کے لئے جامع اصلاحات کا پروگرام ترتیب دینا اور مارکیٹ کی وسعت اور سرمایہ کاروں میں اضافے کے لیے آگہی کے پروگرام اور دیگر اہم ایشوز پر بات کی گئی۔

    اجلاس کے موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن، شوذب علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت جبین، پی ایس ایکس کے حکام موجود تھے۔