Tag: Stomach acidity

  • بدہضمی یا معدے کی تیزابیت صرف ایک چمچ سے ختم کریں؟

    بدہضمی یا معدے کی تیزابیت صرف ایک چمچ سے ختم کریں؟

    اکثر لوگ کھانے پینے میں اعتدال سے کام نہیں لیتے جس کا نتیجہ بدہضمی، گیس، متلی اور پیٹ کے دیگر مسائل کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

    بدہضمی ایک عام بیماری ہے جس میں پیٹ بھرا بھرا سا محسوس ہوتا ہے، بھوک کم لگتی ہے اور کھانے کے بعد سینے میں جلن، گیس، ڈکاریں اور پیٹ درد کی شکایت رہتی ہے۔

    یہ کیفیت وقتی بھی ہو سکتی ہے اور اگر مسلسل رہے تو اسے کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ بھی کہا جا سکتا ہے۔

    ماہر صحت نے بدہضمی کے علاج کیلیے ایک گھریلو نسخہ تجویز کیا ہے جس کے استعمال سے گیس اور معدے کی تکلیف سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    نسخہ بنانے کی ترکیب

    سوکھے پودینے کے پتے ۔ ۔ ۔ ایک چمچ
    سونٹھ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 گرام کا ٹکڑا
    سونف ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    اجوائن ۔ ۔ ۔ چوتھائی چائے کا چمچ
    میٹھا سوڈا ۔ ۔ ۔ ۔صرف ایک چٹکی

    ان تمام اجزاء کا سفوف بنا کر رکھ لیں اور روزانہ آدھا چائے کا چمچ رات کو سونے سے قبل اور صبح ناشتے کے بعد لیں یقیناً افاقہ ہوگا اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر کسی اور وقت بھی لے سکتے ہیں۔

    یہ سفوف 8 سال کی عمر تک کے بچوں علاوہ کسی بھی عمر کے مرد و عورت کو دیا جا سکتا ہے، جو لوگ معدے کے بھاری پن، تیزابیت یا ہاضمے کے حوالے سے کسی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کیلیے یہ نسخہ انتہائی کارآمد ہے۔

    اس کے علاوہ اگر معدے میں گیس کی زیادتی یا جسم کے مختلف حصوں میں اس کے باعث درد ہو اور نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے تو یہ نہایت مفید نسخہ آزمائیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • افطاری میں ’امرود کا شربت‘ گھر میں بنا کر لازمی پئیں

    افطاری میں ’امرود کا شربت‘ گھر میں بنا کر لازمی پئیں

    روزہ رکھنے کے بعد شام کو افطار کے وقت ہمارا معدہ بالکل خالی ہوتا ہے اور اگر اس کو تلی ہوئی اشیاء یا مرغن غذاؤں سے بھر دیں گے تو یقیناً صحت پر اس کا برا اثر ہی پڑے گا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف شیف ثمرین جنید نے معدے کی تیزابیت سے بچنے اور پیٹ بھرنے کیلئے ناظرین کو مفید مشورے بھی دیے اور مختلف صحت مند اشیاء بنانے کی ترکیب بھی بیان کی۔

    انہوں نے بتایا کہ افطار کے وقت زیادہ تر ان چیزوں کو کھائیں جو فرائی نہ کی گئی ہوں اور نہ ہی وہ مرغن ہوں بلکہ پھل فروٹ، مختلف اقسام کے سلاد اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔

    انہوں نے کہا کی پیاس کی طلب کو پورا کرنے کیلئے سادہ پانی کے علاوہ اگر کوئی شربت پینا ہے تو گھر میں ہی امرود کا شربت بنائیں جو بہت آسان ہے۔ بازار کے ملنے والے پاؤڈر یا سوفٹ ڈرنکس سے ممکن ہو سکے اجتناب برتیں۔

    امرود کا شربت بنانے کیلئے ایک کلو امرود کچے پکے مکس لیں اس کو ایک برتن میں ڈال کر پانی شامل کریں اور اسے ہاتھ سے اتنا بلینڈ کریں کہ پیسٹ سا بن جائے، پھر اس کو چھان کر ابالنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔

    اس کے اندر حسب ذائقہ کالا نمک اور ایک کلو امرود میں تین سے چار چمچ چینی شامل کرلیں، یا چینی کی جگہ اسٹیویا ڈالا جائے تو زیادہ اچھی بات ہے۔ ابالتے ہوئے اس میں چمچ چلاتے رہیں تاکہ زیادہ گاڑھا نہ ہوجائے اور ضرورت کے تحت اس میں چند گھونٹ پانی ڈال سکتے ہیں۔

    دس منٹ بعد اس میں جب ابال آّجائے تو اسے ٹھنڈا کرنے بوتلوں میں بھرلیں اور بعد میں ایک گلاس پانی میں ایک یا دو چمچ امرود کا پیسٹ شامل کرکے نوش فرمائیں۔

    اسٹویا کیا ہے ؟

    اسٹیویا ایک قدرتی میٹھا ہے جو اسٹیویا کے پودے کے پتوں سے حاصل کیا جاتا ہے چونکہ اس میں صفر کیلوریز ہیں لیکن یہ ٹیبل شوگر سے 200 گنا زیادہ میٹھی ہے، ایک چٹکی اسٹیویا پاؤڈر تقریباً ایک چائے کا چمچ ٹیبل شوگر کے برابر ہے۔

    اسٹیویا

    اس کے پتوں میں کرومیم، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، سیلینیم، تانبے، فاسفورسس، سٹییو میکرو اور مائیکرو یلیٹس کی بڑی تعداد اس میں موجود ہوتی ہے۔

  • رمضان میں معدے کو تیزابیت سے بچانے کا آسان طریقہ؟

    رمضان میں معدے کو تیزابیت سے بچانے کا آسان طریقہ؟

    رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے باعث اکثر افراد تیزابیت کی زد میں آجاتے ہیں، حالانکہ وہ افطار میں بہت پرہیز کرتے ہیں، تلی ہوئی چیزیں نہیں کھاتے، اس کے باوجود بھی سحری میں بہت زیادہ تیزابیت ہوجاتی ہے۔

    ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ دہی انسانی صحت کے لئے بہت مفید اور کیلشیم سے بھرپور غذا ہے، دوسرے الفاظ میں یہ ایک مکمل غذا ہے۔

    معدے میں تیزابیت سے بچاؤ کے لیے دہی کی لسی انتہائی مفید ہے، اس سے معدہ بھی درست رہے گا، تیزابیت بھی نہیں ہوگی اور روزے میں آپ کو سارا دن نقاہت کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

    دہی… ایک کپ
    چھوٹی الائچی…2 عدد
    ست پودینہ…ایک چمچہ

    ان تینوں کو بلینڈ کرکے لسی بناکر فریج میں رکھیں، سحری اور افطاری میں استعمال کریں اور معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پائیں۔

    ماہ صیام اُمّت مسلمہ کے لیے توانائی راحت اور زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے، اس ماہ مقدس میں سنگین امراض میں مبتلا افراد کیلئے روزے رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

    ان امراض میں بلند فشارِ خون، ذیابطیس، امراضِ تنفّس، تپِ دق یا ٹی بی، معدے اور آنتوں کا السر یا تیزابیت، گردے اور پتّے کی پتھری، ہرنیا، مِرگی، جگر کا ورم یا ہیپاٹائیٹس اور مختلف نفسیاتی امراض سرفہرست ہیں۔

    آدھا گلاس پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھا ہوا پیٹ اندر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معالج کے مشورے کے بعد اِن تمام امراض کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن سحر و افطار میں دوا کا استعمال لازم ہوتا ہے اور ادویات کے اوقات مقرّر کیے جاسکتے ہیں۔