Tag: storm

  • سفارت خانے سیکیورٹی کی سرخ لکیرہیں، پار نہیں کرنے دیں گے، عراق

    سفارت خانے سیکیورٹی کی سرخ لکیرہیں، پار نہیں کرنے دیں گے، عراق

    بغداد : عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ سفارت مشنوں کی حرمت کوپامال نہیں ہونے دیں گے، سیکورٹی حکام نے تمام تر اقدامات کر لیے،بغدادمیں مظاہرین کو چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق میں وزارت خارجہ نے بغداد میں بعض مظاہرین کی جانب سے مملکت بحرین کے سفارت خانے پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا کہ وہ سفارتی مشنوں کی حرمت کی پاسداری پر کاربند ہے۔

    بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سفارت خانوں کی سیکورٹی سرخ لکیر ہے جس کو پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی حکام نے تمام تر اقدامات کر لیے ہیں اور ذمے دار افراد اور اس کارروائی پر اکسانے والوں کے تعاقب کے لیے انتہائی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق بحرین کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے والوں میں کئی افراد کو پکڑ لیا گیا ہے تا کہ انہیں عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جا سکے۔

  • امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    نیویارک: امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو سمیت 14ریاستوں کو برفانی طوفان کاسامنا ہے، مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برفانی طوفان کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے، شہر کے کئی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، کولوراڈو، الینوائے اور دیگر مقامات پر 2 فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔

    بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے سے نظام زندگی بھی معطل ہوگیا، مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، سات افراد ہلاک

    دوسری جانب جرمنی کے شہر میونخ میں بارش کے ساتھ گالف بال سائز کے اولے گرے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی، شہر کے کئی علاقے زیرآب آگئے، محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا تھا، امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • سمندری طوفان آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا

    سمندری طوفان آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا

    نئی دہلی: بھارت میں طوفان ’’وایو“ آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں آج اور کل شدید بارشیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں طوفان وایو (آج) جمعرات کو گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سے تقریبا 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490کلومیٹر دور ہے، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں آج اور کل شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

    طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقے سوراشتڑا سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ساحلی علاقوں میں دو دن سکول اور کالجز بند رہیں گے، جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا اور کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔

    وزارت داخلہ نے گجرات کے لیے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 35ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور مہاراشٹرا، گجرات کے ساحلی مقامات پر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    حکام نے ماہی گیروں کوپندرہ جون تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ سمندری ساحلوں پر لوگوں کو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ طوفان وایو سے پاکستان میں بھی سندھ کے جنوب مشرقی علاقے بھی طوفان سے متاثرہوسکتے ہیں،ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع، 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع، 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ

    کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا، سمندری طوفان 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے سولہ سوناٹیکل میل دور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا ہے جو پچاس گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

    فشر مین کوآپریٹو سوسایٹی ترجمان کے مطابق طوفان کے پیش نظر پندرہ لانچوں کو لنگر انداز کرا دیا گیا، لانچوں کو کھڈہ ہنگول کے پہاڑی مقام پر لنگرانداز کرایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شکار پر معمول کی پابندی کے باعث کوئی لانچ کھلے سمندر میں موجود نہیں ہے، سمندری طوفان کے بھارتی شہر گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں 1500کلومیٹر دور ہے جبکہ ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

  • فرانس میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 3 ریسکیو اہلکار ہلاک

    فرانس میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 3 ریسکیو اہلکار ہلاک

    پیرس: فرانس میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، سمندر میں طغیانی کے نتیجے میں تین ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے مغربی حصے میں سمندر میں کشتی طغیانی کے باعث ڈوب گئ، تین ریسکیو کے اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ دوسری کشتی میں سوار سات لوگوں کو بچالیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم سے متعلق فرانس کے دس شعبوں نے طوفان کا الرٹ جاری کررکھا تھا، فرانس کے مشرقی حصوں میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 147 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ملکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان غیر معمولی ہے، جبکہ موسم گرما کے آغاز میں ہی سیاحوں کی بڑی تعداد فرانس کا رخ کرتی ہے، البتہ اس طوفانی سے شعبہ سیاحت کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اس سے قبل جمعرات کو شمالی مغربی حصے میں تیز ہوائیں چلی تھیں جس کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا، شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ تین ریسکیو عملے کی موت پر افسوس ہے۔

    فرانس: سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    حکام نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ شعبوں کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں فرانس میں سیلاب نے 13 لوگوں کو نگل لیا تھا، جبکہ کئی افرد سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ بھی ہوگئے تھے بعد ازاں انہیں ریسکیو کرلیا گیا تھا جبکہ کئی مردہ حالت میں پائے گئے۔

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست میسوری میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں طوفانی بگولوں سے تین افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بگولا چھتیں اڑ لے گیا، درخت اکھاڑ ڈالے اور گاڑیاں کھلونوں کی طرح الٹ پلٹ ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں کم سے کم تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    طوفانی بگولا چھتیں اڑ لے گیا، درخت اکھاڑ ڈالے، گاڑیاں کھلونوں کی طرح الٹ پلٹ ہوگئیں، امریکی میڈیا کے مطابق میسوری میں طوفانی بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

    اس سے قبل گذشتہ دنوں ہی امریکا ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا تھا، مختلف علاقوں میں درجنوں درخت اکھڑ گئے تھے۔

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد زخمی

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد زخمی

    اوکلاہوما: امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، مختلف علاقوں میں درجنوں درخت اکھڑ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی، مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما سمیت نبراسکا، کینساس و دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑی الٹ گئیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

    مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، حکام نے انتطامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

  • سمندری طوفان فانی بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان فانی بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    نئی دہلی : سمندری طوفان فانی بھارت کے مشرقی علاقوں سے ٹکراگیا، طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سمندری خطرانک طوفان فانی بھارت کے مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشرقی ریاست اڑیسا سے تقریباً دس لاکھ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیش گوئی کی تھی کہ 3 اپریل بروز جمعے کو فانی نامی انتہائی خطرناک سمندری طوفان ریاست اڑیسا سے ٹکرائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طوفان کے ساتھ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل ریی ہیں جن میں اضافہ متوقع ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ  ریاستی ریلیف ڈیپارٹمنٹ کےمطابق اڑیسا کے 13اضلاع سے دس لاکھ افراد کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔

    بھارتی حکام نے خطرے کے پیش نظر اڑیسا، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں اسکول، کالج و یونیورسٹیز بند کردی گئی ہیں جبکہ ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ بھارتی حکام نے اڑیسا کا بھونیشور ایئرپورٹ اور مغربی بنگال میں کولکتہ ایئر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔

    ریاستی حکام نے بندرگاہیں‌ بھی بند کر دی گئیں، ماہی گیروں کو سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ نشیبی علاقوں کو خالی کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی آئندہ دو روز گرد کے طوفان کی لپیٹ میں رہے گا

    بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے اڑیسا کے ساتھ ساتھ تامل ناڈو اور اتر پردیش میں بھی خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے مشرقی ساحلی علاقے سے لاکھوں افراد کو  سمندری طوفان سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    فانی کا سبب بحر ہند میں ہوا کا کم دباؤ  ہے، جس کے باعث سمندری طوفان کے ساتھ تیز بارشوں کا اندیشہ ہے۔

  • جل، اجل بن گیا، موزمبیق میں سیلاب نے تباہی مچا دی

    جل، اجل بن گیا، موزمبیق میں سیلاب نے تباہی مچا دی

    ماپوتو: افریقی ملک موزمبیق میں پانی موت کی علامت بن گیا، سیلاب اور تیز بارشوں نے تباہی مچا دی.

    تفصیلات کے مطابق افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع موزمبیق ایک بار پھر طوفانوں‌ اور سیلاب کی زد میں‌ ہے.

    افریقی ملک میں سمندری طوفان کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی۔

    موزمبیق کی شمالی ساحلی پٹی سے سمندری طوفان کینیتھ گزشتہ ہفتے ٹکرایا، اس طوفان سے سب سے متاثر صوبہ کابو ڈیلگاڈو ہوا.

    متاثروں علاقوں میں ہزاروں مکان منہدم ہو گئے، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، کئی علاقے ملک کے دیگر علاقوں‌ سے کٹ گئے. سڑکیں بہہ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا.

    موزمبیق میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

    مزید پڑھیں: ایران اورپاکستان کے بعد افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    خیال رہے کہ اس صوبے کو چند روز پہلے بھی ایک تباہ کن طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    حکومت کے مطابق تباہی توقع سے زیادہ ہے. ابھی تک مجموعی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔

  • امریکا میں مٹی کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں مٹی کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیواڈا میں اچانک مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیواڈا میں دھول مٹی کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست نیواڈا میں مٹی کا طوفان چانک امڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

    امریکی حکام نے بتایا کہ ریاست نیواڈا کی کاونٹی کلارک میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

    ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

    امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔