Tag: Stomach

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز برآمد

    اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 2.452کلوگرام کوکین اور کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کیں ، پہلی کارروائی میں ترکی سےپاکستان آنے والے مسافر کے بیگ سے2.452کلوگرام کوکین برآمد کعرلی۔

    دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سےحراست میں لیا گیا ، ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ، جس کے بعد ملزم کواسپتال منتقل کرکے اس کے پیٹ سے 5عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی تھی۔

    حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ ملزم کا سامان قبضے میں لے کر اُسے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کےحوالےکردیا تھا۔

  • جوتا نگلنے والے مگر مچھ کی سرجری کرنی پڑ گئی

    جوتا نگلنے والے مگر مچھ کی سرجری کرنی پڑ گئی

    امریکا میں ایک مگر مچھ ایک جوتا نگل گیا جسے نکالنے کے لیے ڈاکٹرز کو اس کی سرجری کرنی پڑگئی۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے زولوجیکل پارک میں ایک مگر مچھ اس وقت مشکل میں پڑگیا جب اوپر سے گزرنے والے ایک زپ لائنر کے پاؤں کا جوتا نیچے مگر مچھ کے منہ میں جا گرا۔

    یہ جوتا مگر مچھ کے معدے میں پھنس گیا اور وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر ز کو اس کی سرجری کرنی پڑی۔

    یونیورسٹی آف فلوریڈا کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 11 فٹ طویل مگر مچھ کو 5 فروری کو لایا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مگر مچھ نے جوتے کو اگل دیا تھا لیکن کچھ دیر بعد وہ اسے دوبارہ کھا گیا اور اس وقت وہ اس کے معدے میں پھنس گیا۔

    ڈاکٹرز نے مگر مچھ کو قے کروانے کی کوشش بھی کی لیکن جوتا باہر نہ نکل سکا جس کے بعد اس کی سرجری کرنی پڑی۔

    سرجری کے بعد مگر مچھ ایک رات ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا، اس کے اگلے دن اسے واپس اس کے انکلوژر میں منتقل کردیا گیا جہاں پارک کا عملہ اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

  • ہنستا کھیلتا صحت مند بچہ پیٹ میں درد سے ہلاک

    ہنستا کھیلتا صحت مند بچہ پیٹ میں درد سے ہلاک

    انگلینڈ میں ایک 3 سال کا صحت مند بچہ اچانک پیٹ میں درد اٹھنے کے بعد دم توڑ گیا، ڈاکٹرز کی ایمرجنسی سرجری بھی اسے نہ بچا سکی۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 سالہ جوڈ چن نامی بچہ بالکل صحت مند تھا اور طبیعت خرابی سے ایک رات قبل ہنستا کھیلتا بستر پر لیٹا تھا۔

    بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ رات میں وہ نیند سے جاگ گیا اور پیٹ میں درد کی شکایت کرنے لگا، پوری رات اسے قے بھی ہوئی۔ اگلی صبح تک وہ غشی کی کیفیت میں جاچکا تھا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔

    اہلخانہ کے مطابق ابتدا میں ڈاکٹرز اسے ذیابیطس سمجھے تاہم جب اس کا اسکین کیا گیا تو علم ہوا کہ اس کی آنتوں میں خرابی ہے۔

    ڈاکٹرز نے فوری طور پر اس کی سرجری کی، بعد ازاں 24 گھنٹے تک وہ لائف سپورٹ پر رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور تکلیف اٹھنے کے صرف 48 گھنٹوں کے اندر دم توڑ گیا۔

    والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کو اس سے قبل کوئی طبی مسئلہ نہیں ہوا تھا۔

    ان کے مطابق اسپتال کے عملے نے اس مشکل وقت میں ان سے بہترین سلوک کیا اور بہترین سہولیات مہیا کیں، اب وہ اسپتال کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں تاکہ جوڈ جیسے دیگر بچوں کی زندگی بچائی جاسکے۔

  • بھارت: 80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں

    بھارت: 80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں

    نئی دہلی: بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کا رہائشی 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔

    آپریشن میں شامل ڈاکٹر پوار کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کسی مریض کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔

    ان کے مطابق اس سے قبل مغربی بنگال میں ایک شخص کے پیٹ سے 11 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں، بعد ازاں راجھستان میں بھی ایک مریض کے پیٹ میں 5 ہزار پتھریاں پائی گئی تھیں۔