Tag: stops

  • کورونا وائرس ،سعودی حکومت نے پاکستان کو ‘حج معاہدے’ سے روک دیا

    کورونا وائرس ،سعودی حکومت نے پاکستان کو ‘حج معاہدے’ سے روک دیا

    اسلام آباد : کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر سعودی حکومت نےپاکستان کوحج معاہدےکرنےسےروک دیا اور کہا صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نےپاکستان کوحج معاہدےکرنےسےروک دیا ، اس حوالے سے سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امورکو موصول ہوگیا ہے۔

    سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد کام روک دیا ‌ہے۔

    مزید پڑھیں : حج سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں، اہم وضاحت سامنے آگئی

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل اور بلڈنگ حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے، فی الحال حج2020 نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائے گی، مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں، جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گی۔

    خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار 344 ہوگئی ہے جبکہ 4 لاکھ تہترہزار543 متاثرہیں۔

     

  • یونانی جزیرے تک پہنچنے کی کوشش، 300 سے زائد مہاجرین گرفتار

    یونانی جزیرے تک پہنچنے کی کوشش، 300 سے زائد مہاجرین گرفتار

    انقرہ : مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ساحلی علاقے میں سات مختلف چھاپوں کے دوران مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے ایسے تین سو تیس غیرملکی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے، جو یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ایک ساحلی علاقے میں مارے گئے سات مختلف چھاپوں کے دوران ان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔

    حراست میں لیے گئے مہاجرین کا تعلق افغانستان، شام، ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے۔ رواں برس دس اگست کو لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تقریباً سات سو مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

  • بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی،  سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

    لاہور : گرو ارجن دیو کی شہیدی کی رسومات ادا کرنے کے لئے بھارت نے سکھ یاتری کو پاکستان جانے سے روک دیا، جس پر پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارتی سکھوں سےاحتجاج کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بھارت نے گرو ارجن دیو کی شہیدی کی رسومات ادا کرنے کے لئے سکھ یاتریوں کو لینے آنے والی پاکستانی ٹرین کو اٹاری جانے کی اجازت دینے سے انکارکر دیا ہے۔

    ٹرین کےذریعے 146سکھ یاتریوں نے پانچویں گرو ارجن سنگھ کی شہیدی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور آنا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتار پوراور ایمن آباد کے گردواروں پر بھی حاضری دینی تھی۔

    گردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان کے سربراہ تارا سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت سے روکنا بھارتی حکومت کا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔

    گردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان کے رکن بھشن سنگھ نے بھارتی سکھوں سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا مطالبہ کر دیا۔

    سردارتارہ سنگھ نے کہا ٹرین کےذریعے 146سکھ یاتریوں نے پانچویں گرو ارجن سنگھ کی شہیدی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور آنا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتار پوراور ایمن آباد کے گردواروں پر بھی حاضری دینی تھی۔

    دوسری جانب واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، گروارجن دیوکی تقریب کے لئے بھارت سےسکھ یاتری براستہ واہگہ ریلوےاسٹیشن لاہورآئیں گے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیداران سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے، سکھ یاتریوں کیلئے واہگہ بارڈر ریلوےاسٹیشن پر کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

  • چیف جسٹس نے ملکی جامعات کوکسی بھی نئے لاء کالج کےساتھ الحاق سے روک  دیا

    چیف جسٹس نے ملکی جامعات کوکسی بھی نئے لاء کالج کےساتھ الحاق سے روک دیا

    لاہور : چیف جسٹس نے ملکی جامعات کو کسی بھی نئے لاء کالج کےساتھ الحاق سےروک دیا اور یونیوسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لاکالجز کی انسپکشن کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیر معیاری لاکالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ملک بھرکی یونیورسٹیوں کے وی سیزعدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کیا اور چیف جسٹس پنجاب کو فوری طلب کر لیا۔

    چیف جسٹس  نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ مستقل تعیناتیاں ابھی تک کیوں نہیں کی گئیں، جس پر چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ سرچ کمیٹی بنادی گئی ہے جلد تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔

    عدالت نے سرکاری یونیورسٹیوں کو نئے لاکالجز کے الحاق سے روک دیا اور وی سیز کو انسپکشن کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ وکالت کیلئے انٹری ٹیسٹ ختم کردیں،اگرنقل مار کر وکیل بنناہے توایسے سسٹم کوختم کردیں۔

    چیف جسٹس نے سینئر وکیل حامد خان کی سر براہی میں کمیٹی قائم کردی اور کہا کہ کمیٹی قانون کی تعلیم میں اصلاحات،لا کالجز میں بہتری کے لئے کام کرے ، وہ وکیل نہیں چاہتے جو پان ،دودھ بیچیں اور انہیں ڈگری مل جائے۔

    سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو لاء کالجز سے متعلق کیسز کی سماعت سے روک دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سرکاری جامعات کے غیرمعیاری نجی کالجز سے الحاق کا مقدمہ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب


    چیف جسٹس نے لاء کالجز سے متعلق وائس چانسلرز کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ نہیں آتی اتنی پرائیویٹ یونیورسٹیاں کھل کیسےگئیں۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں سرکاری جامعات کے غیرمعیاری نجی لاء کالجز سے الحاق کے مقدمہ میں سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرز کو طلب کر لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگےگی، چھ ماہ میں سب کچھ ٹھیک کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔