Tag: Storm Isha

  • طوفان ‘ایشا’ کی  برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہ کاریاں

    طوفان ‘ایشا’ کی برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہ کاریاں

    طوفان ‘ایشا’ نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں تباہی مچادی جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان ‘ایشا’ کے سبب 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    برطانیہ میں آج اور کل بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ستمبرکے بعد سے برطانیہ کو یہ نویں طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 5 بچے ہلاک اور فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔

    حکام کے مطابق گھر سے 6 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 بچوں نے دم توڑ دیا۔

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

  • برطانیہ: طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری

    برطانیہ: طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری

    برطانیہ سے طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد خطرے کے پیش نظر ایمبرو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک ایمبرو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث ڈبلن ایئرپورٹ پر 102 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ 27پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں سے پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ بیلفاسٹ سے برطانیہ آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایسٹرن کا کہنا ہے کہ ٹریک کی حالت دیکھ کر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ساؤتھ ایسٹرن نے پیر کی صبح لندن کیلئے 6 بجے سے پہلے کی ٹرینوں کو منسوخ کردیا تھا۔

    بدلہ لینے کے ایرانی اعلان کے بعد امریکی اڈے پر حملہ

    تیز ہواؤں کے سبب بجلی اور موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔