Tag: stolen in Karachi

  • کراچی میں  قربانی کیلئے لائے گئے  لاکھوں مالیت کے جانور چوری

    کراچی میں قربانی کیلئے لائے گئے لاکھوں مالیت کے جانور چوری

    کراچی: شہر قائد میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے، نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں قربانی کیلئے لائے گئے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی سے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے گئے ، واقعہ رات 4 بجےکے قریب سیکٹر بی جدون چوک کےقریب پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان 2کاروں میں واردات کیلئے پہنچے، جہاں سے انھوں نے 6 بکرے اور 3 دنبے چوری کئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

    کراچی:ویڈیو میں قربانی کے جانور چراتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزمان ایک ایک کرکے سارے جانور اپنے ہمراہ لے گئے ، بلوچ کالونی پولیس نے فوٹیج حاصل کرلی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

  • کراچی کے چور میت بس لے اڑے

    کراچی کے چور میت بس لے اڑے

    کراچی: شہرقائد میں اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے انوکھی کارروائی کرتے ہوئے میت کی گاڑی کو چرا لیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے نامعلوم افراد نے ایک میت کی گاڑی کو چرالیا ہے، اپنی نوعیت کے اس غیرمعمولی واقعے کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہے۔

    انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج گاڑی سڑک کے کونے میں کھڑی ظاہر کرتا ہے‘ تاہم، فوٹیج کے ذریعے بس چوروں کی شناخت ممکن نہیں ہوئی ہے.

    مزید پڑھیں:کراچی: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے واقعات توشہرمیں ایک بارپھرمعمول کا حصہ بن گئے ہیں اورکئی شہری اپنی قیمتی اشیاسے محروم ہوجاتے ہیں تاہم یہ ایک غیرمعمولی کیس ہے.

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، تاحال مذکورہ واقعے میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب اینٹی کارلفٹنگ ٹیموں نے بھی سرقہ شدہ میت بس کی تلاش شروع کردی ہے۔