Tag: stranded ship

  • کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز  کیسے واپس جائے گا؟ فیصلہ 24 گھنٹوں  میں متوقع

    کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز کیسے واپس جائے گا؟ فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع

    کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے ، جہاز کے سی وردی ہونے کا فیصلہ رپورٹ سے واضح ہوگا ،سی وردی نہ ہونے کی صورت میں جہاز کو ٹو کرکے گلف لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی کیلیے میرین مرکینٹائل ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے متاثرہ جہاز کا سروے کیا ، 2 رکنی ٹیم اپنی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرے گی۔

    کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی واپسی کے حوالے سے رپورٹ اہم ہوگی ، جہاز کے سی وردی ہونے کا فیصلہ رپورٹ سے واضح ہوگا ، سی وردی نہ ہونے کی صورت میں جہاز کو ٹو کرکے گلف لے جایا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ جہاز کے سی وردی ہونے یہ نہ ہونے کا فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ہوجائے گا، جہاز اس وقت کے پی ٹی کی تحویل میں ہے، جہاز کے مالک واجبات ادا کرکے ہی جہاز لے جاسکتا ہے۔

    جہاز پر موجود کارگو گلف پہنچانے کے بعد دوبارہ متعلقہ مقام پربھیجا جائے گا۔

    یاد رہے تین روز قبل انتظامیہ 7 ہفتوں بعد کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب ہوئی تھی ، جہاز کوساحل سے 5میل سے زائد سمندرمیں گھسیٹا گیا تھا۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے  کے لئے انتظامیہ آج ایک بار پھر  پُرعزم

    کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے انتظامیہ آج ایک بار پھر پُرعزم

    کراچی : سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے انتظامیہ آج ایک بار پھر پرعزم ہے ، سمندر میں ہائےٹائیڈزشروع ہوتے ہی آپریشن کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا تیسرا روز ہے ، جہازکو نکالنے کیلئےآج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا ، سمندر میں ہائےٹائیڈزشروع ہوتے ہی آپریشن کا آغاز ہوگا۔

    میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ رسی کو ایک بار پھر سے جوڑ دیا گیا ہے اور انتظامیہ آج ایک بار پھر جہاز کو نکالنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 600میٹرتک جہاز کوکرین شپ پر بندھےرسہ سےکھینچاجائے گا اور کرین شپ تک پہنچنے کےبعد چھوٹےٹگ ایڈمنی سے گھسیٹا  جائے  گا پھر ٹگ منی سےجہازکا رسہ ہارمنی ٹگ تک پہنچایا جائے گا۔

    جہاز انتظامیہ کے مطابق جہاز کرین شپ کو کراس کرگیا تو ڈینجرزون سے باہرآجائے گا ، سمندرمیں دوپہر 2بجےتک بلند اور اونچی لہریں بنیں گی، اس دوران جہازکو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن بھی ناکام رہا ، بحری جہاز 800 میٹر ساحل سے دور ،25 میٹر گہرائی تک پہنچ گیا تھا تاہم کرین برداربوٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد آپریشن مؤخر کردیا گیا تھا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم پھر ڈینجرزون میں داخل ہوگیا۔

    خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز  کو  سمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام

    کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو سمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام

    کراچی: سی ویوپرپھنسےبحری جہازکوسمندرکی جانب گھسیٹنے میں ناکامی کے بعد آپریشن کل تک مؤخر کردیا گیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم پھر ڈینجرزون میں داخل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کے آپریشن میں آج انتظامیہ کو ایک اور دشواری کا سامنا رہا ، انتظامیہ کو جہازسے 1000میٹر کے فاصلے پرکھڑی کرین شپ کو سمندر میں لنگر ڈالنے میں دشواری ہوئی ، کرین شپ کو روکنے کیلئے ڈالا گیا لنگر تیزاور اونچی لہروں سے اکھڑ گیا۔

    انتظامیہ نے بتایا کرین شپ جب تک بیلنس نہیں ہوگی آپریشن شروع نہیں ہوگا کیونکہ جہازکو گھسیٹنےکیلئے کرین شپ کی مدد انتہائی ضروری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرین شپ کیلئے دوبارہ دوسرا لنگر ڈالا گیا لیکن جہاز کو کھینچنے والا رسا دوبارہ ٹوٹ گیا ، جس کے بعد جہاز کو پش کرنےوالے ٹگ بوٹ جہاز کو گہرے پانی میں لے جانے میں ناکام ہو گیا اور جہاز دوبارہ ساحل کی جانب کھسکنا شروع ہو گیا۔

    بعد ازاں جہاز کو ٹگ کےذریعےسمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام ہونے کے بعد آپریشن کل تک موخر کر دیا گیا ، انتظامیہ نے کہا جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا ، ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم جہازپھر ڈینجر زون میں داخل ہوگیا۔

    انتظامیہ کے مطابق 180ڈگری پر جہاز نےپوزیشن تبدیل کی جہازکو ٹگ بوٹ سپورٹ نہ دےسکی ، جہازدوبارہ فلوٹ ہوتا ہوا 600میٹر دور ساحل کےقریب پہنچ گیا ، ، پیر سے اب تک جہاز کو 1000میٹر تک سمندر میں گھسیٹا جاچکاتھا۔

    خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔