Tag: story of brave girl

  • مجھے سوتیلی ماں کے ظلم سے بچالو، لڑکی کی وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا دیا

    مجھے سوتیلی ماں کے ظلم سے بچالو، لڑکی کی وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا دیا

    کہوٹہ : پڑھے لکھے والدین کی پڑھی لکھی بیٹی کو سوتیلی ماں کے ظلم نے ذہنی طور پر تباہ کردیا، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔

    اس کے برداشت کی انتہا اس وقت ہوئی جب اس کے سوتیلے بہن بھائیوں نے مل کر ہاتھ پاؤں پکڑ کر اس پر بے انتہا تشدد کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے سعدیہ نامی اس باہمت لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سعدیہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں خاص طور پر میزبان اقرار الحسن کا نام  لے کر فوری مدد کی درخواست کی تھی۔

    ٹیم سرعام کو دیکھ کر اس کے ضبط کا پیمانہ لبریز ہوگیا روتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اب آپ آگئے ہیں تو مجھے سکون مل گیا ہ

    سعدیہ کے انداز گفتگو  نے حیران کردیا 

    سعدیہ سے ملنے اور اس کی حالت دیکھنے کے بعد افسوس کے ساتھ خوشگوار حیرت کا بھی احساس ہوا کیونکہ اس کا انداز گفتگو اور اس کا زندگی گزارنے کے حوالے سے اس کا جذبہ قابل قدر تھا۔

    سعدیہ نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میری والدی کی موت سے پہلے میرے والد نے دوسری شادی کرلی تھی اس نے الزام عائد کیا کہ میری والدہ کو سوتیلی ماں نے زہر دیکر قتل کیا تھا جس کے بعد میری زندگی بھی عذاب کردی گئی۔

    اس نے بتایا کہ میری والدہ 17 گریڈ کی ایک سرکاری اسکول ٹیچر تھیں ان کا زیور اور پیسہ سارا سوتیلی ماں نے ہڑپ کرلیا۔ اس نے بتایا کہ میرے والد بھی 18ویں گریڈ میں ریٹائرڈ اسکول پرنسپل ہیں۔

    اس پر ہونے والے تشدد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس ہاتھ جان بوجھ کر چلتے ہوئے پنکھے میں دے دیا جس سے اس کی انگلی بھی ٹوٹ گئی اور اسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے جایا نہیں گیا اور چار گھنٹے تک میرا خون بہتا رہا۔

    سعدیہ کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ میٹرک میں88 فیصد یعنی 1100 میں سے 932 نمبر حاصل کیے تھے۔

    شادی کیسے ہوئی؟

    شادی کے حوالے سے سعدیہ نے بتایا کہ میری سوتیلی ماں نے زبردستی میری شادی مجھ سے 25سال بڑے شخص سے کروا دی اور آج ایک سال ہوگیا اور میرے شوہر صرف ایک دن میرے ساتھ رہ کر دبئی چلے گئے۔

    اس نے بتایا کہ میں اپنی سوتیلی ماں اور اس کی بہنوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہوں تاکہ ان کو سخت سے سخت سزا ملے۔