Tag: Stokes

  • بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامند

    بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامند

    لندن: جو روٹ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر روب کی سے بین اسٹوکس کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سینئر جوڑی کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کردیا تھا۔

    ادھر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نوکری کا اشتہار دیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو ہیڈ کوچز کی تقرری کی جائے گی، ایک ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اور دوسرا محدود اوورز کے فارمیٹس میں انگلینڈ کی ٹیم کو درکار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مشتاق احمد کے مشوروں نے بٹلر کو بلندیوں پر پہنچا دیا

    نوکری کے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نئے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن پینل کے ساتھ اپنے متعلقہ فارمیٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے پاس اس سے قبل دو ہزار بارہ اور چودہ کے درمیان دو الگ الگ ہیڈ کوچز تھے، جن میں اینڈی فلاور ریڈ بال جبکہ ایشلے جائلز وائٹ بال سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے۔

  • بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر بین اسٹوکس  کی جانب سے کرائی گئی نوبالز نے امپائرنگ کے معیار کی قلعی کھول دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک بار پھر خبروں میں آگئے، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کے لئے آئے تو اپنے پہلے ہی اوور میں مسلسل چار نو بالز کراڈالی، تعجب کی بات یہ تھی کہ کوئی بھی فیلڈ امپائر کی نظروں میں نہ آسکی، سوائے اس بال کے جس پر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

    یہی نہیں بعد ازاں 8 اوورز میں بین اسٹوکس نے مزید 10 نو بالز کرائیں جن میں سے امپائر صرف 2 کو نوٹ کرسکا،غیر ملکی میڈیا نے امپائرنگ کےمعیارپر انگلیاں اٹھا دیں ہیں۔

    برسبین ٹیسٹ میں امپائرنگ کے ناقص معیار پر راولپنڈی ایکسپریس بھی حیران ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ پانچ اوورز میں چودہ نوبالز فیلڈ امپائرزسے کیسے مس ہوگئیں؟ ساتھ ہی انہوں نےایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ‘ٹھیک ہے جی’

    عام طور پر ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرڈ ایمپائر، فیلڈ ایمپائرز کو کسی نو بال پر آگاہ کرتا ہے لیکن برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ ٹیکنالوجی قابل عمل ہی نہیں تھی، جس پر اب تنقید کی جارہی ہے وہیں فیلڈ ایمپائر پال رائفل اور روڈ ٹوکر کی خراب ایمپائرنگ پر بھی طنز کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔