Tag: stolen Fortuner Car

  • کراچی : ناگن چورنگی سے چھینی گئی فارچیونر کار ڈرامائی انداز میں برآمد

    کراچی : ناگن چورنگی سے چھینی گئی فارچیونر کار ڈرامائی انداز میں برآمد

    کراچی : شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب ایک شہری سے چھینی گئی فارچیونر کار برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تیموریہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر رات گئے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ فارچیونر گاڑی برآمد کرلی۔

    مذکورہ گاڑی ناگن چورنگی کے قریب سے شوروم کے ڈرائیور سے چھینی گئی تھی، یہ واردات 26 اگست کی رات پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کی۔

    فارچیونر کار

    ملزمان نے شہری کو براق پمپ تک ساتھ لے جاکر فورچیونر لے کر فرار ہوگئے، ٹریکر کے مطابق گاڑی کی آخری لوکیشن پاکستان ہوٹل سپرہائی وے تھی، بعد میں ٹریکر کو کاٹ کر منقطع کردیا گیا۔

    بعد ازاں تیموریہ پولیس نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کو رات کے پہر گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلیا۔