Tag: storm

  • روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے

    روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے

    روس کے تیل سے بھرے 2 بحری جہاز کھلے سمندر آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آکر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ٹینکر دوحصوں میں تقسیم ہوگیا اور اس سے تیل کا رساؤ جاری ہے۔

    روسی حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ٹینکر پر موجود 12 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس پر 14 افراد سوار ہیں، دونوں ٹینکروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا۔

    دوسری جانب فرانس کے جزیرے مایوٹے میں آنے والے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 11 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 220 کلومیٹر تیز چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا جبکہ مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

    رپورٹس کے مطابق طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، طوفان کا رخ زمبابوے اور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

  • امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

    امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

    امریکی ریاست مسی سیپی میں آندھی اور شدید طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کم از کم 23افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسی سیپی میں شدید طوفان اور آندھی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ درجنوں زخمی اور چار افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں مغربی مسیسیپی میں آئے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

    دوسری جانب گورنر ٹیٹ ریوز نے شہریوں کو موسم کی اطلاعات دیکھنے اور محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے متاثرہ افراد کے لیے مزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے طبی امداد کو فعال کر دیا ہے۔

  • تاریخ کا بدترین طوفان آنے والا ہے: مستقبل سے آنے والی خاتون کی پیشگوئی

    تاریخ کا بدترین طوفان آنے والا ہے: مستقبل سے آنے والی خاتون کی پیشگوئی

    مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون نے پیش گوئی کی ہے کہ 14 اگست 2022 کو تاریخ کا سب سے بدترین سمندری طوفان جنوبی کیرولائنہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک خاتون ٹائم ٹریولر نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان تباہی مچا دے گا۔

    کم ونڈیل نکوس نامی ایک ٹائم ٹریولر خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سمندری طوفان میں ہزاروں جانیں ضائع ہوں گی اور دنیا کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق 68 سال مستقبل سے ہے اور وہ 2090 سے یہاں آئی ہیں تا کہ وہ آنے والے خطرے کے بارے میں آگاہی دے سکیں۔ آنے والے دنوں میں تباہی مچانے والا یہ سمندری طوفان جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    مذکورہ دعویٰ 30 ہزار سے زائد میمبرز پر مشتمل ٹائم ٹریول نامی فیس بک گروپ پر کیا گیا ہے جہاں مستقبل سے ماضی کی جانب سفر کی دعوے دار خاتون کم نکوس نے لکھا کہ تمام لوگ خبردار ہو جائیں، میں ایک ٹائم ٹریولر ہوں اور سال 2090 سے تعلق رکھتی ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ 14 اگست 2022 کو تاریخ کا سب سے بدترین سمندری طوفان جنوبی کیرولائنہ کے ساحل سے ٹکرائے گا جو اپنی نوعیت کا پہلا طوفان ہوگا، جبکہ 6 دیگر طوفان بھی آئیں گے لیکن یہ پہلا طوفان 250 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ہزاروں جانوں کے نقصان کے ساتھ دنیا کو کھربوں کا نقصان پہنچائے گا۔

    کم نکوس کے اس عجیب و غریب دعوے پر مبنی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے گروپ ارکان میں سے ایک نے لکھا کہ آخر کار کوئی تو سامنے آیا جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹائم ٹریولر ہے اور وہ ایک پیش گوئی بھی کر رہا ہے۔

    گروپ میمبرز کی اکثریت تو اس پوسٹ پر شکوک و شبہات رکھتی ہے لیکن موسمیاتی رپورٹس بھی ایسی کسی صورتحال کی پیش گوئی نہیں کر رہی ہیں، ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو جنوبی کیرولائنہ میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور سورج اپنی آب و تاب سے موجود ہوگا۔

  • طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، خصوصی ہدایات جاری

    طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، خصوصی ہدایات جاری

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے ممکنہ طوفان کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ طوفان کے باعث حدنگاہ صفر بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ، مکہ مکرمہ سمیت مدینہ منورہ میں آج گردوغبار کے طوفان کا امکان ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے ڈرائیور حضرات کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے کے قریب تیزہواؤں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گرد وغبار کا طوفان مکہ مکرمہ، جدہ، قنفذہ، اللیث، رابغ، بدر اور ینبع میں ہوگا۔

    انتظامیہ نے ہائی وے پر گاڑی چلانے والے افراد کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب کے شہر عسیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوئی۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر بلاضرورت گاڑی چلانے سے بھی احتیاط برتیں۔

  • کے 2 پر برفانی طوفان، کوہ پیماؤں کے خیمے اکھڑ گئے

    کے 2 پر برفانی طوفان، کوہ پیماؤں کے خیمے اکھڑ گئے

    اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کے بیس کیمپ پر موجود کوہ پیماؤں کو برفانی طوفان نے آلیا، 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی برفانی ہواؤں نے کوہ پیماؤں کے خیمے زمین سے اکھاڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کے بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفان آگیا، ذرائع کے مطابق بلند پہاڑوں پر برفانی طوفان کی رفتار 240 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے بعد براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے زمین سے اکھڑ گئے، طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ باس وقت یس کیمپ میں اسپین، اٹلی، چین، کینیڈا، ہالینڈ، فن لینڈ، نیپال اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما موجود ہیں جن کی مہم جوئی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں واقع کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کی لمبائی 8 ہزار 6 سو 11 میٹر ہے۔

    اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی نیپال میں گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 جنوبی کوریائی کوہ پیماؤں سمیت 7 افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

    برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چینگ ہو بھی شامل تھے جو بغیر آکسیجن سلنڈر کے 14 چوٹیاں عبور کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے۔

  • بحیرہ عرب میں بننےوالا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا

    بحیرہ عرب میں بننےوالا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننےوالا طوفان سپرسائیکلون کی شکل اختیار کرگیا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو کھلے سمندر سے فوری واپسی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے خدشہ کے پیش نظر فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نے ایمرجنسی نافذ کردی، فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نے ماہی گیروں کو سمندر سے فوری واپسی کی ہدایت کردی ہے اور ہدایات جاری کی ہے کہ تین دن تک سمندر میں نہ جایا جائے اس کے علاوہ مچھلی کے شکار پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا کیار طوفان سپرسائیکلون کی شکل اختیارکر گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ طوفان کیٹگری پانچ میں شامل ہوچکا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

    کیار نامی طوفان کے باعث گرد آلود ہوائیں چلنے کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا، کیار طوفان بحیرہ عرب میں اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیار طوفان کراچی کے جنوب میں860کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    سائیکلون کے گردہوائیں245کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، طوفان براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثرانداز نہیں ہوگا، ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    دوسری جانب ترجمان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اب تک132کشتیوں کے ماہی گیروں سے رابطہ ہوچکا ہے، سو سےزائد کشتیاں محفوظ مقام پر پہنچ چکی ہیں جبکہ112کشتیوں کو گہرے سمندر سے واپس بلالیا گیا ہے۔

  • امریکا میں برف کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ

    امریکا میں برف کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ

    واشنگٹن: امریکی ریاست مونٹانا میں برف کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جس کے باعث علاقے میں ایمرجنسی نافذ کری گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں تین فٹ برف پڑنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، برفیلے طوفان کے باعث سڑکیں غائب اور گھروں کی چھتیں برف سے ڈھک گئیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے، سڑکوں پر گاڑیاں چلانا انتہائی دشوار ہے، حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے۔

    ریسکیو عملے اور متعلقہ محکموں کو خصوصی احکامات جاری کردیے گئے، جبکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے شہر البرٹا میں بھی برفانی طوفان سے کئی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے شہر میں انتہائی سردہوائیں چل رہی ہیں، انتظامیہ نے البرٹا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    امریکا میں برف کا طوفان، تین ہلاک، نظام زندگی منجمد

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں متحدہ ریاست ہائے امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں برف کے خوفنا ک طوفان کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

  • سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا

    ٹیکساس: سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا جس کے باعث علاقے میں سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان ایمیلڈا سے ہونے والی شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ریاست کے جنوب مشرقی حصے میں آئندہ دو روز تک تیز بارشوں اورسیلاب کی پیش گوئی کی گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 17 افراد مارے گئے تھے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

  • سمندری طوفان آج شام فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے

    سمندری طوفان آج شام فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے

    واشنگٹن: طاقتور سمندری طوفان ’ڈوریان‘ شمالی بہاماز سے ٹکرا گیا، جبکہ آج شام امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیٹگری چار کا خطرناک طوفان ڈوریان اتوار کی علی الصبح شمالی بہاماز سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے، یہ طوفان امکاناً پیر کی شام یا منگل کی علی الصبح ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ اس طوفان کے ساتھ چلنے والے زوردار جھکڑوں کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ایسا امکان ہے کہ طوفان ڈوریان کا رخ بہاماز کے بعد شمال مشرق کی جانب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا خاص طور پر اس خطرناک طوفان کے راستے پر ہے۔

    ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے رہائشیوں کی محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی گئی ہے۔ سمندری طوفان ڈوریان امکاناً پیر کی شام یا منگل کی علی الصبح امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

    ماہرین کو امید ہے کہ آئندہ دنوں میں اس طوفان کی شدت ایک سے کم ہو کر تین ہو جائے گی۔ یہ طوفان بدھ کو امریکا کے جزائر ورجن سے ٹکرایا تھا۔

    گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 17 افراد مارے گئے تھے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

  • طاقتور سمندری طوفان امریکی ریاست لوئزیانہ سے ٹکرا گیا، سیلاب کا خطرہ

    طاقتور سمندری طوفان امریکی ریاست لوئزیانہ سے ٹکرا گیا، سیلاب کا خطرہ

    واشنگٹن: طاقتور سمندری طوفان امریکی ریاست لوئزیانہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث ریاست میں سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئزیانہ میں سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی نشیبی مقامات میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلیئنز کو طاقتور سمندری طوفان بیری کے ساتھ آنے والی موسلادھار بارش کا بھی سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ نیو اورلیئنز اور دیگر مقامات پر بیس انچ تک بارش ہو سکتی ہے، اس بارش کے بعد ریاست کے کئی نشیبی مقامات میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بیری نامی سمندری طوفان ایسے وقت میں ٹکرایا ہے جب نیو اورلیئنز شہر میں سے گزرنے والا بڑا دریا مِسِسپی کی سطح طغیانی کے باعث پہلے ہی بلند ہے۔

    ریاست لوئزیانہ کے گورنر جان بیل ایڈورڈ نے اپنے شہریوں کو ہوشیار اور خبردار رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ طوفان بیری کے ساتھ جھکڑوں کی رفتار اسی کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔