Tag: stolen-motorcycles

  • کراچی سے چھینی یا چوری شدہ موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟ ہوشربا انکشافات

    کراچی سے چھینی یا چوری شدہ موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟ ہوشربا انکشافات

    کراچی : شہر قائد میں یومیہ بنیادوں پر ڈیڑھ سو سے پونے دوسو موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی جاتی ہیں، یہ مسروقہ موٹر سائیکلیں کہاں اور کیسے جاتی ہیں اس حوالے سے ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے کامل عارف کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے چھیننی اور چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں بلوچستان کے علاقے اوتھل میں فروخت کی جاتی ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچھ کباڑیے بھی ان مسروقہ موٹر سائیکلوں کو خریدنے میں ملوث ہیں جن کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    گرفتار ملزم نے بتایا کہ میں نے شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی متعدد موٹر سائیکلیں چھینیں، ان موٹر سائیکلوں کو اوتھل بلوچستان میں فروخت کیا جاتا ہے جس کی مالیت فی موٹر سائیکل 80 سے 90ہزار روپے ہے

    ملزم کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں 8 سے 10 موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتا ہوں، پولیس حکام نے بتایا کہ چھینی گئی موٹر سائیکلیں منظم انداز میں اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔

    motorcycle

    انہوں نے بتایا کہ کراچی اور بلوچستان میں موجود منشیات کے اڈوں کے کارندے باقاعدہ موٹر سائیکلوں کے بدلے منشیات کا بیوپار کرتے ہیں۔ اڈوں کیخلاف کارروائی کے دوران درجنوں موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، کراچی پولیس بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وجوہات تلاش کررہی ہے اسی ضمن میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • چھینی اور چوری ہونے والی موٹرسائیکل مالکان کے لیے بڑی خبر

    کراچی : شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کا چھن جانا اور چوری ہونا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی ہے، اب پولیس نے کراچی مختلف علاقوں نے چوری ہونے والی موٹر سائیکل مالکان کو خوشخبری سنادی۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے شہر کے مختلف مقامات سے چھینے جانے والے موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ موٹرسائیکلیں کیماڑی، بلدیہ اور سائٹ کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی تھیں۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے موٹرسائیکلوں کے علاوہ چھینے گئے موبائل فون بھی شہریوں کو حوالے کیے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران پولیس مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 250 موٹر سائیکلیں برآمد کیں، جن میں سے آج 167موٹرسائیکلیں ان کے مالکان کو دے رہے ہیں۔

    کیماڑی پولیس کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کیماڑی پولیس نے 2721ملزمان گرفتار اور217 ڈکیت گینگ کے کارندے گرفتارکیے۔

  • مسروقہ موٹر سائیکلیں کہاں اور کتنے میں فروخت ہوتی ہیں، ملزم کا انکشاف

    مسروقہ موٹر سائیکلیں کہاں اور کتنے میں فروخت ہوتی ہیں، ملزم کا انکشاف

    کراچی : پولیس نے شہر قائد سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکل لفٹر محمود نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد 8سے10ہزارمیں فروخت کردیتا تھا، کراچی سے چوری ہونے والی زیادہ تر موٹرسائیکلیں بلوچستان اور خضدار لے جائی جاتی ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمود کی نشاندہی پر متعدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی مختلف وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہیں، پولیس نے ملزم محمود سے10موٹرسائیکلوں سمیت ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

  • کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کہاں اور کیسے فروخت کیا جاتا ہے؟ ضلع شرقی کی پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کباڑ میں فی کلو کےحساب سے فروخت کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے، ج سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے جنت گل ٹاؤن میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو بھاری تعداد میں کراچی سے چوری موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے انجن، چیسز،ٹنکیاں، سائلنسر،جمپ اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ بھاری مالیت کی پریس مشین بھی پولیس نے قبضےمیں لے لی، گودام سے برآمد سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کارروائی کے دوران گودام کے مالک عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری نیٹ ورک سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    ملزم نے ا پنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شہر میں مختلف گروپ موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ہر علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو یہاں لایا جاتا ہے، چوروں سے فی موٹر سائیکل2 ہزار سے 3 ہزار تک خریدی جاتی ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گودام میں موٹر سائیکل آتے ہی ڈی اسمبل کردی جاتی ہے جبکہ نئے، پرانےپارٹس اور دیگر سامان کو الگ کیاجاتاہے، گودام میں کار آمد پارٹس کو پالش کرنےکی سہولت موجود ہے، آخر میں چیسز اور دیگرپارٹس کو پریس کردیا جاتاہے۔

    قمرجسکانی نے ملزم کے انکشافات سے متعلق بتایا کہ پریس شدہ سامان شیر شاہ میں کلو کےحساب سےفروخت ہوتا ہے، کامیاب کارروائی کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والی چند موٹرسائیکلوں کےچیسز نمبر شناخت ہوگئے ہیں جبکہ ناقابل شناخت چیسز کو فرانزک ڈویژن بھیجاجائےگا، نیٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

  • کراچی :کباڑی کے گودام سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس سے بھرا ٹرک برآمد

    کراچی :کباڑی کے گودام سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس سے بھرا ٹرک برآمد

    کراچی : اے وی ایل سی نے کباڑی کے گودام سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس سے بھراٹرک برآمد کرلیا اور 6ملزمان گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں خفیہ اطلاع پر اےوی ایل سی نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کباڑی کے گودام میں موٹرسائیکل پارٹس سے بھراٹرک برآمد کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے کہا چھاپہ ٹرک شیر شاہ مارکیٹ روانہ ہوتے وقت ماراگیا، اس دوران اسپیشلائزڈ ٹیم نے 6ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ کباڑیہ فرار ہو گیا، ملزمان میں ریحان، اسماعیل، سجاد حیدر، محمدریاست، محرم اور نور نبی شامل ہیں۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ٹرک سے سیکڑوں موٹرسائیکلوں کے پارٹس ملے ہیں، پارٹس مشتبہ چوری شدہ ،چھینی گئی موٹرسائیکلوں کےہیں،ابتدائی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ کراچی میں کئی مقامات پر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کوکھولا جاتا ہے، فریم پھینک کرباقی ساراسامان کباڑی گودام منتقل کیاجاتا ہے اور کباڑی گودام سے سامان ٹرکوں کےذریعےشیرشاہ بھیجا جاتا ہے۔

    کراچی:برآمد شدہ سامان کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور کباڑ خانے کے مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔