Tag: stray-bullet

  • کراچی میں ایک اور شہری گھر کے اندر اندھی گولی کا شکار بن گیا

    کراچی میں ایک اور شہری گھر کے اندر اندھی گولی کا شکار بن گیا

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر شہری گھروں کے اندر اندھی گولیوں کا شکار بننے لگے ہیں، تازہ واقعے میں بلدیہ گلشن غازی کے ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ، گلشن غازی میں ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک شہری کی جان چلی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیاں گھروں کے اندر شہریوں کو شکار کر رہی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ میں فائرنگ یا دیگر مواقع پر ہوائی فائرنگ سے ایسے حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔

    کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    اس سے قبل جمعہ کو کراچی کے علاقے لانڈھی 36 سی، شیر آباد میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

    کراچی میں اندھی گولیاں موت بانٹنے لگیں، چشم کشا رپورٹ منظر عام پر

    جمعہ ہی کو کراچی کے علاقے منگھوپیر، پختون آباد میں بھی گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا تھا، زخمی بچے کی شناخت 9 سالہ فرحان اللہ کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    کراچی: شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جمعہ کو کراچی کے دو مختلف علاقوں میں نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36 سی، شیر آباد میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر، پختون آباد میں گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا، زخمی بچے کی شناخت 9 سالہ فرحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

  • امریکہ : گھر میں سوئے ہوئے بچوں کے ساتھ انہونی ہوگئی

    امریکہ : گھر میں سوئے ہوئے بچوں کے ساتھ انہونی ہوگئی

    ورجینیا بیچ : امریکی ریاست ورجینیا میں گھر میں سوئے ہوئے دو بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کھڑکی کا شیشہ توڑتی ہوئی اندر آگری۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے ورجینیا بیچ میں واقع ایک گھر میں اس وقت آفت ٹوٹ پڑی جب رات کو ایک اندھی گولی کھڑکی سے ٹکرا کر شیشہ توڑتی ہوئی بچی کے بستر میں آگری۔

    بچی کی ماں جولی جانسن کا کہنا ہے کہ تقریباً رات دو بجے میری بیٹی گھبرائی ہوئی میرے پاس آئی اور مجھے جگا کر کہا کہ ماما ہمیں کوئی جان سے مارنا چاہتا ہے۔

    تو اس پر میں نے اس سے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، باہر آتش بازی ہورہی ہے اور یہ ساری رات چلتی رہے گی، لیکن جب میں نے دیکھا کہ اس کمرے کی کھڑکی شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس کے ٹکڑے میری بیٹی کے بستر پر پڑے ہوئے ہیں تو میں گھبرا گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولی جانسن نے پولیس کو بتایا کہ گولی کھڑکی کے فریم کو چیرتی ہوئی بیڈ کی لکڑی کو لگی اگر وہ ایک انچ بھی اوپر یا نیچے ہوتی تو وہ میرے بیٹے یابیٹی کو لگ سکتی تھی۔

    بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہے کہ یہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے جشن میں ہوائی فائرنگ سے یہ گولی لگی ہوگی۔

    بچوں کی والدہ نے اپنے گھ کے باہر احتجاجی پوسٹترز بھی آویزاں کیے ہوئے ہیں جن پر درج ہے کہ آپ کی حماقت نے میرے بچوں کو تقریبا مار ڈالا۔ جو بھی اس واقعے کے ذمہ داران کے بارے میں کچھ جانتا ہے تو ہمیں ضرور آگاہ کرے۔

  • اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    امریکا میں ایک 10 سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب ایک اندھی گولی ایک اپارٹمنٹ کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، اپارٹمنٹ میں موجود 10 سالہ بچی گولی کی زد میں آگئی۔

    گولیاں چلنے کی آوازوں پر مقامی افراد نے پولیس کو رپورٹ کی، پولیس کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں جنہوں نے تشویشناک حالت میں بچی کو اسپتال منتقل ہوگیا، تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے قریب کچھ افراد میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ کی گئی۔

    پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، مذکورہ افراد کو علاقے میں تلاش کیا جارہا ہے جبکہ مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں  ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کاشکار بن گیا

    کراچی میں ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کاشکار بن گیا

    کراچی : شہر قائد میں ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بن گیا، جس کے بعد دس سالہ ارمان کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ اندھی گولی سے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن بہار میں دس سال کا ارمان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔

    بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    اس سے قبل بلدیہ ٹاؤن کے اسکول میں پہلی جماعت کی اقصیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بنی تھی ، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا، مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں اقصیٰ دو روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    پولیس حکام نے اقصیٰ کے قاتل کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے

    واضح رہے گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے ہوا تھا، مذکورہ مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

    میڈیا کی جانب سے اس بچی کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اورایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

    جس کے بعد دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو نوٹس جاری کیا تھا۔