Tag: storms

  • اسلام آباد راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی خطرناک پیش گوئی

    اسلام آباد راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی خطرناک پیش گوئی

    اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہنےکی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ راولپنڈی، اٹک، پوٹوھار سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر تک پھیلنے کی توقع ہے۔

    اس موقع پر عوام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بارش اور گرد آلود ہواؤں کے موجودہ اسپیل میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

    مزید پڑھیں : طوفانی ہواؤں ساتھ بارش اور ژالہ باری، دن میں رات کا منظر

    گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ساتھ ہی کالی گھٹاؤں سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔

    موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم طوفانی ہواؤں نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کینٹین کی چھت گرا دی اور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

    طوفانی پواؤں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعددفیڈرزٹرپ کرگئے، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے بجلی کی تاروں ،کھمبوں کو نقصان پہنچا۔

  • امریکا میں‌ طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

    امریکا میں‌ طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

    واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث اب تک 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست جارجیا اور اور فلوریڈا میں ہوا کے بگولے نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال نامعلوم ہے، امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹیکساس اور مغربی لوزیانا مسلسل دوسرے ہفتے بھی آندھی، بگولوں اور انڈے کے برابر پڑنے والے اولوں سے متاثر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ مشرقی ساحلی ریاستوں تک پہنچ گیا، مختلف حادثات کے باعث مسی سپی اور الباما میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارجیا اور فلوریڈا میں طوفان نے دو افراد کی جان لے لی۔

    مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان گزشتہ برس 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2017 بھی امریکا کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے بدترین ثابت ہوا تھا، یکے بعد دیگرے 4 طوفانوں نے امریکی ریاستوں کو تباہی سے دو چار کیا جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں

  • طوفان کوخواتین کا نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں

    طوفان کوخواتین کا نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں

    کراچی : کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے طوفانی سمندر نیلوفر ٹکرائے گا، اس طوفان کو زنانہ نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں، آخر کب سے طوفانوں کے نسوانی نام رکھے جانے لگے۔

    امریکہ میں قطرینہ، سینڈی ، ریٹا اور بحر ہند میں مالا، ہیلن، ماہا اور اب نیلوفر۔۔ یہ فلمی ایکٹرسس نہیں بلکہ سمندرمیں اٹھنے والے طوفانوں کے نام ہیں، خواتین کی طاقت کا اندازہ لگانے والے محکمہ موسمیات نے انیسویں صدی سے طوفان کو نسوانی /مونث نام دینے کا رواج دیا۔

    جن میں باربرا فلورنس، ہیزل اور ڈولی شامل ہیں۔

    امریکہ میں لوگ فرانسس، آئیون اور ایزابیل نامی طوفانوں سے برباد ہوئے تو جاپان میں اسے سونگڈا کے نام سے یاد کیا گیا۔

    تحقیق کے مطابق طوفان کے مونث نام کی وجہ سے لوگوں کے ذہن اسے خطرناک تصور نہیں کرتے، اسی لئے زیادہ نقصان ہوتا ہے، اسی وجہ سے انیسویں صدی کے آخر میں طوفانوں کو مذکر نام دیے جانے لگے، مگر خبردار ہوشیار ہوجائیں ، آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، انڈیا اور عمان کے ساحلی علاقوں پر نیلوفرکاغصہ اترے گا اوراس کے بعد سری لنکا میں پریا کا ساحلوں پر تباہی مچانے کا ارادہ ہے۔